20 جمادی الاولٰی, 1447 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے تحت 8 نومبر 2025ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں اسپیشل پرسنز کے لئے خصوصی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس
میں گونگے، بہرے، نابینا اور معذور افراد نے شرکت کی۔
اس دوران
ملیر کے ٹاؤن ذمہ دار محمد وسیم عطاری اور اسپیشل پرسنز کے کورسز کے نگران (کراچی) محمد
فیضان عطاری نے مدنی مذاکرے میں امیرِ
اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ سے کئے جانے والے سوال و
جواب کو اشاروں کی زبان میں بیان کیا۔بعدازاں مدنی مذاکرے میں موجود اسپیشل پرسنز
براہِ راست امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مرید بھی بنے۔ (رپورٹ: اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami