دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 06 نومبر 2025ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکینِ شوریٰ ومبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ ہفتہ وار اجتماعات میں مسلمانوں کی اصلاح، کردار کی تعمیر اور بہتر زندگی گزارنے کے طریقے بیان کئے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ شرکا کو گناہوں سے توبہ کی ترغیب دی جاتی ہے اور روحانی ترقی کے لیے ذکر و اذکار و دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج رات مدنی چینل پر براہِ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکنِ شوریٰ قاری سلیم عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ شاہ رکن عالم کالونی نزد انصاری چوک ملتان سے سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ کمفرٹ بینکوئٹ، کچھی کالونی، نزد فاطمہ ریسٹورنٹ، مین میمن گوٹھ روڈ کراچی میں مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈسکہ میں مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی، جامع مسجد محمدی حنفیہ، سوڈیوال لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ Malabar Road Leicester LE1 2LG میں رکن شوریٰ حاجی خالد عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔