توحید وہ
بنیادی حقیقت ہے جس پر اسلام کی پوری عمارت قائم ہے۔ یہی وہ دعوت ہے جو آدم علیہ
السلام سے لے کر حضور ﷺ تک ہر نبی کی زبان پر رہی۔ نبی کریم ﷺ نے
توحید کو خشک فلسفیانہ بحث نہیں بنایا، بلکہ روزمرہ کی زندگی، دعاؤں، مثالوں اور
خطاب کے ذریعے اسے دلوں میں اتارا۔ ان کا اسلوب ایسا تھا کہ ایک ان پڑھ بدوی بھی
سمجھ جائے اور ایک عالم بھی اس کی گہرائی پر غور کرے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
شَهِدَ اللّٰهُ اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا
هُوَۙ-وَ الْمَلٰٓىٕكَةُ وَ اُولُوا الْعِلْمِ قَآىٕمًۢا بِالْقِسْطِؕ-لَاۤ اِلٰهَ
اِلَّا هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُؕ(۱۸)
ترجمہ
کنزالایمان: اللہ نے
گواہی دی کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور فرشتوں نے اور عالموں نے انصاف سے قائم
ہو کر اس کے سوا کسی کی عبادت نہیں عزت والا حکمت والا۔ (سورۃ آل عمران، آیت 18)
نبی کریم ﷺ کے بیان
میں توحید کے کئی زاویے سامنے آتے ہیں۔
پہلا زاویہ
یہ ہے کہ توحید انسان کو غیر اللہ کی غلامی سے آزاد کرتی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے
فرمایا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ
لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں،
اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔(صحیح مسلم،
کتاب المساجد، باب استحباب الذکر بعد الصلاۃ، حدیث نمبر: 593)
یہ کلمہ
انسان کو بتوں، خواہشات اور طاقتور لوگوں کے خوف سے نکال کر صرف اللہ کی بندگی میں
داخل کرتا ہے۔
دوسرا زاویہ
یہ ہے کہ توحید دعا اور عبادت کو خالص کرتی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے فرمایا: يَا مُعَاذُ أَتَدْرِي
مَا حَقُّ اللَّهِ عَلَى الْعِبَادِ قَالَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ
أَنْ يَعْبُدُوهُ وَلَا يُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا
ترجمہ:
"اے معاذ! کیا تم جانتے ہو بندوں پر اللہ کا کیا حق ہے؟ انہوں نے کہا اللہ
اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔ فرمایا یہ کہ وہ اس کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ
کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں"۔ (صحیح البخاری، کتاب التوحید، حدیث نمبر: 7373)
اس حدیث
سے معلوم ہوتا ہے کہ عبادت کا مقصد ہی اللہ کی وحدانیت کا اظہار ہے۔
تیسرا زاویہ
یہ ہے کہ توحید یقین اور اطمینان پیدا کرتی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے
صحابہ کو تلقین فرمائی کہ ہر حال میں اللہ پر بھروسہ رکھو۔ جب صحابہ نے پوچھا کہ
توکل کیا ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا: أَنْ تَعْلَمَ أَنَّ مَا أَصَابَكَ لَمْ يَكُنْ لِيُخْطِئَكَ وَمَا
أَخْطَأَكَ لَمْ يَكُنْ لِيُصِيبَكَ ترجمہ: "یہ جان لو کہ جو تمہیں
پہنچا وہ تم سے چوکنے والا نہ تھا، اور جو تم سے ٹل گیا وہ تمہیں پہنچنے والا نہ
تھا"۔ (سنن الترمذی، کتاب الزہد، حدیث نمبر: 2516)
یہی یقین
توحید کا ثمرہ ہے کہ بندہ اسباب کے ساتھ اللہ پر بھروسہ کرتا ہے۔
چوتھا زاویہ
یہ ہے کہ توحید اخلاق کو سنوارتی ہے۔ جب انسان یقین کر لے کہ دیکھنے والا صرف اللہ
ہے تو وہ خلوت میں بھی گناہ سے بچتا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اتَّقِ اللَّهَ حَيْثُ مَا كُنْتَترجمہ: "جہاں کہیں بھی ہو اللہ
سے ڈرو"۔ (سنن الترمذی، کتاب البر والصلۃ، حدیث نمبر: 1987)
یہ تقویٰ
توحید کے بغیر ممکن نہیں، کیونکہ جب اللہ کی ذات ہی واحد نگہبان ہو تو بندہ بے خوف
اور بے باک ہو جاتا ہے۔نبی کریم ﷺ نے توحید کی تعلیم میں نرمی اور حکمت اختیار
فرمائی۔ طائف کے پتھر کھا کر بھی آپ ﷺ نے بد دعا نہ دی، بلکہ فرمایا: اللَّهُمَّ اهْدِ قَوْمِي فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَترجمہ:
"اے اللہ! میری قوم کو ہدایت دے، یہ نہیں جانتے"۔ (صحیح البخاری، کتاب
بدء الخلق، حدیث نمبر: 3231)
یہی اسلوب
تھا جس نے سخت دل نرم کیے اور توحید کے نور سے منور کیا۔
توحید کا
نبوی بیان ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ اسلام کا ہر حکم، ہر عبادت اور ہر معاملہ اللہ کی
وحدانیت پر پلٹتا ہے۔ جب بندہ اس حقیقت کو سمجھ لیتا ہے تو اس کی زندگی میں سکون آ
جاتا ہے، اس کا دل مطمئن ہو جاتا ہے، اور اس کا ہر عمل اللہ کے لیے خالص ہو جاتا
ہے۔ یہی وہ پیغام ہے جو قیامت تک ہر انسان کے لیے نجات کا ذریعہ ہے۔
توحید دینِ
اسلام کی بنیاد اور ہر عقیدے کی جان ہے۔ یہی وہ کلمہ ہے جس کے لیے انبیاء کرام
مبعوث ہوئے، اور یہی وہ پیغام ہے جسے نبی کریم
ﷺ نے اپنی پوری زندگی میں واضح
فرمایا۔ توحید کا مطلب صرف زبان سے "لا الہ
الا اللہ" کہنا نہیں، بلکہ دل سے اللہ کو ایک ماننا، اس کی ذات، صفات میں کسی
کو شریک نہ ٹھہرانا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے توحید کو نہایت سادہ، واضح اور دل نشین
انداز میں بیان فرمایا تاکہ ہر عام و خاص اسے سمجھ سکے۔
اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے: قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ(۱)اَللّٰهُ الصَّمَدُۚ(۲)لَمْ یَلِدْ وَ لَمْ یُوْلَدْۙ(۳)وَ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ
كُفُوًا اَحَدٌ۠(۴)
ترجمۂ
کنزالایمان: تم فرماؤ وہ اللہ ہے وہ ایک ہے ۔اللہ بے نیاز ہے۔نہ اس کی کوئی اولاد
اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا۔ اور نہ اس کے جوڑ کا کوئی۔(سورۃ الاخلاص، آیات 1-4)
نبی کریم ﷺ کے بیان
میں توحید کے کئی پہلو نمایاں ہوتے ہیں۔
پہلا پہلو
یہ ہے کہ توحید کا تعلق صرف اللہ کی ذات سے ہے۔ نبی کریم ﷺ نے
فرمایا:
قُلْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ تُفْلِحُواترجمہ:کہو لا الہ الا
اللہ، کامیاب ہو جاؤ گے۔ (مسند احمد، مسند الانصار، حدیث نمبر: 23078)
اس فرمان
سے معلوم ہوتا ہے کہ نجات اور فلاح کا دار و مدار صرف اللہ کی وحدانیت کے اقرار پر
ہے۔
دوسرا
پہلو یہ ہے کہ توحید میں اللہ کی صفات میں بھی کسی کو شریک نہیں کیا جاتا۔ نبی کریم
ﷺ نے دعا سکھاتے ہوئے فرمایا: اللَّهُمَّ أَنْتَ
رَبِّي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُكَ ترجمہ: اے
اللہ! تو ہی میرا رب ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا
بندہ ہوں۔(صحیح البخاری، کتاب الدعوات، باب افضل الاستغفار، حدیث نمبر: 6306)
یہ دعا
بتاتی ہے کہ خالقیت، ربوبیت اور الوہیت سب اللہ کے لیے خاص ہیں۔
تیسرا
پہلو یہ ہے کہ توحید کا تقاضا ہے کہ عبادت صرف اللہ کے لیے ہو۔ نبی کریم ﷺ نے
فرمایا: حَقُّ اللَّهِ عَلَى الْعِبَادِ
أَنْ يَعْبُدُوهُ وَلَا يُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًاترجمہ: بندوں پر اللہ کا
حق یہ ہے کہ وہ اس کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں۔(صحیح
البخاری، کتاب التوحید، باب ما جاء فی دعاء النبی ﷺ امتہ الی توحید اللہ، حدیث نمبر:
7373)
چوتھا
پہلو یہ ہے کہ توحید دل کے یقین کا نام ہے۔ نبی کریم ﷺ نے
فرمایا: مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا
اللَّهُ مُسْتَيْقِنًا بِهَا قَلْبُهُ دَخَلَ الْجَنَّةَترجمہ: جو شخص دل کے یقین
کے ساتھ گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ جنت میں داخل ہوگا۔(صحیح
مسلم، کتاب الایمان، باب من لقی اللہ بالایمان وھو غیر شاک فیہ دخل الجنۃ، حدیث
نمبر: 31)
اس سے
واضح ہوتا ہے کہ توحید صرف زبان کا اقرار نہیں، بلکہ دل کا یقین بھی ضروری ہے۔
نبی کریم ﷺ نے
توحید کو بیان کرنے میں مثالوں اور تشبیہات کا بھی سہارا لیا تاکہ عام فہم کے لیے
آسانی ہو۔ آپ ﷺ نے فرمایا: مَثَلُ الَّذِي يَذْكُرُ رَبَّهُ وَالَّذِي لَا يَذْكُرُ رَبَّهُ مَثَلُ
الْحَيِّ وَالْمَيِّتِ ترجمہ: جو اپنے رب کو یاد کرتا ہے اور جو نہیں کرتا، ان کی مثال زندہ اور
مردہ کی سی ہے۔(صحیح البخاری، کتاب الدعوات، باب فضل ذکر اللہ عزوجل، حدیث نمبر:
6407)
اس مثال
سے معلوم ہوتا ہے کہ توحید اور ذکرِ الہی دل کو زندہ رکھتے ہیں۔
توحید کا
نبوی بیان شرک کی تمام صورتوں سے براءت کا اعلان بھی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے
زندگی بھر لوگوں کو بتوں کی عبادت، قبروں کی پرستش سے روکا۔ آپ ﷺ کا
ہر خطبہ، ہر وعظ اور ہر دعا توحید کی دعوت پر ختم ہوتی تھی۔توحید کے بغیر کوئی عمل
قبول نہیں ہوتا، اور توحید کے ساتھ چھوٹا عمل بھی بڑا ہو جاتا ہے۔ نبی کریم ﷺ کا بیان
ہمیں یہی سکھاتا ہے کہ اللہ کو ایک مانو، اسی سے مانگو، اسی پر بھروسہ کرو، اور اسی
کے لیے جیو۔ یہی وہ راہ ہے جو انسان کو دنیا میں سکون اور آخرت میں نجات عطا کرتی
ہے۔
اللہ تعالی
ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں اس نے کی تمام انسانوں کو پیدا کیا ہے اور وہی ہم سب
کو پالنے والا ہے اور وہ ہم سب کا مالک اور خالق ہے اور سب کو رزق دینے والا بھی
ہے تمام کائنات کو پیدا رب تعالی نے فرمایا ہے اللہ تعالی ہر چیز سے پاک ہے اولاد
میں اس کا کوئی شریک نہیں اللہ تعالی اپنی ذات اور صفات میں بالکل اکیلا ہے اور اس
کی ذات اور صفات میں بھی اس کا کوئی شریک نہیں آئیے حدیث مبارکہ کی روشنی میں ہم
توحید کے فضائل و برکات سنتے ہیں۔
حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ،
عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ
شُرَحْبِيلَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: سَأَلْتُ النَّبِيَّ
صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ الذَّنْبِ أَعْظَمُ عِنْدَ اللَّهِ قَالَ: أَنْ تَجْعَلَ لِلَّهِ نِدًّا
وَهُوَ خَلَقَكَ، قُلْتُ: إِنَّ ذَلِكَ لَعَظِيمٌ، قُلْتُ:
ثُمَّ أَيُّ قَالَ: وَأَنْ تَقْتُلَ
وَلَدَكَ تَخَافُ أَنْ يَطْعَمَ مَعَكَ، قُلْتُ: ثُمَّ أَيُّ قَالَ: أَنْ تُزَانِيَ حَلِيلَةَ جَارِكَ۔
ترجمہ:ہم
سے عثمان بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے جریر نے بیان کیا، ان سے منصور
نے، ان سے ابو وائل نے، ان سے عمرو بن شرحبیل نے اور ان سے عبداللہ بن مسعود نے بیان
کیا کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا، اللہ کے نزدیک کون سا گناہ سب سے بڑا ہے؟ فرمایا
اور یہ کہ تم اللہ کے ساتھ کسی کو برابر ٹھہراؤ حالانکہ اللہ ہی نے تم کو پیدا کیا
ہے۔ میں نے عرض کیا یہ تو واقعی سب سے بڑا گناہ ہے، پھر اس کے بعد کون سا گناہ سب
سے بڑا ہے؟ فرمایا یہ کہ تم اپنی اولاد کو اس خوف سے مار ڈالو کہ وہ تمہارے ساتھ
کھائیں گے۔ میں نے پوچھا اور اس کے بعد؟ فرمایا یہ کہ تم اپنے پڑوسی کی عورت سے
زنا کرو۔(صحیح بخاری،کتاب: تفاسیر کا بیان،باب: اللہ تعالیٰ کا فرمان کہ کسی کو
اللہ کا شریک مت بناؤ حالانکہ تم جانتے ہو،حدیث نمبر: 4477)
حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، سَمِعَ يَحْيَى بْنَ آدَمَ
، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ
عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنْ مُعَاذٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ،
قَالَ: كُنْتُ رِدْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
عَلَى حِمَارٍ، يُقَالُ لَهُ: عُفَيْرٌ، فَقَالَ: يَا مُعَاذُ
هَلْ تَدْرِي حَقَّ اللَّهِ عَلَى عِبَادِهِ وَمَا حَقُّ الْعِبَادِ عَلَى اللَّهِ
، قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: فَإِنَّ
حَقَّ اللَّهِ عَلَى الْعِبَادِ أَنْ يَعْبُدُوهُ، وَلَا يُشْرِكُوا بِهِ
شَيْئًا، وَحَقَّ الْعِبَادِ عَلَى اللَّهِ أَنْ لَا يُعَذِّبَ مَنْ لَا
يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفَلَا
أُبَشِّرُ بِهِ النَّاسَ، قَالَ: لَا تُبَشِّرْهُمْ فَيَتَّكِلُوا.
ترجمہ:ہم
سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، انہوں نے یحییٰ بن آدم سے سنا، انہوں نے کہا کہ
ہم سے ابوالحوص نے بیان کیا، ان سے ابواسحاق نے، ان سے عمرو بن میمون نے اور ان سے
معاذ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ جس گدھے
پر سوار تھے، میں اس پر آپ کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا۔ اس گدھے کا نام عفیر تھا۔ آپ ﷺ
نے فرمایا اے معاذ! کیا تمہیں معلوم ہے کہ اللہ تعالیٰ کا حق اپنے بندوں پر کیا
ہے؟ اور بندوں کا حق اللہ تعالیٰ پر کیا ہے؟ میں نے عرض کیا اللہ اور اس کے رسول ہی
زیادہ جانتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا اللہ کا حق اپنے بندوں پر یہ ہے کہ اس کی عبادت
کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں اور بندوں کا حق اللہ تعالیٰ پر یہ
ہے کہ جو بندہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو اللہ اسے عذاب نہ دے۔ میں
نے کہا یا رسول اللہ! کیا میں اس کی لوگوں کو بشارت نہ دے دوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا
لوگوں کو اس کی بشارت نہ دو ورنہ وہ خالی اعتماد کر بیٹھیں گے۔ (اور نیک اعمال سے
غافل ہوجائیں گے) ۔(صحیح بخاری،کتاب: جہاد اور سیرت رسول اللہ ﷺ،باب: گھوڑوں اور
گدھوں کا نام رکھنا،حدیث نمبر: 2856)
جیسا کہ
گزشتہ حدیث پاک میں گزر چکا ہے کہ اللہ تعالی اپنی ذات صفات اور ہر چیز میں اکیلا
ہے اس کا کوئی شریک نہیں ساری کائنات کا مالک اور خالق رب تعالی ہے اور اگر رب
تعالی کو کوئی اس کی ذات صفات میں شریک مانیں تو وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو جائے
گا اس لیے ہمیں اس چیز کا خیال رکھنا چاہیے ہمیں صرف اللہ تعالی کی ذات پر یقین
رکھنا چاہیے اور اس پر ایمان رکھنا چاہیے اور اللہ تعالی کے وحدانیت کی اقرار کرنا
چاہیے ۔اللہ تعالی ہمیں عقائد کے علوم سیکھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
زین
علی عطاری (درجہ خامسہ جامعۃ المدینہ فیضان
فاروق اعظم سادھوکی ،لاہور،پاکستان)
توحید کے
لغوی معنی ایک ماننا اور یکتا جاننا کے ہیں شریعت کی اصطلاح میں اللہ تعالی کو اس
کی ذات و صفات اور جملہ اوصاف میں یکتا اور بے مثل ماننا اور اس کے تقاضوں کے
مطابق عمل کرنا توحید کہلاتا ہے۔
قرآن مجید میں عقیدت توحید پر بہت زور دیا گیا
ہے اسی کی مناسبت سے قرآن مجید میں ایک سورت کا نام اخلاص اور توحید ہے جس میں
اللہ تعالی کی وحدانیت کو بیان کیا گیا ہے عقیدہ توحید کو تمام امور دین پر اہمیت
اور اولیت حاصل ہے۔ عقیدہ توحید کے بغیر کوئی عبادت اور عمل قبول نہیں ہوتا ۔آئیے
چند توحید کی نبوی تعلیمات ملاحظہ فرمائیں۔
( 1 ) نماز کو قائم رکھنا :نبی کریم
صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے فرمایا مجھے حکم دیا گیا ہے کہ لوگوں سے جنگ
کروں یہاں تک کہ گواہی دیں کہ رب کے سوا کوئی معبود نہیں اور پیارے آقا صلی اللہ
تعالی علیہ والہ وسلم اللہ کے رسول ہیں اور نماز قائم کریں اور زکوۃ دیں جب یہ کر
لیں گے تو مجھ سے اپنے خون و مال بچا لیں گے سوائے اسلامی حق کے اور ان کا حساب
اللہ کے ذمے ہے ۔(ابو داؤد فی سنن ،باب الایمان : جلد نمبر : 3 ، صفحہ نمبر : 101
، حدیث نمبر : 2641 )
(2) اللہ کو ایک ماننا : حضرت جابر
بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول پاک ﷺ نے
ارشاد فرمایا : اے لوگو ! تمہارا رب ایک ہے اور باپ بھی ایک ہے۔( الترغیب و الترھیب
للمنذری ، جلد نمبر : 3 ، صفحہ نمبر : 613 )
( 3 ) ایمان کی ادنی شاخ : نبی کریم
صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا ایمان کی چند اور ستر شاخیں ہیں ان سب میں
اعلیٰ یہ کہنا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور سب سے ادنیٰ تکلیف دہ چیز کا
راستہ سے ہٹانا ہے اور غیرت بھی ایمان کی شاخ ہے۔(ابو داؤد شریف ، جلد نمبر : 5 ،
صفحہ نمبر : 55 ، حدیث نمبر : 4676 )
( 4 ) اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں
: نبی پاک ﷺ نے فرمایا : اسلام پانچ چیزوں پر قائم کیا گیا
۔ اس کی گواہی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں محمد ﷺ اس
کے بندے اور رسول ہیں اور نماز قائم کرنا اور زکوۃ ادا کرنا حج کرنا اور رمضان کے
روزے رکھنا ۔(النسائی فی سننہ ، جلد نمبر : 8 ، صفحہ نمبر: 107 ، حدیث نمبر : 5001
)
( 5 ) آگ حرام فرما دی : نبی
پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا : جو گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی لائقِ عبادت نہیں اور یقینا
محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں اللہ تعالی اس پر آگ حرام کرے گا ۔( ترمذی شریف ، جلد
نمبر : 5 ، صفحہ نمبر : 33 ،حدیث نمبر : 2638 )
پیارے پیارے
اسلام بھائیوں اللہ تعالی کا بندوں پر اہم ترین حق اس کی وحدانیت پر ایمان رکھنا
ہے جو شخص ایک عقیدہ توحید اختیار کر لیتا ہے اللہ تعالی اسے جہنم کی آگ سے نجات
عطا فرمائے گا۔ اللہ عزوجل سے دعا ہے تو ہم نے عقیدہ توحید پر عمل کرنے کی توفیق
عطا فرمائے۔آمین بجاہ خاتم النبیین ﷺ
اللہ پاک
کے آخری نبی ﷺ نے اپنی امت کی طرح طرح سے تربیت فرمائی آپ ﷺ نے
بنیادی طور پر اس امت کو عقیدہ توحید پر رہنمائی فرمائی اور یہ بیان فرمایا کہ عقیدہ
توحید سے ہی ایمان کی تکمیل ہے آئیں عقیدہ توحید پر ہم نبی پاک ﷺ کی
پانچ حدیث مبارکہ پڑھنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں:
(1)نبی کریم
صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے فرمایا مجھے حکم دیا گیا ہے کہ لوگوں سے جنگ
کروں یہاں تک کہ گواہی دیں کہ رب کے سوا کوئی معبود نہیں اور پیارے آقا صلی اللہ
تعالی علیہ والہ وسلم اللہ کے رسول ہیں اور نماز قائم کریں اور زکوۃ دیں جب یہ کر
لیں گے تو مجھ سے اپنے خون و مال بچا لیں گے سوائے اسلامی حق کے اور ان کا حساب
اللہ کے ذمے ہے ۔( ابو داؤد فی سنن ،باب الایمان : جلد نمبر : 3 ، صفحہ نمبر : 101
، حدیث نمبر : 2641 )
(2) حضرت
جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول پاک ﷺ نے
ارشاد فرمایا : اے لوگو ! تمہارا رب ایک ہے اور باپ بھی ایک ہے۔(الترغیب و الترہیب
للمنذری ، جلد نمبر : 3 ، صفحہ نمبر : 613 )
( 3 ) نبی
کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا ایمان کی چند اور ستر شاخیں ہیں ان سب میں
اعلیٰ یہ کہنا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور سب سے ادنیٰ تکلیف دہ چیز کا
راستہ سے ہٹانا ہے اور غیرت بھی ایمان کی شاخ ہے۔()ابو داؤد شریف ، جلد
نمبر : 5 ، صفحہ نمبر : 55 ، حدیث نمبر : 4676 )
( 4 ) نبی
پاک ﷺ نے فرمایا : اسلام پانچ چیزوں پر قائم کیا گیا ۔ اس کی گواہی کہ اللہ کے
سوا کوئی معبود نہیں محمد ﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں اور نماز قائم کرنا
اور زکوۃ ادا کرنا حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا ۔)النسائی فی سننہ ، جلد
نمبر : 8 ، صفحہ نمبر: 107 ، حدیث نمبر : 5001 )
( 5 )نبی
پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا : جو گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی لائقِ عبادت نہیں اور یقینا
محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں اللہ تعالی اس پر آگ حرام کرے گا ۔(ترمذی شریف ، جلد
نمبر : 5 ، صفحہ نمبر : 33 ،حدیث نمبر : 2638 )
اللہ پاک
سے دعا ہے کہ اللہ پاک عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
ابوبکر
حافظ محمد نعیم عطاری (درجہ سادسہ جامعۃ المدینہ فیضانِ عثمان غنی ،کراچی
،پاکستان)
اسلام کے
بنیادی عقائد میں سے سب سے اہم اور پہلا نظریہ " عقیدۂ توحید " ہے۔ توحید
تمام عقائد کی اِبتدا اور جَڑ ہے جس طرح درخت کا وُجود شاخ سے نہیں بلکہ جڑ کی وجہ
سے باقی رہتا ہے اسی طرح عقیدۂ توحید پر ایمان کے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں
ہوسکتا۔ جو لوگ ایک سے زیادہ خدا ہونے کے قائل ہیں اللہ پاک نے اُن کے کُفر کا صاف
اعلان فرمایا ہے چنانچہ ارشادِ باری ہے : لَقَدْ كَفَرَ الَّذِیْنَ قَالُوْۤا اِنَّ اللّٰهَ ثَالِثُ ثَلٰثَةٍۘ-وَ
مَا مِنْ اِلٰهٍ اِلَّاۤ اِلٰهٌ وَّاحِدٌؕ-وَ اِنْ لَّمْ یَنْتَهُوْا عَمَّا
یَقُوْلُوْنَ لَیَمَسَّنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ(۷۳)اَفَلَا یَتُوْبُوْنَ اِلَى اللّٰهِ وَ یَسْتَغْفِرُوْنَهٗؕ-وَ اللّٰهُ
غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(۷۴)
ترجمۂ
کنزالایمان: بیشک کافر ہیں وہ جو کہتے ہیں اللہ تین خداؤں میں کا تیسرا ہے اور خدا
تو نہیں مگر ایک خدا اور اگر اپنی بات سے باز نہ آئے تو جو ان میں کافر مریں گے ان
کو ضرور دردناک عذاب پہونچے گا۔ تو کیوں نہیں رجوع کرتے اللہ کی طرف اور اس سے
بخشش مانگتے اور اللہ بخشنے والا مہربان۔ (سورۃ المائدۃ:73،74)
اور اسی
طرح حدیث میں بھی ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے
بارگاہِ رِسالت میں عرض کی : یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! زمانہ جاہلیت میں
ابن جدعان (بنوتیم کا مشہور سچی) رشتہ داروں کے ساتھ نیک سلوک کیا کرتا تھا؛ مسکینوں
کو کھانا کھلاتا تھا،کیایہ اعمال اسے (آخرت میں) نفع دیں گے ؟نبی کریم صلی اللّٰہ
علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:یہ اعمال اس کے کام نہیں آئیں گے ،کیونکہ اس نے (اللہ پر
ایمان نہ رکھنے کی وجہ سے) ایک دن بھی یہ نہیں کہا کہ اے اللہ! آخرت میں میری
خطاؤں کو بخش دینا ۔(مسلم ،ص111،حدیث:518)
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ
صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : بُنِيَ الْإِسْلَامُ عَلَى خَمْسٍ: شَهَادَةُ
أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
وَإِقَامُ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءُ الزَّكَاةِ وَالْحَجُّ وَصَوْمُ رَمَضَانَ۔
ترجمہ حدیث
:روایت ہے حضرت ابن عمرسے فرماتے ہیں کہ فرمایا نبی ﷺ نے
اسلام پانچ چیزوں پرقائم کیا گیااس کی گواہی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں،محمد(
ﷺ )اس کےبندےاور رسول ہیں اورنمازقائم
کرنا،زکوۃ دینا اور حج کرنا،اور رمضان کے روزے۔(بخاری و مسلم)
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ
صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْإِيمَانُ بِضْعٌ وَسَبْعُوْنَ شُعْبَةً
فَأَفْضَلُهَا: قَولُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَدْنَاهَا إِمَاطَةُ الْأَذٰى
عَنِ الطَّرِيقِ وَالْحَيَاءُ شُعْبَةٌ مِنَ الْإِيْمَانِ۔
ترجمہ حدیث
:روایت ہےحضرت ابوہریرہ( رضی اللہ عنہ )سے فرماتے ہیں کہ فرمایا نبی ﷺ نے ایمان
کی چنداورستّر شاخیں ہیں ان سب میں اعلٰی یہ کہنا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں
اور سب سے ادنیٰ تکلیف دہ چیز کا راستہ سے ہٹانا ہےاور غیرت بھی ایمان کی شاخ ہے۔(بخاری
و مسلم)
دیکھیں یہاں
پر حضور انور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا اسلام پانچ چیزوں پر قائم ہے ان
میں سب سے پہلے یہ ہے کہ اللہ عزوجل کے سوا کوئی معبود نہیں اور دوسری حدیث میں بھی
سب سے پہلے یہ ہی فرمایا کہ ایمان کے چند اور ستر شاخیں ہیں ان میں بھی سب سے پہلے
جو بیان کیا گیا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں ان دونوں حدیثوں سے
ثابت ہوا کہ ایمان میں اللہ عزوجل کی وحدانیت سب سے اہم ہیں اللہ عزوجل ہمیں اپنے
عقائد پر ثابت قدم رہنے کی توفیق عطاء فرمائے۔
احمد
رضا عطاری (درجہ رابعہ جامعۃ المدینہ فیضان
فاروق اعظم سادھوکی، لاہور ،پاکستان)
اللہ ہی
کے لیے تمام تعریفیں ہیں جو اپنی بادشاہت اور عظیم الشان سلطنت کے نظام کو بہترین
انداز میں چلانے والا عزت و عظمت میں منفرد ویکتا ہے آسمان کو بغیر ستون کے بلند
کرنے والا اور اس میں لوگوں کے رزق مقرر فرمانے والا ہے۔ عقل اور سمجھ رکھنے والے
اسی کی عبادت کرتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اللہ ایک ہے بے نیاز ہے اور وہی
معبود ہے اور انہیں یقین ہے کہ ساری مخلوق انہی کی مثل بندے ہیں جن سے رزق نہیں
مانگا جا سکتا کیونکہ ہر ایک ذرہ اسی کا پیدا کیا ہوا ہے آئیے توحید کے بیان پر
چند احادیث ملاحظہ کرتے ہیں ۔
( 1 ) حقیقی بادشاہ اللہ تعالیٰ ہے
: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول پاک ﷺ نے
ارشاد فرمایا : حقیقی بادشاہ اللہ تعالی ہے ۔(جامع الاحادیث ، باب : کتاب الایمان
/ توحید و صفات الٰہی ، جلد نمبر : 2 ، صفحہ نمبر : 21 ، حدیث نمبر : 17 ، مطبوعہ
: اکبر بک سیلرز لاہور )
( 2 ) اللہ کو ایک ماننا : حضرت جابر
بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول پاک ﷺ نے (
حجۃ الوداع کے موقع پر ) ارشاد فرمایا اے لوگوں تمہارا رب ایک ہے اور باپ بھی ایک
ہے ۔( صحیح مسلم شریف ، باب : کتاب الایمان ، جلد نمبر : 1 ، صفحہ نمبر : 46 )
( 3 ) اللہ پر یقینی ایمان رکھنا : روایت
ہےحضرت ابوہریرہ( رضی اللہ عنہ )سے فرماتے ہیں کہ فرمایا نبی ﷺ نے ایمان
کی چنداورستّر شاخیں ہیں ان سب میں اعلٰی یہ کہنا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں
اور سب سے ادنیٰ تکلیف دہ چیز کا راستہ سے ہٹانا ہےاور غیرت بھی ایمان کی شاخ ہے ۔(
مشکوٰۃ المصابیح ، باب : کتاب الایمان ، الفصل الاول ، صفحہ نمبر : 13 ، حدیث نمبر
: 3 )
( 4 ) اسلام کی بنیاد : حضور
پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا : اسلام پانچ چیزوں پر قائم کیا گیا؛ اس کی گواہی کے اللہ
کے سوا کوئی معبود نہیں محمد ﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں اور نماز قائم کرنا
اور زکوۃ دینا اور حج کرنا اور رمضان کے روزے ۔(صحیح البخاری ، باب : کتاب الایمان ، جلد نمبر : 1 ، صفحہ
نمبر : 49 ، حدیث نمبر : 8 )
( 5 ) آگ حرام ہو جائے گی : نبی
پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا جو گواہی دے کے اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور یقینا
محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں اللہ تعالی اس پر اگ حرام کرے گا ۔( ترمذی ، جلد نمبر : 5
، صفحہ نمبر : 33 ، حدیث نمبر : 2638 )
پیارے پیارے
اسلام بھائیوں عقیدہ توحید کو ماننے والا شخص غیرت مند اور بہادر ہوتا ہے کیونکہ
اسے یقین ہوتا ہے کہ تمام قوتوں کا مالک اللہ تعالی ہے وہ صرف اور صرف اسی کے
سامنے جھکتا ہے اور صرف اسی سے ڈرتا ہے عقیدہ توحید پر ایمان رکھنے والا انسان
پرامید ہوتا ہے اور وہ پرسکون اور اطمینان بخش زندگی گزارتا ہے عقیدہ توحید انسان
میں صبر و قناعت بلند حمتی اور توکل جیسی صفات بھی پیدا کرتا ہے جس کی وجہ سے
انسان مشکل سے مشکل کام اور بڑی سے بڑی تکلیف سے پریشان نہیں ہوتا اللہ تعالی ہمیں
اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین بجاہ خاتم النبیین ﷺ
توحید دین
کی جان ہے۔ ساری شریعت، سارے اعمال، ساری دعوتیں اسی ایک نکتے پر کھڑی ہیں کہ اللہ
ایک ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، وہی عبادت کے لائق ہے۔ نبی کریم ﷺ نے
اسی حقیقت کو سب سے زیادہ واضح کیا، سب سے زیادہ محبت سے سمجھایا۔اللہ تعالیٰ نے
قرآن میں فرمایا:
قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ(۱)اَللّٰهُ الصَّمَدُۚ(۲)لَمْ یَلِدْ وَ لَمْ یُوْلَدْۙ(۳)وَ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ
كُفُوًا اَحَدٌ۠(۴)
ترجمۂ
کنزالایمان: تم فرماؤ وہ اللہ ہے وہ ایک ہے ۔اللہ بے نیاز ہے۔نہ اس کی کوئی اولاد
اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا۔ اور نہ اس کے جوڑ کا کوئی۔ (سورۃ الاخلاص، آیات 1-4)
ام ابن کثیر
رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں: کہ یہ سورت
اللہ کی وحدانیت اور اس کی صفاتِ کمال کو بیان کرتی ہے، اور یہی توحید کی روح ہے۔(تفسیر
ابن کثیر، 8/ 547)
نبوی بیان
میں توحید محض نظریہ نہیں رہتی، وہ زندگی بن جاتی ہے۔
آپ ﷺ نے
صحابہ کو سکھایا کہ دعا میں صرف اللہ کو پکارو، مدد میں صرف اسی سے مانگو، ڈر اور
امید صرف اسی سے رکھو۔ فرمایا: إِذَا سَأَلْتَ
فَاسْأَلِ اللَّهَ، وَإِذَا اسْتَعَنْتَ فَاسْتَعِنْ بِاللَّهِترجمہ:
"جب مانگو تو اللہ سے مانگو، اور جب مدد چاہو تو اللہ سے مدد مانگو"۔ (سنن
الترمذی، کتاب صفۃ القیامۃ، حدیث نمبر: 2516)
آپ ﷺ نے
شرک کے ہر باریک راستے پر بھی خبردار کیا، تاکہ توحید خالص رہے۔ فرمایا: أَخْوَفُ مَا أَخَافُ عَلَیْکُمُ الشِّرْکُ الْأَصْغَرُترجمہ:
"مجھے تم پر سب سے زیادہ خوف شرکِ اصغر کا ہے"۔ صحابہ نے پوچھا: یا رسول
اللہ، شرکِ اصغر کیا ہے؟ فرمایا: "الریاء"۔ (مسند احمد، 5/ 428)
صحابہ
کرام رضی اللہ عنہم نے اسی نبوی بیان کو سینے میں بسایا۔ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی
زبان پر گرم لوہے کے نیچے بھی "احد احد" تھا۔ حضرت خبیب رضی اللہ عنہ صلیب
پر چڑھ کر بھی کہتے تھے کہ میں اللہ کے سوا کسی کو نہیں پکارتا۔ یہی وہ اثر تھا جو
توحید کے نبوی بیان نے دلوں پر چھوڑا۔
اس لیے
توحید کا نبوی بیان ہمیں سکھاتا ہے کہ اللہ کو جاننا، اسے ماننا، اور اسی کے لیے جینا
ہی اصل زندگی ہے۔ جب دل میں یہ یقین اتر آتا ہے کہ نفع نقصان، عزت ذلت، سب اسی کے
ہاتھ میں ہے، تو بندہ بے نیاز ہو جاتا ہے۔ پھر نہ مخلوق کی چاپلوسی باقی رہتی ہے،
نہ اس کے غم کا بوجھ۔ دل کہتا ہے: "حسبی اللہ
ونعم الوکیل"۔ اور یہی وہ سکون ہے جس کا وعدہ اللہ نے اپنے موحد بندوں سے کیا ہے۔
مرزا
عزیر بیگ (درجہ دورہ حدیث جامعۃ المدینہ فیضانِ بغداد، کراچی،پاکستان)
توحید دین
اسلام کی بنیادی رکن میں سے ایک رکن ہیں اور یہ ایک ایسا رکن ہے کہ جس پر تمام
اسلامی ارکان کی بنیاد ہے اللہ تعالی نے جتنے بھی نبیوں کو بھیجا ہے حضرت آدم علیہ
السلام سے لے کر ہمارے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم تک تمام نبیوں کو سب سے پہلے
توحید کی دعوت دینے کا مکلف کیا اور تمام نبیوں نے سب سے پہلے جس چیز کی تبلیغ کی
ہے وہ توحید ہی ہے۔ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بھی سب سے پہلے
لوگوں کو اللہ کی وحدانیت کی طرف بلایا اور انہیں اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے
ناپسندیدہ گناہ شرک سے نکال کر وحدانیت کی طرف بلایا کیونکہ یہ ایسا گناہ تھا کہ
جس کی کبھی بھی معافی نہیں ہو سکتی جیسا کہ حدیث مبارک میں نبی کریم ﷺ نے
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالی عنہ سے فرمایا"اے معاذ! کیا تم جانتے ہو کہ
اللہ کا حق بندوں پر کیا ہے اور بندوں کا حق اللہ پر کیا ہے؟"میں نے عرض کیا:
اللہ اور اس کا رسول ہی زیادہ جانتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا:"اللہ کا حق بندوں
پر یہ ہے کہ وہ صرف اسی کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں،
اور بندوں کا حق اللہ پر یہ ہے کہ جو اللہ کے ساتھ شریک نہ ٹھہرائے، اللہ اسے عذاب
نہ دے (بلکہ جنت میں داخل کرے)۔"
(صحیح
بخاری: کتاب التوحید، باب دُعَاءِ النَّبِيِّ ﷺ
أُمَّتَهُ إِلَى تَوْحِيدِ اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى ،حدیث نمبر: 7373)
اس حدیث
سے یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ بندوں پر جو سب سے پہلا حق ہے وہ یہی ہے کہ وہ اللہ
تبارک و تعالی کی عبادت کریں اور اس عبادت کے ساتھ اس میں کسی ایک کو بھی شریک نہ
ٹھہرائیں۔یاد رکھیے مسلمان کو اس بات کا بھی التزام کرنا چاہیے کہ وہ ان شبہات سے
بھی دور رہے جو بندے کو شرک کی طرف لے جاتے ہیں اور بندہ کو معلوم بھی نہیں ہوتا
کہ وہ اس کبیرہ گناہ میں جا پڑا ہے۔جہاں توحید کا انکار کرنے والوں کے لیے دوزخ کا
عذاب ہے وہی توحید کا اقرار کرنے والوں کے لئے جنت کی بھی بشارت ہے۔
حضرت جابر
رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہو کر
پوچھا: یا رسول اللہ! دو واجب کرنے والی چیزیں کیا ہیں؟ (یعنی وہ کون سے عمل ہیں
جو جنت یا جہنم واجب کر دیتے ہیں؟) تو آپ ﷺ نے فرمایا:"جو اس حال میں مرا کہ
اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا تھا، وہ جنت میں داخل ہوگا، اور جو اس حال
میں مرا کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتا تھا، وہ جہنم میں جائے گا۔( صحیح
مسلم،بَاب مَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا دَخَلَ الْجَنَّةَ وَمَنْ
مَاتَ مُشْرِکًا دَخَلَ النَّارَ حدیث نمبر: 269)
اس حدیث
سے معلوم ہوا کہ جو بندہ اللہ تبارک و تعالی کی وحدانیت کا اقرار کرے گا تو جنت میں
جائے گا لیکن اگر کوئی شخص شرک کرتا ہے تو اللہ اسے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جہنم میں
بھیج دے گا۔ اللہ تعالی ہمارا خاتمہ بالخیر فرمائے آمین۔
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت ڈویژن گجرانوالہ میں ایک اہم مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں تنظیم کے مختلف دینی و فلاحی شعبہ جات کے
اہداف پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
یہ مدنی مشورہ 20 اکتوبر 2026ء کو منعقد ہوا، جس
میں نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری، صوبائی
ذمہ دار محمد اقبال عطاری سمیت ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے کے دوران نگرانِ شعبہ غلام الیاس
عطاری اور صوبائی ذمہ دار محمد اقبال
عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے مختلف انتظامی اور تعلیمی امور پر گفتگو کی جن
میں سے بعض درج ذیل ہیں:
ٹیلی تھون اور عطیات: دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کو وسعت دینے کے لیے
ٹیلی تھون اور عطیات جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا۔
نئے مقامات کا اندراج: نئے علاقوں اور مقامات کی نشاندہی نیز ایڈریسز کا اندراج کرنے پر زور دیا گیا۔
روحانی علاج بستے: اسلامی بھائیوں کے لیے روحانی علاج کے بستوں کے قیام
اور ان کی کارکردگی پر گفتگو کی گئی۔
سوسائٹی اہداف اور ماہانہ دینی کام: سوسائٹی کے مختلف شعبوں کے لیے مقرر کردہ اہداف
اور ماہانہ دینی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔(رپورٹ:محمد علی رفیق عطاری، شعبہ معاونت برائے ا سلامی
بہنیں صوبہ پنجاب آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
محمد
جمیل عطاری ( درجہ سادسہ جامعۃ المدینہ فیضان
فاروق اعظم سادہوکی ،لاہور،پاکستان)
اسلام کی
بنیاد عقیدۂ توحید پر قائم ہے۔ توحید کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی ذات،
صفات، افعال اور عبادت میں یکتا و بے مثال ہے۔ تمام انبیائے کرام علیہم السلام نے
سب سے پہلے اپنی قوم کو توحید کی دعوت دی، اور نبی اکرم ﷺ نے
بھی اپنے دورِ نبوت میں سب سے زیادہ جس عقیدے پر زور دیا وہ توحید ہی تھا۔قرآنِ مجید
میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا
مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا نُوْحِیْۤ اِلَیْهِ اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ
اِلَّاۤ اَنَا فَاعْبُدُوْنِ(۲۵)
ترجمۂ
کنزالایمان: اور ہم نے تم سے پہلے کوئی رسول نہ بھیجا مگر یہ کہ ہم اس کی طرف وحی
فرماتے کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں تو
مجھی کو پوجو۔ (سورۃ الانبیاء، آیت: 25)
اس آیتِ
مبارکہ سے واضح ہوتا ہے کہ تمام انبیاء کی دعوت کا مرکز عقیدۂ توحید تھا۔
حضور نبی
کریم ﷺ نے بھی لوگوں کو سب سے پہلے یہی تعلیم دی کہ اللہ کو ایک مانو، اسی کی
عبادت کرو، اور اسی پر کامل بھروسہ رکھو۔حضور ﷺ نے فرمایا:"مَنْ قَالَ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ دَخَلَ الْجَنَّةَ"ترجمہ:جس
نے سچے دل سے "لا إله إلا الله"
کہا وہ جنت میں داخل ہوگا۔(صحیح مسلم، کتاب الایمان، باب الدلیل علی أن من مات علی
التوحید دخل الجنۃ، حدیث: 26، دار احیاء التراث العربی، بیروت)
توحید صرف
زبان سے اقرار کا نام نہیں بلکہ دل سے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر یقین رکھنے، اسی
کی عبادت کرنے، اور ہر قسم کے شرک سے بچنے کا نام ہے۔
(1) نبی کریم ﷺ کی دعوت کا آغاز توحید
سے:جب حضور نبی اکرم ﷺ کو نبوت عطا ہوئی تو آپ ﷺ نے سب سے پہلے لوگوں
کو توحید کی دعوت دی۔حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی
کریم ﷺ نے فرمایا:"يَا أَيُّهَا النَّاسُ قُولُوا لَا
إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ تُفْلِحُوا"ترجمہ:اے لوگو! لا إله إلا الله کہو، کامیاب ہو جاؤ گے۔(مسند امام احمد بن حنبل، مسند ابن عباس، حدیث:
22227، مؤسسۃ الرسالہ)
اس حدیث
سے معلوم ہوا کہ دنیا و آخرت کی کامیابی توحید میں ہے۔
(2) توحید، تمام عبادات کی بنیاد ہے:نماز،
روزہ، حج، زکوٰۃ اور دیگر تمام عبادات اسی وقت قبول ہوتی ہیں جب عقیدۂ توحید درست
ہو۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
وَ لَقَدْ اُوْحِیَ اِلَیْكَ وَ اِلَى الَّذِیْنَ
مِنْ قَبْلِكَۚ-لَىٕنْ اَشْرَكْتَ لَیَحْبَطَنَّ عَمَلُكَ وَ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ
الْخٰسِرِیْنَ(۶۵)
ترجمہ کنز الایمان:اور بےشک وحی کی گئی تمہاری طرف اور
تم سے اگلوں کی طرف کہ اسے سننے والے اگر تو نے اللہ کا شریک کیا تو ضرور تیرا سب
کیا دھرا اَکارت جائے گا اور ضرور تو ہار میں رہے گا ۔(سورۃ الزمر، آیت: 65)
حضور ﷺ نے
فرمایا:"حَقُّ اللَّهِ عَلَى الْعِبَادِ
أَنْ يَعْبُدُوهُ وَلَا يُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا"ترجمہ:اللہ کا
بندوں پر حق یہ ہے کہ وہ صرف اسی کی عبادت کریں اور کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہرائیں۔(صحیح
بخاری، کتاب الجہاد والسیر، باب اسم الفرس والحمار، حدیث: 2856، دار طوق النجاۃ)
(3) توحید انسان کو شرک سے بچاتی ہے:شرک سب سے
بڑا گناہ ہے، اور توحید اس سے حفاظت کا ذریعہ ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:اِنَّ اللّٰهَ لَا یَغْفِرُ اَنْ یُّشْرَكَ بِهٖ وَ یَغْفِرُ مَا دُوْنَ
ذٰلِكَ لِمَنْ یَّشَآءُ
ترجمۂ
کنزُالعِرفان: بیشک اللہ اس بات کو نہیں بخشتا کہ اس کے ساتھ کفر کیا جائے اور کفر
سے نیچے جو کچھ ہے جسے چاہتا ہے معاف فرمادیتا ہے۔ (سورۃ النساء، آیت: 48)
حضور نبی
کریم ﷺ نے فرمایا:"أَفْضَلُ الذِّكْرِ لَا إِلٰهَ
إِلَّا اللَّهُ"ترجمہ:سب سے افضل ذکر "لا إله
إلا الله" ہے۔(جامع ترمذی، کتاب الدعوات، باب ما جاء فی فضل التہلیل، حدیث:
3383، دار الغرب الاسلامی)
(4) توحید سے دل میں اللہ کی عظمت پیدا
ہوتی ہے:جب انسان یہ یقین رکھتا ہے کہ نفع و نقصان، عزت و ذلت، زندگی و موت سب اللہ
کے اختیار میں ہے، تو اس کا دل مخلوق کے خوف سے آزاد ہو جاتا ہے۔حضرت عبداللہ بن
عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ نے فرمایا:"إِذَا سَأَلْتَ فَاسْأَلِ اللَّهَ، وَإِذَا اسْتَعَنْتَ فَاسْتَعِنْ
بِاللَّهِ"
ترجمہ:جب
سوال کرو تو اللہ سے کرو، اور جب مدد مانگو تو اللہ سے مانگو۔(جامع ترمذی، کتاب صفۃ
القیامۃ، باب 59، حدیث: 2516، دار الغرب الاسلامی)
یہ تعلیم
انسان کے دل میں کامل توکل اور اللہ پر اعتماد پیدا کرتی ہے۔
توحید
اسلام کی روح اور تمام عبادات کی بنیاد ہے۔ نبی کریم ﷺ نے
اپنی پوری حیاتِ مبارکہ میں امت کو اللہ کی وحدانیت کا درس دیا۔ قرآن و حدیث کا
مطالعہ ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ کامیابی صرف اسی میں ہے کہ انسان خالص اللہ تعالیٰ کی
عبادت کرے، اسی سے مدد مانگے، اور ہر قسم کے شرک سے بچے۔
اللہ تعالیٰ
ہمیں صحیح عقیدۂ توحید اپنانے، اس پر ثابت قدم رہنے، اور نبی کریم ﷺ کی
تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
توحید
اسلام کی بنیاد، انبیاءِ کرام کی دعوت کا مرکزی پیغام اور انسانی زندگی کی حقیقی
کامیابی کا راز ہے۔ قرآن مجید اور احادیثِ نبوی میں توحید کو نہایت جامع، سادہ اور
مؤثر انداز میں بیان کیا گیا ہے تاکہ انسان اپنے ربّ کی وحدانیت کو پہچان کر اسی کی
عبادت اختیار کرے۔ حضرت محمد ﷺ نے اپنے ارشادات اور عملی زندگی کے ذریعے امت کو یہ
تعلیم دی کہ اللہ تعالیٰ واحد اور شریک سے
پاک ہے، اسی کے ہاتھ میں نفع و نقصان، زندگی و موت اور کائنات کا نظام ہے۔ یہی عقیدہ
انسان کے دل میں اخلاص، تقویٰ اور بندگیِ الٰہی پیدا کرتا ہے۔
حضرت معاذ بن جبل فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ
کے ساتھ ایک سواری پر تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا:اے معاذ! کیا تم جانتے ہو اللہ کا بندوں
پر کیا حق ہے؟میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں۔آپ ﷺ نے فرمایا:
اللہ کا بندوں پر حق یہ ہے کہ وہ اسی کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ
ٹھہرائیں۔
(صحیح
بخاری، حدیث: 2856)
حضرت
عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے:میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! سب سے بڑا گناہ کون
سا ہے؟آپ ﷺ نے فرمایا: “یہ کہ تم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراؤ حالانکہ اسی نے
تمہیں پیدا کیا ہے۔(صحیح بخاری، حدیث: 4477)
حضرت ابو
ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے لا إلہ إلا اللہ کہا اور اللہ کے سوا جن کی عبادت کی جاتی ہے ان کا انکار کیا، اس کا مال
اور خون محفوظ ہوگیا، اور اس کا حساب اللہ کے ذمہ ہے۔(صحیح مسلم، حدیث: 23)
حضرت
عتبان بن مالک سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:اللہ تعالیٰ نے اس شخص پر جہنم
کو حرام کر دیا ہے جو خالص اللہ کی رضا کے لیے لا إلہ إلا اللہ کہے۔(صحیح بخاری، حدیث: 425)
اللہ پاک
سے دعا ہے کہ وہ میری اس ادنٰی سی کاوش کو نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے وسیلے
سے اپنی بارگاہ میں قبول و مقبول فرمائے ۔آمین
Dawateislami