احمد
رضا عطاری (درجہ رابعہ جامعۃ المدینہ فیضان
فاروق اعظم سادھوکی، لاہور ،پاکستان)
اللہ ہی
کے لیے تمام تعریفیں ہیں جو اپنی بادشاہت اور عظیم الشان سلطنت کے نظام کو بہترین
انداز میں چلانے والا عزت و عظمت میں منفرد ویکتا ہے آسمان کو بغیر ستون کے بلند
کرنے والا اور اس میں لوگوں کے رزق مقرر فرمانے والا ہے۔ عقل اور سمجھ رکھنے والے
اسی کی عبادت کرتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اللہ ایک ہے بے نیاز ہے اور وہی
معبود ہے اور انہیں یقین ہے کہ ساری مخلوق انہی کی مثل بندے ہیں جن سے رزق نہیں
مانگا جا سکتا کیونکہ ہر ایک ذرہ اسی کا پیدا کیا ہوا ہے آئیے توحید کے بیان پر
چند احادیث ملاحظہ کرتے ہیں ۔
( 1 ) حقیقی بادشاہ اللہ تعالیٰ ہے
: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول پاک ﷺ نے
ارشاد فرمایا : حقیقی بادشاہ اللہ تعالی ہے ۔(جامع الاحادیث ، باب : کتاب الایمان
/ توحید و صفات الٰہی ، جلد نمبر : 2 ، صفحہ نمبر : 21 ، حدیث نمبر : 17 ، مطبوعہ
: اکبر بک سیلرز لاہور )
( 2 ) اللہ کو ایک ماننا : حضرت جابر
بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول پاک ﷺ نے (
حجۃ الوداع کے موقع پر ) ارشاد فرمایا اے لوگوں تمہارا رب ایک ہے اور باپ بھی ایک
ہے ۔( صحیح مسلم شریف ، باب : کتاب الایمان ، جلد نمبر : 1 ، صفحہ نمبر : 46 )
( 3 ) اللہ پر یقینی ایمان رکھنا : روایت
ہےحضرت ابوہریرہ( رضی اللہ عنہ )سے فرماتے ہیں کہ فرمایا نبی ﷺ نے ایمان
کی چنداورستّر شاخیں ہیں ان سب میں اعلٰی یہ کہنا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں
اور سب سے ادنیٰ تکلیف دہ چیز کا راستہ سے ہٹانا ہےاور غیرت بھی ایمان کی شاخ ہے ۔(
مشکوٰۃ المصابیح ، باب : کتاب الایمان ، الفصل الاول ، صفحہ نمبر : 13 ، حدیث نمبر
: 3 )
( 4 ) اسلام کی بنیاد : حضور
پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا : اسلام پانچ چیزوں پر قائم کیا گیا؛ اس کی گواہی کے اللہ
کے سوا کوئی معبود نہیں محمد ﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں اور نماز قائم کرنا
اور زکوۃ دینا اور حج کرنا اور رمضان کے روزے ۔(صحیح البخاری ، باب : کتاب الایمان ، جلد نمبر : 1 ، صفحہ
نمبر : 49 ، حدیث نمبر : 8 )
( 5 ) آگ حرام ہو جائے گی : نبی
پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا جو گواہی دے کے اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور یقینا
محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں اللہ تعالی اس پر اگ حرام کرے گا ۔( ترمذی ، جلد نمبر : 5
، صفحہ نمبر : 33 ، حدیث نمبر : 2638 )
پیارے پیارے
اسلام بھائیوں عقیدہ توحید کو ماننے والا شخص غیرت مند اور بہادر ہوتا ہے کیونکہ
اسے یقین ہوتا ہے کہ تمام قوتوں کا مالک اللہ تعالی ہے وہ صرف اور صرف اسی کے
سامنے جھکتا ہے اور صرف اسی سے ڈرتا ہے عقیدہ توحید پر ایمان رکھنے والا انسان
پرامید ہوتا ہے اور وہ پرسکون اور اطمینان بخش زندگی گزارتا ہے عقیدہ توحید انسان
میں صبر و قناعت بلند حمتی اور توکل جیسی صفات بھی پیدا کرتا ہے جس کی وجہ سے
انسان مشکل سے مشکل کام اور بڑی سے بڑی تکلیف سے پریشان نہیں ہوتا اللہ تعالی ہمیں
اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین بجاہ خاتم النبیین ﷺ
Dawateislami