اللہ تعالی ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں اس نے کی تمام انسانوں کو پیدا کیا ہے اور وہی ہم سب کو پالنے والا ہے اور وہ ہم سب کا مالک اور خالق ہے اور سب کو رزق دینے والا بھی ہے تمام کائنات کو پیدا رب تعالی نے فرمایا ہے اللہ تعالی ہر چیز سے پاک ہے اولاد میں اس کا کوئی شریک نہیں اللہ تعالی اپنی ذات اور صفات میں بالکل اکیلا ہے اور اس کی ذات اور صفات میں بھی اس کا کوئی شریک نہیں آئیے حدیث مبارکہ کی روشنی میں ہم توحید کے فضائل و برکات سنتے ہیں۔

حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ،‏‏‏‏ عَنْ مَنْصُورٍ،‏‏‏‏ عَنْ أَبِي وَائِلٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ،‏‏‏‏ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ الذَّنْبِ أَعْظَمُ عِنْدَ اللَّهِ قَالَ:‏‏‏‏ أَنْ تَجْعَلَ لِلَّهِ نِدًّا وَهُوَ خَلَقَكَ، ‏‏‏‏‏‏قُلْتُ:‏‏‏‏ إِنَّ ذَلِكَ لَعَظِيمٌ، ‏‏‏‏‏‏قُلْتُ:‏‏‏‏ ثُمَّ أَيُّ قَالَ:‏‏‏‏ وَأَنْ تَقْتُلَ وَلَدَكَ تَخَافُ أَنْ يَطْعَمَ مَعَكَ، ‏‏‏‏‏‏قُلْتُ:‏‏‏‏ ثُمَّ أَيُّ قَالَ:‏‏‏‏ أَنْ تُزَانِيَ حَلِيلَةَ جَارِكَ۔

ترجمہ:ہم سے عثمان بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے جریر نے بیان کیا، ان سے منصور نے، ان سے ابو وائل نے، ان سے عمرو بن شرحبیل نے اور ان سے عبداللہ بن مسعود نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا، اللہ کے نزدیک کون سا گناہ سب سے بڑا ہے؟ فرمایا اور یہ کہ تم اللہ کے ساتھ کسی کو برابر ٹھہراؤ حالانکہ اللہ ہی نے تم کو پیدا کیا ہے۔ میں نے عرض کیا یہ تو واقعی سب سے بڑا گناہ ہے، پھر اس کے بعد کون سا گناہ سب سے بڑا ہے؟ فرمایا یہ کہ تم اپنی اولاد کو اس خوف سے مار ڈالو کہ وہ تمہارے ساتھ کھائیں گے۔ میں نے پوچھا اور اس کے بعد؟ فرمایا یہ کہ تم اپنے پڑوسی کی عورت سے زنا کرو۔(صحیح بخاری،کتاب: تفاسیر کا بیان،باب: اللہ تعالیٰ کا فرمان کہ کسی کو اللہ کا شریک مت بناؤ حالانکہ تم جانتے ہو،حدیث نمبر: 4477)

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ‏‏‏‏‏‏سَمِعَ يَحْيَى بْنَ آدَمَ ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مُعَاذٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ كُنْتُ رِدْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى حِمَارٍ، ‏‏‏‏‏‏يُقَالُ لَهُ:‏‏‏‏ عُفَيْرٌ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ يَا مُعَاذُ هَلْ تَدْرِي حَقَّ اللَّهِ عَلَى عِبَادِهِ وَمَا حَقُّ الْعِبَادِ عَلَى اللَّهِ ، ‏‏‏‏‏‏قُلْتُ:‏‏‏‏ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ فَإِنَّ حَقَّ اللَّهِ عَلَى الْعِبَادِ أَنْ يَعْبُدُوهُ، ‏‏‏‏‏‏وَلَا يُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا، ‏‏‏‏‏‏وَحَقَّ الْعِبَادِ عَلَى اللَّهِ أَنْ لَا يُعَذِّبَ مَنْ لَا يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، ‏‏‏‏‏‏فَقُلْتُ:‏‏‏‏ يَا رَسُولَ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏أَفَلَا أُبَشِّرُ بِهِ النَّاسَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ لَا تُبَشِّرْهُمْ فَيَتَّكِلُوا.

ترجمہ:ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، انہوں نے یحییٰ بن آدم سے سنا، انہوں نے کہا کہ ہم سے ابوالحوص نے بیان کیا، ان سے ابواسحاق نے، ان سے عمرو بن میمون نے اور ان سے معاذ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ جس گدھے پر سوار تھے، میں اس پر آپ کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا۔ اس گدھے کا نام عفیر تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا اے معاذ! کیا تمہیں معلوم ہے کہ اللہ تعالیٰ کا حق اپنے بندوں پر کیا ہے؟ اور بندوں کا حق اللہ تعالیٰ پر کیا ہے؟ میں نے عرض کیا اللہ اور اس کے رسول ہی زیادہ جانتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا اللہ کا حق اپنے بندوں پر یہ ہے کہ اس کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں اور بندوں کا حق اللہ تعالیٰ پر یہ ہے کہ جو بندہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو اللہ اسے عذاب نہ دے۔ میں نے کہا یا رسول اللہ! کیا میں اس کی لوگوں کو بشارت نہ دے دوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا لوگوں کو اس کی بشارت نہ دو ورنہ وہ خالی اعتماد کر بیٹھیں گے۔ (اور نیک اعمال سے غافل ہوجائیں گے) ۔(صحیح بخاری،کتاب: جہاد اور سیرت رسول اللہ ﷺ،باب: گھوڑوں اور گدھوں کا نام رکھنا،حدیث نمبر: 2856)

جیسا کہ گزشتہ حدیث پاک میں گزر چکا ہے کہ اللہ تعالی اپنی ذات صفات اور ہر چیز میں اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ساری کائنات کا مالک اور خالق رب تعالی ہے اور اگر رب تعالی کو کوئی اس کی ذات صفات میں شریک مانیں تو وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو جائے گا اس لیے ہمیں اس چیز کا خیال رکھنا چاہیے ہمیں صرف اللہ تعالی کی ذات پر یقین رکھنا چاہیے اور اس پر ایمان رکھنا چاہیے اور اللہ تعالی کے وحدانیت کی اقرار کرنا چاہیے ۔اللہ تعالی ہمیں عقائد کے علوم سیکھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔