
دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت کوٹ
رادھا کشن یوسی نمبر 5 میں قائم ایک پرائیویٹ اسکول (نورالحرم ایجوکیشنل کمپلیکس ) میں
07 دن کا فیضان نماز کورس ہوا جس میں مبلغِ دعوت اسلامی محمد صہیب عطاری مدنی نے نماز کے احکام سکھائے اور
نماز کا عملی طریقہ (پریکٹیکل) بھی سمجھایا۔
علاوہ
ازیں قائم مقام نگران ڈسٹرکٹ مشاورت (قصور) مولانا
محمد منہال عطاری مدنی نے بھی طلبۂ کرام کی
تربیت کی۔آخر میں کورس کرنے والوں کو اسناد بھی پیش کیں ۔
مزید نگران
صاحب نے پرنسپل صاحب کو دعوت اسلامی کا
تعارف پیش کرتے ہوئے آگے مزید اسکولوں میں کورسز شروع کروانے کا ذہن دیا۔اس پر ا
سکول کے پرنسپل نے کورس مکمل ہونے پر نیک
خواہشات کا اظہار کیا اور اچھے تاثرات کا
اظہار کیا۔ )کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )
.jpeg)
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے
تحت 6دسمبر2023ء کو فیضان صحابیات بحریہ ٹاون اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران شعبہ معاونت
برائے اسلامی بہنیں غلام الیاس عطاری نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں محمد حماد عطاری، محمد سلیم
عطاری اور مقامی مجلس ذمہ دار نے فیضان صحابیات کی آباد کاری، آئندہ کے اہداف
اور پلاننگ کے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔ (رپورٹ: غلام الیاس عطاری نگران شعبہ ، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)

9 دسمبر 2023ء مطابق 25جمادی الاولیٰ 1445ھ
بروز ہفتہ بعد نمازِ عشا دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا
گیا جس میں براہِ راست اور بذریعہ مدنی چینل عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت
کی۔تلاوت و نعت سے مدنی مذاکرے کا آغاز کرنے کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ ہوا جس
میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ
نے عاشقانِ رسول کو مدنی پھولوں سے نوازا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
سوال:اپنی راحت کی وجہ سے کسی اور کو تکلیف ہوتو اس صورت میں کیاکرنا چاہیئے ؟
جواب:ہوناتو یہ چاہیئے کہ دوسروں کو راحت پہنچائی جائے، اگرچہ
خود تکلیف میں ہو۔ایک بزرگ کے گھرچوہےتھے، کسی نے کہاکہ گھرمیں بلی رکھ لیں تاکہ
چوہوں سے بچاجاسکے، فرمایا: کہ مَیں بلی رکھ لوں تو چوہے ہمسائیوں کے گھرچلے جائیں
گے جس سے انہیں تکلیف ہوگی چنانچہ انہوں نے بلی نہ رکھی ۔کا ش! ایساہوکہ لوگوں
کوہم سے راحت نصیب ہو۔
سوال:جنّات کے
شراورجادوسے بچنے کے لئے کون سا وظیفہ پڑھا جائے ؟
جواب:اپنے پیرصاحب کے شجرہ شریف میں جواوراد و وظائف ہوتے ہیں
،ان میں سے وظائف پابندی سےپڑھیں ۔ سوتے وقت دونوں ہاتھوں کو پھیلا کرسورۂ اخلاص ، سورۂ فلق اورسورۂ ناس یہ تینوں
پڑھ کے ہاتھوں پر پھونک مار دیں اور سر سے لیکر جہاں تک ہاتھ پہنچتا ہے پھیرلیں،یہ ایک بار ہوا۔یہ
عمل اسی طرح 3 بار کرنا ہے۔ان شاء اللہ الکریم جنات اور شریر شیاطین سے حفاظت ہوگی۔
سوال : عشق کسے
کہتے ہیں ؟
جواب : جب محبت میں اضافہ ہوجائے تو عشق میں بدل جاتاہے ۔
سوال: کوئی خوفِ خدا عزوجل یا
عشق مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں رو رہاہو
تو دیکھنے والے کو کیا کرنا چاہیئے ؟
جواب: کسی بزرگ کاقول
ہے : کسی کو روتادیکھیں تو خود بھی رونا
شروع کردیں ،یہ نہ سوچیں کہ وہ دل سے رو رہاہے یا دکھاوے کے لئے ۔اللہ پاک کی رضا کے لئے رونا چاہیئے،یہ بہت سعادت کی بات ہے
۔
سوال:چل مدینہ کے لئے کیا عمل کریں؟ (یادرہے!دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول میں امیر اہلِ سنت مولانااِلیاس عطار قادِری کی صحبت میں
ہونے والے سفرِ حج کو ”چل مدینہ“کہتے
ہیں اوریہ سعادت پانے والوں کو مشرف بہ چل مدینہ کہتے ہیں)
جواب: دعاکرتے رہیں اور دُرودشریف پڑھتے رہیں ۔
سوال:مدینہ شریف میں مرنے کی کیا فضیلت ہے ؟
جواب:حدیث پاک میں
شفاعتِ مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بشارت ہے
۔اعلیٰ حضرت امام احمدرضا خان رحمۃ
اللہ علیہ نے مدینہ شریف کو شفاعت نگرکہاہے ۔
سوال : مدنی کسے
کہاجاتاہے ؟
جواب : جو دعوتِ اسلامی
کے جامعۃ المدینہ میں درسِ نظامی(عالم کورس) مکمل کریں انہیں مدنی کہاجاتاہے ۔
سوال: عربی سیکھنے
کی کیااہمیت ہے ؟
جواب:عربی بین الاقوامی زبان (International Language) ہے اس کو سیکھنے سے اہلِ عرب بلکہ دنیا بھر میں نیکی کی
دعوت دینے کا موقع مل سکتاہے، عربی زبان میں آقاصلی اللہ علیہ والہ وسلم ،قرآن پاک اورجنت کی یادہے، قبرکا حساب بھی عربی میں ہوگا،یہ زبان فصیح ہے
۔بعض علماکے نزدیک مرتے ہی سب کی زبان عربی ہو جاتی ہے ،اس لئے قبروآخرت کے تمام
کام عربی میں ہوتے ہیں البتہ جہنمیوں کی زبان بدل جاتی ہے ۔اعلیٰ حضرت نے عربی
زبان سیکھنے کی ترغیب بہت اچھوتے اندازمیں
دلائی ہے ۔جامعۃ المدینہ کے طلبہ آپس میں
عربی زبان بولنے کی کوشش کیا کریں ،غلطی ہوتو کوئی بات نہیں ،اس طرح زبان میں روانی
پیداہوگی، اسی طرح فصاحت وبلاغت بھی ہونی چاہیئے ۔عربیوں کی طرح فصاحت نہیں آئے گی
مگر اس میں بھی کوشش کرنی ہوگی ۔ یہ نیت کریں کہ عربی زبان اس لئے سیکھ رہا
ہوں کہ میرے عربی آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زبان عربی ہے ، مزیدنیکی کی
دعوت اورعربی میں بیان کروں گا وغیرہ نیتیں
بھی کی جاسکتی ہیں ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” ملازمت کے بارے میں 15 سوال
جواب “ پڑھنے یاسُننے والوں کوامیراہل سنت مولانا الیاس قادِری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہنے کیا دُعا دی ؟
فیضانِ
مدینہ کراچی میں قائم درجہ امامت
کورس کےاساتذہ ٔکرام کے درمیان مدنی مشورہ

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں قائم درجہ امامت کورس کےاساتذہ ٔکرام کے درمیان مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا۔
کورس میں نگران مجلس مولانا شفقت اللہ عطاری مدنی نے اساتذہ کرام کو شعبے کے دینی کاموں میں اضافہ کرنے کے حوالے سےمدنی پھول دیئے اور
اچھی کارکردگی والوں کو انعامات بھی دیئے نیز امامت کورس میں مزید بہتری لانے کے اہداف دیئے۔ (رپورٹ
:محمد شہزاد عطاری مدنی ناظم امامت کورس فیضان مدینہ کراچی ،کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری مدنی )
.jpg)
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے
تحت7 دسمبر2023ء لاہورشالیمارٹاون میں دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن ابو ماجد مولانا حاجی محمد شاہد عطاری کی جامعۃ المدینہ داتانگرآمدہوئی جہاں آپ نے علم دین کےفضائل کے متعلق گفتگو کرتے
ہوئے سوال وجواب کا سلسلہ کیا اور حاضرین کے درمیان تحفہ بھی تقسیم کیئے۔
اس موقع پر سیدخالدحسین عطاری ساہیوال ،مولاناافضل
مدنی پاکستان اوراق مدرسہ فیصل آباد،کراچی مجلس معاونت ذمہ دارعرفان غازی عطاری،صوبائی
ذمہ دارعبدالماجدعطاری لاہور،سب ٹاون نگران عبدالرحمن عطاری، جامعۃ المدینہ
کےطلباءکرام ،اساتذہ کرام اورناظم عطاری نعمان مدنی سمیت دیگرذمہ دران موجود تھے ۔(رپورٹ: عبدالماجدعطاری صوبہ پنجاب مجلس معاونت
،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
.jpeg)
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے
تحت7 دسمبر2023ء لاہورشالیمارٹاون میں مدرستہ
المدینہ کےبچوں کامدنی حلقہ ہوا جس میں بچے، نمازی اورمدرسین سمیت مختلف عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
مدنی حلقے میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری
کے رکن ابو ماجد مولانا حاجی محمد شاہد عطاری مدنی
نے حاضرین کو قرآن پاک
کےفضائل کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔
دوسری جانب شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں
دعوت اسلامی کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مولاناافضل مدنی ذمہ دار پاکستان
اوراق مقدسہ،کراچی مجلس معاونت ذمہ دارعرفان غازی عطاری،صوبائی ذمہ
دارعبدالماجدعطاری،سب ٹاون نگران عبدالرحمن عطاری سمیت دیگرذمہ دارن نے شرکت کی ۔(رپورٹ: عبدالماجدعطاری صوبہ پنجاب مجلس معاونت
،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
سوازی لینڈ کی ریجن نگران، کارکردگی ذمہ دار اور دیگر ذمہ داران کا مدنی
مشورہ

30 نومبر 2023ء کو بیرونِ ملک میں ہونے والے
دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت سوازی لینڈ کی ریجن
نگران، کارکردگی ذمہ دار اور مدرسۃ
المدینہ بالغات اوورسیز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے سوازی لینڈ
میں آن لائن مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز کرنے، درس و بیان کے حلقے لگانے اور
معلمات و مبلغات تیار کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔
اللہ پاک کے فضل و
کرم اور مصطفٰی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی نظرِ
عنایت سے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کا دینی کام ملک و بیرونِ ملک کی خواتین میں ہر آنے والے
دن ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
اسی سلسلے میں سندھ
کے شہر کراچی میں قائم فیضانِ صحابیات میں
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام عالمی مجلس اور مجلس انٹرنیشنل افیئرز کی اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جبکہ بیرون ملک اور بیرون
شہر میں رہنے والی اسلامی بہنوں نے بذریعہ
انٹر نیٹ اس مدنی مشورے میں شرکت کی ۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے تمام
ممالک (خصوصاً ریجن
نگران اورشعبہ انٹر نیشنل افیئرز کی اسلامی بہنوں) کے دینی کاموں کی کارکردگی کا فالواپ لیا جس میں کئی اسلامی بہنوں کی کارکردگی 100 فیصد رہی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت نے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا جس
میں اُن کا کہنا تھاکہ ہم لوگ مشورہ دیتے ہیں، لوگ ہم سے نجی معاملات میں مشورہ
کرتے ہیں۔مشورہ دینے والی امین ہے لہٰذا بہت سوچ و بیچار کے بعد مشورہ دینے کی
عادت بنائی جائے ۔
کراچی کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں سنتِ نکاح کے موقع پر
محفلِ نعت کا اہتمام
کراچی کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں18 نومبر
2023ء کو ایک اسلامی بہن کی سنتِ نکاح کے
موقع پر محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے اللہ پاک کی نعمتوں کا شکریہ
ادا کرنے کی ترغیب دلائی۔

18 نومبر 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے سلسلے میں میٹنگ ہوئی جس میں
آفس ناظمہ سمیت دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی
اور اورسیز کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا نیز اس میں مزید بہتری لانے کے لئے مدنی
پھول دیئے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک میں دینی و
فلاحی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کے لئے 23 نومبر
2023ء کو عالمی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے
ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےآن لائن اور فزیکل لرننگ سیشن کی
احتیاطوں سے متعلق مدنی پھول دیئے۔
ذہنی آزمائش سیزن 15 کے سلسلے میں فیضانِ مدینہ
اسلام آباد میں مدنی مشورہ

ذہنی آزمائش سیزن 15 کے سلسلے میں وفاقی
دارالحکومت اسلام آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر
شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
وقار المدینہ عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے ذہنی آزمائش
سیزن 15 کے متعلق چند اہم امور پر گفتگو کی اور اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے
نوازا۔