23 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں
کے لئے کراچی میں ہونے والے اورسیز اجتماع
کے سلسلے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کے ہمراہ اجتماع کے مقام کا دورہ کیا۔
اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے اورسیز اجتماع کے لئے ہونے والے انتظامات کا جائزہ لیا اور جن چیزوں کی ضرورت
ہے اس کے حوالے سے وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔
اس موقع
پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کے ہمراہ شعبہ فیضانِ صحابیات کی ذمہ داران،
دارالمدینہ کی ذمہ دار اور جامعۃ المدینہ گرلز کی ذمہ دار اسلامی بہنیں موجود تھیں۔