23 جمادی الاخر, 1446 ہجری
1 نومبر 2024ء کو عالمی سطح پر علمِ دین کا
فیضان عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کینیڈا کی
تمام سٹی نگران اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
اس مدنی مشورے میں کینیڈا کی سب کانٹیننٹ نگران
اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے 8 دینی کاموں کے حوالے سے مشاورت کی اور کارکردگی
کا جائزہ لیا نیز ان میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ کینیڈا کی سب کانٹیننٹ نگران نے
ٹیلی تھون 2024ء کے اہداف کا فالو اپ کرتے ہوئے کیمبرج (Cambridge) علاقے میں دینی کام کرنے کے بارے میں کلام کیا جس میں
ماہانہ سنتوں بھرے اجتماعات شروع کروانا، کارکردگی شیڈول، ہفتہ وار رسالہ
کارکردگی، رسالہ نیک اعمال اور مدنی مذاکرہ کارکردگی اہداف شامل تھے۔