23 جمادی الاخر, 1446 ہجری
راولپنڈی شہر میں قائم فیضانِ صحابیات اڈیالہ میں
طالبات کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
Tue, 19 Nov , 2024
37 days ago
دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر راولپنڈی میں
قائم فیضانِ صحابیات اڈیالہ میں جاری رہائشی کورس کی طالبات میں 10نومبر 2024ء کو سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں خصوصی
طور پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کی آمد ہوئی۔
تلاوت و نعت سے حلقے کا آغاز کرنے کے بعد نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اللہ پاک کی محبت و عبادت کا جذبہ“ کے موضوع پر بیان کیا اور اُن کی دینی، اخلاقی،
تعلیمی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔ بعدِ
بیان نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے درجات کی تفتیش کی اور طالبات کو مدنی پھولوں سے نوازا۔