دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان بھر کی خواتین میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ
لینے کے لئے 9 نومبر 2024ء کو پاکستان مشاورت کی اسلامی بہنوں اور پاکستان
سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کاآن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا ۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے درمیان سنتوں بھرا
بیان کیا اور اُن کی تربیت و رہنمائی کرتے
ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا ۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے
مختلف شعبہ جات کی تقرریوں کا جائزہ لیا اور تقرریاں مکمل کرنے کے حوالے سے کلام کیا جبکہ سابقہ ٹیلی تھون کی کارکردگی کو مکمل کرنے اور فنانس ڈیپارٹمنٹ میں رقم جمع کروانے کے حوالے سے
اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی ۔
اسی
طرح نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے 25
نومبر 2024ء سے شروع ہونے والےمدنی
قاعدہ کورس اور 15 نومبر تا 15 دسمبر
2024ءتک مدنی قافلہ مہم کے حوالے سے ذمہ داران اسلامی بہنوں کو مدنی
پھول دیتے ہوئے اس مہم کو مضبوط بنانے کی
ترغیب دلائی ۔
آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے 8 دینی
کام اور سال 2024ء کے اہداف میں کامیابی
کا جائزہ لیا نیز اس میں مزید بہتری لانے کا ذہن بھی دیا جبکہ نمایاں کارکردگی پراسلامی بہنوں کی حوصلہ
افزائی کی ۔