23 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی
خدمات کا جائزہ لینے کے لئے 7 نومبر 2024ء کو ایک مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس
میں کاؤنسل نگران اور ملک سطح کی شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی کے لئے مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں سے بعض درج
ذیل ہیں:
٭ذیلی نگران کی تقرری٭ہر کاؤنسل کے دینی کاموں
میں درپیش مسائل کا حل٭ذمہ داران کی تقرری٭اورسیز
جانے والی اسلامی بہنوں کا نعم البدل٭گرمیوں کی چھٹی میں شارٹ کورسز، سمر کیمپ اور
ڈے سیشن کروانا٭سنتوں بھرے اجتماع اور محفلِ نعت کے مدنی پھولوں پر عمل٭فیضان آن
لائن اکیڈمی گرلز کی رکنیت٭شعبہ روحانی علاج کی ذمہ دار کی تقرری٭فیملی اجتماع میں
لنگرِ رضویہ٭ای میل آئی ڈی اور ایکسل پر کام کرنا۔