23 جمادی الاخر, 1446 ہجری
پی آئی بی کالونی، کراچی سے ایک شخصیت اسلامی
بہن کے عمرے پر جانے کی خوشی میں 9 نومبر 2024ء کو محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس
میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
محفلِ نعت کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے
ہوا جس کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے عشقِ مدینہ و آدابِ مدینہ
کے متعلق بیان کیا اور اجتماعی دعا
کروائی۔
اختتام پر محفلِ نعت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
سے ملاقات کی جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش
کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔