4 جمادی الاخر, 1446 ہجری
4 نومبر 2024ء کو ذمہ دار اسلامی بہنوں کی
تربیت و رہنمائی کرنے اور اُن سے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے دعوتِ اسلامی کے
تحت اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
اورسیز نگران اسلامی بہنوں کے لئے منعقد
ہونے والے اجتماعات پر کلام کرتے ہوئے شارٹ کورسز اور دینی کاموں کی کارکردگی پر مشاورت کی۔
علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اسٹیٹ کے
دینی کاموں میں درپیش مسائل اور اُن کے حل کے لئے چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال
کیا جس پر ہر ایک نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔