صدر الدین شاہ بابا مزار سکھر کے انچارج جاوید
احمد صدیقی کی فیضانِ مدینہ کراچی آمد

پچھلے دنوں صدر الدین شاہ بابا مزار سکھر کے
انچارج جاوید احمد صدیقی نے دعوتِ اسلامی
کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کیا جہاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
انہیں خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے جاوید
احمد صدیقی کو فیضانِ مدینہ کراچی میں واقع مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایاجن میں
اسلامک ریسرچ سینٹر(المدینۃ العلمیۃ) ، آئی ٹی
ڈیپارٹمنٹ، روحانی علاج ڈیپارٹمنٹ اور مدنی چینل ڈیپارٹمنٹ شامل تھے۔
وزٹ کے بعد جاوید احمد صدیقی نے مدنی چینل کو
تأثرات دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں اپنے جذبات کا
اظہار کیا اور دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ: محمد یحییٰ عطاری شعبہ رابطہ برائےاوقاف کراچی سٹی ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
غلام حسین الاظہری( ریسرچ
اینڈ رجسٹریشن آفیسر محکمہ اوقاف) کی فیضانِ مدینہ کراچی آمد

5 دسمبر 2023ء کو محکمہ اوقاف سندھ کراچی کے ریسرچ
اینڈ رجسٹریشن آفیسر غلام حسین الاظہری کی دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں آمد ہوئی جہاں انہوں نے دارالافتاء اہلسنت کے مفتی سجاد عطاری
مدنی سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے غلام حسین
الاظہری کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور اُن شعبہ جات کے
ذریعے ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی وفلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی جس پر
انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد یحییٰ عطاری شعبہ
رابطہ برائےاوقاف کراچی سٹی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ایڈمنسٹریٹر اوقاف کراچی ایاز احمد سومرو اور ریسرچ
آفیسر محمد
حسین اظہری سے ملاقات

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
شعبہ رابطہ برائے اوقاف کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی
ایڈمنسٹریٹر اوقاف کراچی ایاز احمد سومرو
اور ریسرچ آفیسر و ڈسٹرکٹ خطیب ویسٹ محمد حسین اظہری سمیت دیگر اسٹاف سے ملاقات
ہوئی۔
اسلام آباد جی الیون کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
میں عمرہ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد

اسلام آباد G-11 میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ حج و عمرہ دعوتِ
اسلامی کے زیرِا ہتمام عمرہ ٹریننگ پروگرام منعقد ہوا جس میں مختلف شعبہ ہائے
زندگی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس ٹریننگ پروگرام میں بحریہ ٹاؤن کے ذمہ دار نے
عمرہ احکام پر بیان کیا اور ICT ذمہ
دار حاجی عبد الوحید عطاری نے شرکا کو حاضریِ مدینہ کے آداب بتائے جبکہ G-11 کے
ذمہ دار نے احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا۔
اس کے علاوہ پروگرام میں شریک اسلامی بھائیوں کو
دعوتِ اسلامی کی ایپلی کیشن ”حج و عمرہ“ کا تعارف کروایا اور اس سے فائدہ حاصل
کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری شعبہ حج و عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کراچی فیضان مدینہ عالمی مدنی مرکز میں4دسمبر2023ء
شعبہ کفن دفن کی جانب سے سیکھنے سیکھانے کا سلسلہ
.jpg)
شعبہ کفن دفن دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 04-12-2023ءکو
کراچی فیضان مدینہ عالمی مدنی مرکز میں غسل میت کا عملی طریقہ اور فضیلت و اہمیت کے متعلق سیکھنے سیکھانے کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری شعبہ کفن دفن ایسٹ ڈسٹرکٹ نے غسل
میت کا طریقہ غسل میت دینے کی فضیلت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مسلم فیونرل اپلیکیشن کا تعارف کروایا اورحاضرین کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن دفن،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
محارم اسلامی بھائیوں کے لئے فیضانِ مدینہ فیصل
آباد، سوساں روڈ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ

شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت دینی کام
کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے محارم اسلامی بھائیوں کے لئے 1 اور 2
دسمبر 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل
آباد، سوساں روڈ میں سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے۔
تفصیلات کے مطابق حلقوں کے دوران 1 دسمبر 2023ء
کو محمد خلیل
عطاری (نیو سوسائٹیز ذمہ دار اسلامی بہنیں)اور 2 دسمبر 2023ء کو ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد ناصر عطاری نے محارم
اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں نماز کے فرائض و شرائط یاد
کروائے۔
فیصل آباد، سوساں روڈ کے فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ، مختلف امور پر
گفتگو

فیصل آبا د، سوساں روڈ پر واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں پاکستان سطح کے ذمہ داران اور نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری نے شرکت
کی۔
کراچی فیضان مدینہ عالمی مدنی مرکز میں2دسمبر2023ء
شعبہ کفن دفن کی جانب سے سیکھنے سیکھانے کا سلسلہ
.jpeg)
شعبہ کفن دفن دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 02-12-2023ءکو
کراچی فیضان مدینہ عالمی مدنی مرکز میں غسل میت اور کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ کے متعلق سیکھنے سیکھانے کا سلسلہ ہوا جس میں مولانا یاسر مدنی شعبہ کفن دفن کراچی
سٹی ذمہ دار نے غسل میت کا طریقہ غسل میت
دینے کی فضیلت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مسلم فیونرل اپلیکیشن کا
تعارف کروایا اورحاضرین کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن دفن،کانٹینٹ:شعیب احمد
عطاری)

گزشتہ روز سمندری ڈویژن فیصل آباد میں واقع
فیضانِ صحابیات میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی
مشورہ منعقد ہواجس میں تحصیل نگران نوید
عطاری، ڈویژن ذمہ دار زاہد عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
کراچی فیضان مدینہ عالمی مدنی مرکز میں شعبہ
کفن دفن کی جانب سے سیکھنے سیکھانے
کا سلسلہ
.jpg)
شعبہ کفن دفن دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
27-11-2023ءکو کراچی فیضان مدینہ عالمی مدنی مرکز میں غسل
میت کا عملی طریقہ اور فضیلت و اہمیت کے متعلق سیکھنے
سیکھانے کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت
اسلامی عزیر عطاری شعبہ کفن دفن ایسٹ
ڈسٹرکٹ نے غسل میت کا طریقہ، غسل میت
دینے کی فضیلت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مسلم فیونرل اپلیکیشن کا
تعارف کروایا اورحاضرین کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن دفن،کانٹینٹ:شعیب
احمد عطاری)

5 دسمبر 2023ء کو شعبہ معاونت برائے اسلامی
بہنیں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے لاڑکانہ میں قائم فیضانِ صحابیات
کا وزٹ کیا اور شعبے کے مقامی ذمہ داران
کا مدنی مشورہ لیا۔
اس مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار سیّد ریحان
عطاری، پاکستان سطح کے شعبہ قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورس و گلی گلی مدرسۃ المدینہ ذمہ
دار، نگرانِ ڈسٹرکٹ، ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہن کے محرم اور دیگر شعبہ جات نے شرکت
کی۔
جامعۃ المدینہ بیراج روڈ، سکھر میں طلبۂ کرام
کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترویج و اشاعت کے
سلسلے میں 4 دسمبر 2023ء کو شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ذمہ داران نے جامعۃ
المدینہ بیراج روڈ، سکھر کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر شعبے کے صوبائی ذمہ دار سیّد ریحان
عطاری نے جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ
لگایا جس میں انہوں نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے بیان کیا جبکہ مولانا جہانزیب عطاری مدنی نے
اسلامی بہنوں کے شعبہ جات پر بریفنگ دی۔بعدازاں طلبۂ کرام سے سوال و جواب اور
ملاقات کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ:شعبہ
معاونت برائے اسلامی بہنیں کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)