18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت معصوم ٹاؤن فیصل آباد کے وارث پورہ روڈ میں واقع حسن
پروانہ عطاری کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی عاشقانِ
رسول اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
تلاوت و نعت سے حلقے کا آغاز کرنےکے بعد مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بیان کیا جس
میں انہوں نے حاضرین کو نیکیاں کرنے
اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے حاضرین کی تربیت و
رہنمائی کرتے ہوئے انہیں نمازوں کی پابندی
کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔