غزہ فلسطین میں بیواؤں اور بےگھر لوگوں کے درمیان
نقد رقم کی تقسیم کاری کا سلسلہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی جہاں
دینِ محمدیہ کی ترویج و اشاعت اور تعلیمِ
قراٰن عام کر رہی ہے وہیں دنیا بھر کے پریشان حال، غمزدہ اور مصیبت میں مبتلا لوگوں کی امداد کرنے میں بھی
مصروفِ عمل ہے۔
دعوتِ اسلامی غزہ فلسطین کے پریشان حال اور
مسائل میں گھرے ہوئے مسلمانوں کی امداد
کرنے میں ہر ممکنہ کوشش کر رہی ہے جس میں مسلمانوں کے درمیان ضروریاتِ زندگی کا
سامان، راشن اور دیگر چیزیں تقسیم کرنا شامل ہیں۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے فلاحی
شعبے FGRF کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے غزہ فلسطین میں بیوہ اسلامی بہنوں اور
بےگھر ہوجانے والے لوگوں کے درمیان نقد رقم تقسیم کیں۔
الحمد اللہ دعوتِ اسلامی اس وقت پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک
میں لوگوں کی دینی و فلاحی خدمت کرنے میں کوشاں ہے۔آپ بھی اپنا ساتھ دیجئے اور
دعوتِ اسلامی کےاس کارِ خیر میں شریک ہوجائیں۔
غزہ کے مظلموم مسلمانوں کی مدد کے لئے آپ ہم سے
رابطہ کیجئے، ہمارے نمائندے وہاں موجود ہیں جو اُن میں پکا ہوا کھانا راشن اور
ضروریاتِ زندگی کا سامان اور کیش رقم تقسیم کررہے ہیں۔
رابطہ نمبر : +44 7300 55 99 19