14 نومبر 2023ء کو صوبہ بلوچستان کے شہر قلات میں بعد نمازِ ظہر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بلوچستان کے شیڈول پر موجود نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی سبسکریبشن  کے حوالے سے کلام کیا اور اہداف طے کئے۔

علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے دارالعلوم غوثیہ قلات میں مہتممِ اعلیٰ صاحب سے ملاقات کی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا جبکہ بعد نمازِ مغرب قلات میں ہی مدرسۃ المدینہ بالغان کے قاری ناصر عطاری سے ملاقات کی شرکا کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

اس موقع پر ذمہ داران عبد الحمید عطاری اور ناصر عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبہ بلوچستان کے شہر خضدار میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت علمِ دین کی اشاعت کا جذبہ رکھتے ہوئے شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نے شخصیت میر محمد سلیمان اور سیف اللہ سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

شخصیات سے گفتگو کے دوران نگرانِ شعبہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے کلام کیا اور شخصیات کو اس کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

علمِ دین کی اشاعت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ماہِ دسمبر 2023ء میں ہونے والے ایونٹ ہفتہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی تیاری، ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی پرموشن،  سرکولیشن اور سالانہ سبسکریبشن بڑھانے کے سلسلے میں 12 نومبر تا 16 نومبر 2023ء کو نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی ذمہ داران کے ہمراہ بلوچستان کے شیڈول پر تھے۔

تفصیلات کے مطابق 13 نومبر 2023ء کو بلوچستان کے شہر خضدار میں نگرانِ شعبہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی مشورے کا انعقاد کیا جس میں خصوصاً قمر عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے اپنے اہداف اور نیتوں کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے مولانا نعیم عطاری مدنی نے اسکول انتظامیہ اور اسٹوڈنٹس کے لئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کا ہدف لیا نیز جامعہ قاسمیہ میں مولانا عبد الباسط صاحب سے ملاقات ہوئی۔

اسی طرح خضدار پریس کلب میں صحافی حضرات (پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل،چیئرمین منیر احمد زہری،صحافی عبدالجبار بلوچ، یونس بلوچ ،ثناء اللہ شاہ، عبدالواحد شاہوانی،وسیم انور)سے نگرانِ شعبہ مولانا مہروز عطاری مدنی کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا تعارف کروایا اوراس کی پرموشن کے حوالے سےگفتگو کی۔

اس شیڈول میں نگرانِ شعبہ مولانا مہروز عطاری مدنی کے ہمراہ مکتبۃ المدینہ کے صوبائی ذمہ دار حاجی انور عطاری،میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی خضدار کے ذمہ دار شیر محمد عطاری اور مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں اندرونِ سندھ سے تشریف لائے ہوئے علما و مشائخ (جن میں مفتی ابراہیم قادری سکھر، مفتی حق نبی سکندری شاہ پور چاکر، مفتی نور نبی سکندری شاہ پور چاکر، مفتی منظور عباسی قاسم آ باد، مفتی مولانا یامین جمالی اورپیر حضور بخش مسکین پور شامل تھے) کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں آمد ہوئی جہاں مولانا محب عطاری مدنی اور مولانا عتیق الرحمٰن عطاری نے انہیں خوش آمدید کہا۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تمام علماو مشائخ کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدر آباد کا وزٹ کروایا اور دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات بیان کیں۔آخر میں مفتی ابراہیم قادری سمیت دیگر علما و مشائخ نے دعوتِ اسلامی کے بارے میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 18 نومبر 2023ء بروز ہفتہ مختلف علاقوں سےآئے ہوئے اسلامی بھائیوں کے درمیان کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس دیگر اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے کفن دفن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا کو غسلِ میت کا طریقہ بتایا اور کفن کاٹنے و پہنانے کے متعلق اُن کی رہنمائی کی۔

آخر میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے شعبہ کفن دفن کا تعارف کروایا اور پلے اسٹور پر موجود ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کروائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

18 نومبر 2023ء بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں آئے ہوئے فیضانِ مرشد کے اسلامی بھائیوں کے درمیان کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس دیگر اسلامی بھائیوں کی بھی شرکت رہی۔

کفن دفن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے شرکا کو غسلِ میت کا طریقہ بتایا اور کفن کاٹنے و پہنانے کے حوالے سے اُن کی تربیت کی۔

آخر میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے شعبہ کفن دفن کا تعارف کرواتے ہوئے پلے اسٹور پر موجود ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کروائی اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


 عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 15 ستمبر 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 63 دن کے کورس کا آغاز ہوا جس کا اختتام 16 نومبر 2023ء کو ہوا۔

دورانِ کورس مختلف دینی ایکٹیویٹیز کا سلسلہ ہوا جن میں سیکھنے سکھانے کے حلقے لگانا، درس و بیان اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنا،چوک درس دینا، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنا، مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت کرنا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا شامل تھا۔

علاوہ ازیں کورس میں شرکا کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہے:

٭شرکائے کورس نے 5 مرتبہ ختمِ قراٰن کیا٭دورانِ کورس تقریباً 4 لاکھ 23 ہزار مرتبہ دورودِ پاک پڑھا گیا٭700 درس و بیانات کئے گئے٭80 مقامات پر علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ہوئی جن میں تقریباً 780 عاشقانِ رسول شریک ہوئے ٭12 ماہ مدنی قافلے کے لئے 3 اسلامی بھائی٭مدرس کورس کے لئے 4 اسلامی بھائی٭قاعدہ و ناظرہ کورس کے لئے 8 اسلامی بھائی ٭اورجامعۃ المدینہ بوائز میں داخلہ لینے کے لئے 4 اسلامی بھائی تیار ہوئے جبکہ 18 اسلامی بھائیوں نے 3 دن کےلئے ہر ماہ مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت کی۔

واضح رہے اس کورس کے معلم عبدالوہاب عطاری (شعبہ مدنی کورسز دعوت اسلامی) تھے۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسزواعتکاف، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

17 نومبر 2023ء بروز جمعہ شعبہ رابطہ برائے اوقاف دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی نگرانِ صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور محمد عمر سومرو سے اُن کے آفس میں ملاقات ہوئی۔

معلومات کے مطابق ذمہ داران میں موجود نگرانِ شعبہ رابطہ برائے اوقاف عمران عطاری نے نگرانِ صوبائی وزیر کو دعوتِ اسلامی کی خدماتِ دین اور شعبہ رابطہ برائے اوقاف کے تحت مزاراتِ اولیاء پر زائرین کی رہنمائی کرنے نیز حاضری کے آداب کے بارے میں بریفنگ دی جس کو انہوں نے سراہا۔

اس موقع پر نگرانِ صوبائی وزیر کے ہمراہ سیاسی و سماجی شخصیت حمیرسومرو اور ڈاکٹر زبیر سومرو سمیت دیگر مختلف شخصیات موجود تھیں۔(رپورٹ: محمد یحییٰ عطاری کوآرڈینیٹر شعبہ رابطہ برائے اوقاف کراچی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

جامع مسجد تاجدارِ مدینہ سمار کنڈانی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  مدنی قافلے میں شریک اسپیشل پرسنز کے درمیان تہجد اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اجتماعِ پاک میں شعبہ اصلاحِ اعمال کے سٹی ذمہ دار قاری اقبال عطاری نے اسپیشل پرسنز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ اجتماع اسلامی بھائیوں نے باجماعت تہجد کی نماز ادا کی، قراٰنِ پاک کی تلاوت کی اور نیک انعامات پر عمل کرتے ہوئے فجر کی نماز کے لئے علاقے کے عاشقانِ رسول کو جگایا۔

بعدازاں تفسیر سننے / سنانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں سٹی ذمہ دار نے شرکائے مدنی قافلہ کو نیکیاں کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: اویس رضا عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ ملیر ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے گزشتہ روز  اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 3 دن کا مدنی قافلہ راہِ خدا عزوجل کے سفر پر روانہ ہوا جو میمن مسجد نیو کراچی سیکٹر 5.E پہنچا۔

معلومات کے مطابق اس مدنی قافلے میں عمومی اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے اور نابینا اسلامی بھائی ) بھی شامل ہیں جبکہ اسپیشل پرسنز کے لئے بیان ودعااور سیکھنے سکھانے کے حلقوں کے دوران اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی گئی۔

واضح رہے کہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سےسفر کرنے والےمدنی قافلے کی روانگی سے قبل دارالسنہ پر شرکا اسلامی بھائیوں کی تربیت بھی کی گئی نیز اسپیشل پرسنز کے لئے اشاروں کی زبان میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نےترجمانی کی۔(رپورٹ: اویس رضا عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ ملیر ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

فیصل آباد، پنجاب میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 13 نومبر 2023ء کو مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی فاروق جیلانی عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی اسلم عطاری اور حاجی وقار المدینہ عطاری کی موجودگی میں پاکستان مشاورت آفس اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

فنانس ڈیپارٹمنٹ، ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ، گھریلو صدقہ بکس ڈیپارٹمنٹ اور ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ ۔

ا س کے علاوہ جولائی، اگست اور ستمبر 2023ء میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں پر کلام کیا گیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

اس موقع پر حاجی مزمل عطاری، شاہزیب عطاری اور مختلف ڈیپارٹمنٹ کے نگران اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ روز انڈونیشیا سے پاکستان آئے ہوئے عاشقانِ رسول نے دارالحکومت اسلام آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا جہاں اُن  کی ملاقات مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری سے ہوئی۔

اس موقع پر انڈونیشیا کے عاشقانِ رسول کے درمیان ایک سیشن منعقد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے کے فضائل بیان کئے۔

راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے کے فضائل بیان کرنے کے بعد رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکے اندازِ تبلیغ کے بارے میں بتایا اور مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔

علاوہ ازیں عاشقانِ رسول نے رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری سے ملاقات کی جبکہ رکنِ شوریٰ نے اُن کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے۔ (رپورٹ: محمد دانش عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)