عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 23 نومبر 2023ء کو شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ریجن سطح کی مشاورت اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق مدنی مشورے میں ریجن سطح پر مدرسۃ المدینہ بالغات کے درجوں، کارکردگیوں اور انگلش میں مدرسات تیار کرنے کے حوالے سے مشاورت ہوئی نیز اپ گریڈ اور اپ گریڈ کیٹگری وائز ملکوں کی تقسیم و تقرریوں کے بارے میں کلام کیا گیا۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ میں مدرسۃ المدینہ بالغات کے درجوں اور نیوزی لینڈ میں 8 دینی کاموں کی کارکردگی و کارکردگی فارم کے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا جبکہ ایڈیلیڈ میں مدرسۃ المدینہ بالغات کے نئے درجے شروع کروانے پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

22 نومبر 2023ء کوآسٹریلیا میں دعوتِ اسلامی کے تحت خواتین کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کےحوالے سے   ایڈیلیڈ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

نگرانِ ایڈیلیڈ اسلامی بہن نے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے جنوری یا فروری 2023ء میں رہائشی کورسز کروانے، فیضانِ ویک اینڈ اسلامک اسکول سسٹم ، چھٹیوں میں سمر کیمپ لگانے اور شارٹ کورسز کروانے کے متعلق چند اہم نکات پر مشاورت کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ ایڈیلیڈ اسلامی بہن نے نئے علاقے سالسبری میں دینی کام شروع کروانے اور ایڈیلیڈ میں فیملی کو بھیجنے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا جس پر تمام اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


24 نومبر 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت یورپین اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں یورپین یونین کی ریجن  نگران اور دیگر سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں سے گفتگو کی جس میں انہوں نے گرلز کے شارٹ کورسز کروانے، بچیوں کے اجتماعات میں کچھ تبدیلیاں کرنے اور فیضانِ صحابیات کی ضرورت کے متعلق چند امور پر مشاورت کی جس پر تمام اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 24 نومبر 2023ء کو دینی کاموں کے سلسلے میں بیرونِ ملک سفر کرنے والی فیملیز  کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں موزمبیق، زمبابوے، انڈونیشیا کی ریجن نگران، ملک نگران، شہر نگران اور دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےبذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے بیرونِ ممالک میں کس طرح دینی کام کرنا ہے؟اس کے اہداف کیا ہوں گے اور اس کے دیگر اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔ 

26 نومبر 2023ء کو اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے ”جنت کا راستہ کورس“ کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ریجن نگرانوں سے گفتگو کرتےہوئے کورس کے شیڈول اور زیادہ سے زیادہ مقامات پر کورس کروانے نیز دیگر زبانوں میں کورس کروانے کے حوالے سے کلام کیا ۔اس دوران عالمی سطح کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن بھی شریک تھیں۔

پی آئی بی کالونی کراچی میں 25 نومبر 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر  محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں ذمہ داران اور دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دنیا کی مذمت اور آخرت سے متعلق بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

آخر میں یوسی نگران اسلامی بہن نے دعا کروائی اور اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


لوگوں کے دلوں میں عشقِ مصطفیٰ کی شمع جلانے کے لئے 27 نومبر 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت گلشنِ اقبال کراچی میں محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی طور پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن سمیت مقامی اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

محفلِ نعت کی ابتدا میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور اسلامی بہنوں نے حضور سرورِ کونین صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ مقامی مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اختتامی دعا کروائی اور اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں وہاں موجود اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار سے ملاقات بھی کی۔


فیصل آباد ڈسٹرکٹ کے علاقے جہانگیر مذہبی والامیں قائم دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ بوائز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ناظمِ مدرسۃ المدینہ بوائز ، قاری صاحبان اور طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ نگرانِ فیصل آباد ڈویژن مشاورت حاجی سلیم عطاری نے بیان کیا جس میں انہوں نے طلبۂ کرام کو اپنے سرپرستوں کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اور دعوتِ اسلامی کے مختلف تنظیمی اپ ڈیٹس سے آگاہ کیا۔

نگرانِ فیصل آباد ڈویژن مشاورت نے طلبۂ کرام کو اپنے والدین کی خدمت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر نگرانِ فیصل آباد ڈسٹرکٹ محمد نعیم عطاری اور فیصل آباد ڈویژن کے ذمہ دار (شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ) محمد عبدالرزاق عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی اپنے مختلف شعبہ جات کے ذریعے جہاں دینی کام کرنے میں مصروفِ عمل ہے وہیں فلاحی کاموں کے ذریعے امتِ مسلمہ کی خیرخواہی بھی کررہی ہے۔

اسی سلسلے میں گزشتہ روز تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کے تحت حافظ آباد میں بلڈ کیمپ لگایا گیا جس میں مختلف شخصیات اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں بالخصوص رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے شرکت کی۔

اس موقع رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے ڈسٹرکٹ بار کونسل حافظ آباد کے صدر ملک وقاص رضا اعوان، چیف ایگزیکٹو جم خانہ مارکی حافظ آباد ملک حسنین رضا اعوان، DHQ کنسلٹنٹ میڈیسن اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد فاروق اور منیجر زرعی ترقیاتی بینک محمد عثمان کو بلڈ کیمپ کا وزٹ کروایا۔بعدازاں تمام شخصیات نے دعوتِ اسلامی کے بارے میں مدنی چینل کو اپنے تأثرات بھی دیئے۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


سندھ کے شہر کراچی میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے سالانہ اجتماع کی تیاری کے سلسلے میں  شہر کے تمام برانچ ناظمین اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز سیّد غلام الیاس عطاری اور صوبۂ سندھ کے ذمہ دار مولانا تبریز عطاری مدنی نے سالانہ اجتماع کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ ہونے والے اجتماع کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کے درمیان ذمہ داریاں تقسیم کیں۔

اس موقع پر رکنِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز مولانا یاسر عطاری مدنی اور کراچی سٹی کے ڈویژن ذمہ دار محمد ندیم ربانی عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دینِ اسلام وہ واحد دین ہے جس میں انسانوں کے باہمی حقوق اور معاشرتی آداب کو خاص اہمیت دی گئی ہے، اسی لئے جو چیز انسانی حقوق کو ضائع کرنے اور معاشرتی آداب کے بر خلاف ہے اس سے منع فرمایا گیا ہے۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد میں پائی جانے والی اخلاقی و معاشرتی کمزوریوں کو دور کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔

اسی سلسلے میں سانگلہ ہل، ضلع ننکانہ کی تحصیل بار میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلا حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”اخلاق مصطفی صلی اللہ علیہ و سلمکے موضوع پر سنتوں بھرا بیان اور اُن کی سیرتِ طیبہ پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پچھلے دنوں شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کے لئے دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی طور پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی شرکت ہوئی۔

بعدِ دعوت رکنِ شوریٰ حاجی یعفورر ضا عطاری نے طلبۂ کرام کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام کو اپنی تعلیم احسن انداز میں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں کام کرنے اور اپنے اندر اسکلز بڑھانے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)