مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خانپور میں 1 نومبر 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  بہاولپور ڈویژن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں بہاولپور ڈویژن مشاورت، یوسی نگران، تحصیل نگران، ڈسٹرکٹ نگران، جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ، بہاولپور کے ناظمین اور ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے عطیات مہم (ٹیلی تھون 2024ء) کے متعلق کلام کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں سے اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اپنی گفتگو کے دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے عطیات مہم میں بھرپور کوشش کرنے، زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے اور دیگر کو بھی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں جبکہ رسید بکس، بروشرز اور دیگر اہم امو رپر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے آئندہ کے اہداف بھی طے کئے گئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)