علمِ دین انبیائے کرام علیہمُ السّلامکی وراثت ہے جس کے بارے میں قراٰن و حدیث کی
کثیر آیتیں اور احادیث وارد ہوئی ہیں نیز علم دین انسان کو زندگی کے ہر موڑ پر
رہنمائی کرتا ہوا نظر آتا ہے۔
خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت حضرت مولانا حاجی عبید
رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی نے علمِ دینِ کے متعلق وارد ہونے والی باتوں
سے عاشقانِ رسول کو آگاہ کرنے اور اس کے
ذریعے اُن کی تربیت و رہنمائی کرنے کے لئے اس ہفتے 21 صفحات کا رسالہ ”علمِ دین کے بارے میں 22 سوال
و جواب“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہےاور پڑھنے /
سننے والوں کو دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے خلیفۂ
عطار
یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ” علمِ دین کے بارے میں 22
سوال و جواب “ پڑھ یا سُن لے اُسے علمِ دین حاصل کرنے اور اس
پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرماکر ماں باپ سمیت بِلاحساب جنّت
میں داخلہ عطا فرما ۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النّبیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ رسالہ آڈیو میں
سننے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے: