قراٰنِ کریم کے نور سے لوگوں کے دلوں کو منور کرنےاور انہیں پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنت کاعامل بنانے والی عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہر جمعرات کو دنیا بھر کے مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

ان اجتماعات میں تلاوتِ قراٰن، نعت شریف، ذکر اللہ اور اللہ عزوجل کے محبوب بندوں کی منقبت سمیت بیانات کئے جاتے ہیں نیز عاشقانِ رسول کو دعائیں بھی یاد کروائی جاتی ہیں اور سنتیں و آداب سکھائے جاتے ہیں۔

اسی سلسلے میں آج مورخہ 7 نومبر 2024ء جمعرات کی شب دعوتِ اسلامی کے تحت علی ٹاؤن سرگودھا میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سے براہِ راست (Live) مدنی چینل پر ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع نشر کیا جائے گاجس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اپرچھتر مظفر آباد میں رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری، جامع مسجد جیلان کلفٹن بلاک 8 کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، جامع مسجد رضا کورنگی نمبر 4 کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری، جامع مسجد اقصیٰ شیرانوالہ گیٹ، لاہور میں نگرانِ پروفیشنلز فورم پاکستان محمد ثوبان عطاری، مدنی مارکی شادی ہال عاصم ٹاؤن ہربنس پورہ، لاہور میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور ریڈ روز میرج ہال جی ٹی روڈ سنانواں، ڈی جی خان میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی سنتوں بھرے بیانات کریں گے۔

تمام عاشقانِ رسول اپنے اپنے شہروں میں دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرکے اپنی آخرت کے لئے نیکیوں کا ذخیرہ جمع کریں۔