رنگ و نسل میں امتیاز کئے بغیر دین اسلام کی
خدمت کرنے والی عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 1 نومبر 2024ء کو
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف دینی کاموں کے سلسلے
میں کلرسیداں راولپنڈی، پنجاب میں موجود ”Niaz Foundation Institute
for Special Children“ کا دورہ کیا۔
اس دورے میں
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے راولپنڈی
ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا ندیم مدنی عطاری کے ہمراہ Institute کے پرنسپل سمیت ڈیف
اسٹاف سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا اور کلرسیداں راولپنڈی میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
دعوت دی ۔
اس موقع پر
گونگے، بہرے اور نابینا اسٹوڈنٹس کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں
صوبائی ذمہ دار نے بیان کیا جبکہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی
کی۔