عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 16 نومبر 2023ء بروز منگل لودہراں میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈویژنل ذمہ دار نے پراپرٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار کےہمراہ ڈپٹی کمشنرعبدالرؤف مہرسےملاقات کی۔

اس ملاقات میں ایک مسجد ومدرسہ کارقبہ جوکہ دعوت اسلامی کووقف ہواتھااس کی تعمیرات کے حوالےسےبات ہوئی نیز ڈپٹی کمشنر کو دنیا بھر میں جاری دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا گیا اور مدنی مرکزفیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر ان کی طرف سےجلدآمدکی یقین دہانی کروائی گئی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ لودہراں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت  گزشتہ روز ایس ایس پی سبی عنایت بنگلزئی سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری کی ملاقات ہوئی۔

دورانِ ملاقات صوبائی ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر مختلف شعبہ جات میں ہونے والی دینی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے گفتگو کی اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت پیش کی جس کو ایس ایس پی سبی عنایت بنگلزئی نے سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آخر میں ملک و قوم کی سلامتی ،سبی کے امن و امان اور شہدائے پولیس کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔اس موقع پر اللہ ڈنہ رند چشتی اور مولانا علی احمد عطاری مدنی ابڑو بھی ساتھ تھے۔(رپورٹ :کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے اوقاف کی جانب سے محمد یحییٰ عطاری نے شعبہ رابطہ برائے اوقاف کراچی ڈویژن ذمہ دار کے ہمراہ چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف سندھ ممتاز علی چننا،ایڈمنسٹریٹر اوقاف کراچی ذوالفقار علی منگریو،ایڈمن مینیجر اوقاف کراچی ارشاد علی سموں،مینیجر اوقاف کراچی ساؤتھ 3 عبد الرشید سومرو ،مینیجر اوقاف کراچی ساؤتھ 2 ولائیت جتوئی اور اویس شیخ سے ملاقاتیں کیں ۔

دورانِ ملاقات محمد یحییٰ عطاری نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور شخصیات کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔

شخصیات نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور جلد فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔) کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


تحصیل جڑانوالہ کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 13 نومبر 2023ء کو شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں محافظینِ اوراقِ مقدسہ اور ڈسٹرکٹ و تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ تحصیل جڑانوالہ محمد نعیم عطاری نے دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان میں مزید بہتری کے لئے آئندہ کے اہداف دیئے۔

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار فیصل آباد محمد نواز عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں سے متعلق اسلامی بھائیوں کو ترغیب دلائی اور شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے دینی کاموں میں بہتری لانے کے لئے مشاورت کی جس پروہاں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پر نگرانِ ڈسٹرکٹ مشاورت فیصل آباد نعیم عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: اللہ دتہ عطاری فیصل اباد سٹی ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

لوگوں کے دینی، دنیاوی اور روحانی مسائل حل کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے مختلف شعبہ جات قائم کئے ہیں جن میں سے ایک شعبہ روحانی علاج بھی ہے۔

نومبر 2023ء کی 12، 13 اور 14 تاریخ کواس شعبے کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 3 دن پر مشتمل روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں لاہور کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق کورس کے آغاز میں شعبہ روحانی علاج کے ڈویژن ذمہ دار محمد انیس عطاری نے تعویذات لکھنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی مختلف امور پررہنمائی کی نیز انہیں دم کرنے، کاٹ کرنے کا طریقہ اور اس کی چند احتیاطیں بتائیں۔

دورانِ کورس تربیت کرتے ہوئے ڈویژن ذمہ دار نے شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

لوگوں کے روحانی مسائل حل کرنے اور خیرخواہیِ امت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت نومبر 2023ء کی 11، 12 اور 13 تاریخ کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ انصاری چوک ملتان میں 3 دن کا روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق کورس کے آغاز میں شعبہ روحانی علاج کے ڈویژن ذمہ دار محمد شبیر عطاری نے تعویذات لکھنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی مختلف امور پررہنمائی کی نیز انہیں دم کرنے، کاٹ کرنے کا طریقہ اور اس کی چند احتیاطیں بتائیں۔

دورانِ کورس تربیت کرتے ہوئے ڈویژن ذمہ دار نے شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے۔ ہر مسلمان آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنت کے مطابق زندگی گزار کر دنیا و آخرت میں بھلائی کے ساتھ ساتھ اپنے نامۂ اعمال میں نیکیوں کو ذخیرہ جمع کرسکتا ہے۔

سنت و آداب کےمتعلق عاشقانِ رسول کو معلومات فراہم کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے 17 صفحات کا رسالہ 103 سنتیں اور آداب پڑھنے /سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ 103 سنتیں اور آداب پڑھ یا سُن لے اُسے سنتوں کا عامل بنا اور اس کی ماں باپ سمیت بلا حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


عالم اسلام کی منظم دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 16 نومبر 2023ء کو بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآن سے کیا جائے گا نیز بیان کے بعد ذکر و اذکار کے ساتھ ساتھ بارگاہ ربُّ العزت میں رقت انگیز دعائیں کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق آج رات سبحانی مسجد اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15 کراچی سے مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد جی الیون میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ کولو روڈ حافظ آباد میں رکن شوریٰ عبد الوہاب عطاری بیان فرمائیں گے۔


فلسطین کے مظلوم مسلمان  اس وقت بڑے کرب ناک حالات سے گزررہے ہیں، امیر اہل سنت

دعوتِ اسلامی اپنے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہے، علامہ محمد الیاس قادری

اپنے بھائیوں کی مدد کے لئے ہم FGRF کی ٹیم روانہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، بانیِ دعوتِ اسلامی

مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا قبلہ اوّل، انبیائے کرام علیہم السلام کی سرزمین، فلسطین اس وقت سخت آزمائش اور پریشانی میں مبتلا ہے، فلسطین کے مسلمان دین اسلام کی خاطر اپنی جان و اپنے مال کی قربانیاں پیش کررہےہیں۔ اب تک سینکڑوں مسلمان شہید، ہزاروں زخمی اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔ فلسطین کی اس آزمائش پر ساری دنیا کے مسلمان فلسطینی مسلمان بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے لئے دعائیں اور ممکن طریقے سے مدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور کیوں نہ کریں کہ فرمانِ آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے!

مسلمان (باہم) ایک شخص کی طرح ہیں ، اگر اس کی آنکھ میں تکلیف ہو تو ا س کے سارے جسم کو تکلیف ہوتی ہے اور اگر اس کے سر میں تکلیف ہو تو اس کے سارے جسم کو تکلیف ہوتی ہے۔ (مسلم، ص۱۳۹۶، الحدیث: ۶۷(۲۵۸۶))

پیارے آقاصلی اللہ علیہ والہ وسلم کی دُکھیاری امت کا درد رکھنے والی شخصیت، بانی دعوتِ اسلامی شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی اور اپنے دُکھ اور درد کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ:

اس وقت فلسطین کے مظلوم مسلمان بڑے کرب ناک حالت سے گزررہے ہیں۔ اللہ کریم ان پر رحمت کی نظر فرمائے، ظلم و ستم کی آندھیاں ان پر چلائی جارہی ہیں۔ یااللہ پاک! تجھ سے رحمت کا سوال ہے۔تمام مسلمان اس وقت اس طرف متوجہ ہوں کہ ہمارے مسلمان بھائی اس وقت ہماری مدد کے منتظر ہیں، اپنے خزانوں کو منہ کھول کر فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کیجئے۔

ان شاء الکریم دعوتِ اسلامی بھی اپنے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہے، FGRF کی ٹیم کوشش کررہی ہے کہ کس طرح وہاں پہنچنا ہےاور جاکر مظلوموں کی مدد کرنی ہے۔ جب بھی ہم آپ سے درخواست کریں تو دل کھول کر ہمارا ساتھ دیجئے گا۔

امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بارگاہِ رب العزت میں اپنے مظلوم مسلمان بھائیوں کے لئے دعائیں کرتے ہوئے عرض گزار ہوئے :

یا اللہ پاک! پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا واسطہ! قبلہ اوّل کی حفاظت فرما اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی غیب سے مدد فرما۔ یااللہ پاک ! یہ ظلم و استبداد کی آندھیاں بند ہوجائیں، مظلوم مسلمان سُکھ کا سانس لیں، یااللہ پاک! جو شہید ہوئےغریق رحمت ہوں، بے حساب بخشے جائیں، ان کے سوگواروں کو صبر جمیل ملے، اے اللہ پاک ! جو زخمی ہیں روبہ صحت ہوں، در در کی ٹھوکروں سے بچ جائیں، جن کے مکانات منہدم ہوگئے اے اللہ پاک! ان کو ان کا نعم البدل ملے، اعلیٰ مکان ملے، یا اللہ پاک رحمت کی نظرفرما، مولائے کریم ! پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا واسطہ، اے اللہ پاک! صحابہ کرام و اہل بیت کا واسطہ ، ہرنبی کا واسطہ ، تیرے ہر ولی کا واسطہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی غیب سے امداد فرما۔

اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

Watch video


مرزا عزیر بیگ

Sat, 14 Oct , 2023
1 year ago

اللہ پاک نے بنو آدم کو کفر و شرک کی برائیوں سے پاک کرنے کے لئے دنیا کے مختلف گوشوں میں انبیا و رسل بھیجے تاکہ وہ انہیں کفرو شرک کے اندھیروں سے نکال کر نورِ ہدایت کی طرف لائیں اور الله کی وحدانیت کی طرف بلائے ، نیکیوں کی طرف بلائے، بھلائی کی طرف بلائے اور انہیں گناہوں سے بچنے کی تبلیغ کرے۔ اللہ پاک نے اپنے بعض نبیوں کو سلطنت بھی عطا فرمائی انہی میں سے ایک نبی حضرت داؤد علیہ السلام ہیں۔ جنہیں اللہ پاک نے حکومت عطا کی۔ آپ کا ذکر قراٰنِ پاک میں متعدد سورتوں میں ہے ۔ اسی طرح احادیث میں بھی ہے۔ آپ کا نام مبارک اور نسب یوں ہے۔ داؤد بن ایشا بن عوید بن عابر بن سلمون بن نحشون بن عویناذب بن ارم بن حصرون بن فارص بن یہودابن حضرت یعقوب بن حضرت اسحاق بن حضرت ابراہیم علیہم السّلام۔

(1)اللہ پاک نے حضرت داؤد علیہ السّلام کو زبور عطا فرمائی۔ چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَ لَقَدْ فَضَّلْنَا بَعْضَ النَّبِیّٖنَ عَلٰى بَعْضٍ وَّ اٰتَیْنَا دَاوٗدَ زَبُوْرًا(۵۵)﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور بیشک ہم نے نبیوں میں ایک کو دوسرے پر فضیلت عطا فرمائی اور ہم نے داؤد کو زبور عطا فرمائی۔(پ15، بنٓی اسرآءیل:55)

(2) اور انہیں علم بھی عطا کیا۔ چنانچہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا دَاوٗدَ وَ سُلَیْمٰنَ عِلْمًاۚ ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور بیشک ہم نے داؤد اور سلیمان کو بڑا علم عطا فرمایا۔ (پ19،النمل:15)

(3) اور انہیں زمین میں خلافت سے سرفراز فرمایا: چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿یٰدَاوٗدُ اِنَّا جَعَلْنٰكَ خَلِیْفَةً فِی الْاَرْضِ﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: اے داؤد! بیشک ہم نے تجھے زمین میں (اپنا) نائب کیا۔( پ23،صٓ:26)


اللہ پاک نے لوگوں کی راہنمائی کے لئے اپنے برگزیدہ بندوں انبیا علیہم السّلام کو مبعوث فرمایا تا کہ وہ لوگوں کو غیر شرعی باتوں، اخلاق سوز رویوں اور زمین میں فساد کا سبب بننے والی چیزوں سے روکیں پھر انہیں ایسی صفات سے ممتاز فرمایا کہ کوئی ان پر اعتراض نہ کر سکے انہی برگزیدہ بندوں میں سے ایک حضرت داؤد علیہ السّلام بھی ہیں آپ علیہ السّلام کو بھی اللہ پاک نے بے شمار صفات سے موصوف فرمایا۔ چنانچہ قراٰنِ پاک سے داؤد علیہ السّلام کی چند صفات پڑھیے اور علم و عمل میں اضافہ کیجئے۔

(1) فضل عطا کرنا: اللہ پاک نے آپ علیہ السّلام کو اپنا خاص فضل عطا فر مایا کہ آپ کو کتاب و نبوت اور خوبصورت آواز عطا فرمائی۔ جیسا کہ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے :﴿وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا دَاوٗدَ مِنَّا فَضْلًاؕ ﴾ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور بیشک ہم نے داؤد کو اپنی طرف سے بڑا فضل دیا۔(پ22،سبا:10)

(2) رجوع کرنے والا : آپ علیہ السّلام اللہ پاک کی بارگاہ میں گریہ و زاری کرنے اور رجوع لانے والے تھے۔ جیسا کہ اللہ پاک فرماتا ہے: ﴿اِنَّهٗۤ اَوَّابٌ(۱۷)﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: بیشک وہ بڑا رجوع کرنے والا ہے۔(پ23،صٓ:17)

(3)صاحب سلطنت و حکمت : اللہ پاک نے آپ علیہ السّلام کو سلطنت اور حکمت و دانائی عطا فرمائی جیسا کہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے : ﴿ وَ اٰتٰىهُ اللّٰهُ الْمُلْكَ وَ الْحِكْمَةَ وَ عَلَّمَهٗ مِمَّا یَشَآءُؕ ﴾ترجَمۂ کنزُالعرفان: اور اللہ نے اسے سلطنت اور حکمت عطا فرمائی اور اسے جو چاہا سکھا دیا۔(پ2،البقرۃ:251)

(5) عبادت پر قوی : اللہ پاک نے آپ علیہ اسلام کو اپنی طرف سے خاص قوت عطا فرمائی تھی۔ جیسا کہ اللہ پاک فرماتا ہے: ﴿وَ اذْكُرْ عَبْدَنَا دَاوٗدَ ذَا الْاَیْدِۚ-اِنَّهٗۤ اَوَّابٌ(۱۷)﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور ہمارے نعمتوں والے بندے داؤد کو یاد کرو بیشک وہ بڑا رجوع کرنے والا ہے۔(پ23،صٓ:17) حضرت عبد الله بن عباس رضی الله عنہما فرماتے ہیں: ذَا الْاَیْدِ سے مراد یہ ہے کہ حضرت داؤد علیہ السّلام عبادت میں بہت قوت والے تھے ۔(خازن، 4/32،صٓ، تحت الآيۃ: 17)

(6)زبور کا عطا ہونا : آپ علیہ السّلام کی ایک صفت یہ بھی ہے کہ اللہ پاک نے آپ کو اپنی طرف سے کتاب زبور عطا فرمائی۔ جیسا کہ فرمان باری ہے:﴿وَ لَقَدْ فَضَّلْنَا بَعْضَ النَّبِیّٖنَ عَلٰى بَعْضٍ وَّ اٰتَیْنَا دَاوٗدَ زَبُوْرًا(۵۵)﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور بیشک ہم نے نبیوں میں ایک کو دوسرے پر فضیلت عطا فرمائی اور ہم نے داؤد کو زبور عطا فرمائی۔(پ15، بنٓی اسرآءیل:55)

(7) خليفة اللہ : اللہ پاک نے آپ علیہ السّلام کو دعوتِ حق پہنچانے اور اپنے احکام نافذ کرنے کے لئے اپنا خلیفہ مقرر فرمایا۔ جیسا کہ اللہ پاک فرماتا ہے: ﴿یٰدَاوٗدُ اِنَّا جَعَلْنٰكَ خَلِیْفَةً فِی الْاَرْضِ﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: اے داؤد! بیشک ہم نے تجھے زمین میں (اپنا) نائب کیا۔( پ23،صٓ:26)

(8) لوہے کا نرم ہو جانا : آپ علیہ السّلام کی ایک صفت یہ بھی ہے کہ جب آپ علیہ السّلام لوہے کو اپنے ہاتھ میں لیتے تو وہ موم کی طرح نرم ہو جاتا اور اس سے جو چاہتے بنا لیتے۔ جیسا کہ اللہ پاک کا فرمان ہے : ﴿ وَ اَلَنَّا لَهُ الْحَدِیْدَۙ(۱۰) ﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور ہم نے اس کے لیے لوہا نرم کردیا۔(پ22،سبا:10)

(9) پرندوں اور پہاڑوں کا تسبیح کرنا : آپ علیہ السّلام کی ایک صفت یہ بھی ہے کہ پرندے اور پہاڑ آپ کے ساتھ تسبیح کیا کرتے تھے۔ جیسا کہ اللہ پاک فرماتا ہے: ﴿یٰجِبَالُ اَوِّبِیْ مَعَهٗ وَ الطَّیْرَۚ-﴾ ترجَمۂ کنزُالایمان: اے پہاڑو اس کے ساتھ اللہ کی طرف رجوع کرو اور اے پرندو ۔(پ22،سبا: 10)

(10) پرندوں کا فرمانبردار ہونا: آپ علیہ السّلام کی ایک صفت یہ بھی ہے کہ اللہ پاک نے پرندے اور پہاڑ آپ کے تابع کر دیے جیسا کہ اللہ تعالٰی ارشاد فرماتا ہے : ﴿ وَ الطَّیْرَ مَحْشُوْرَةًؕ-كُلٌّ لَّهٗۤ اَوَّابٌ(۱۹)﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور جمع کئے ہوئے پرندے ،سب اس کے فرمانبردار تھے۔ (پ23،صٓ:19)

الله پاک ہمیں انبیا علیہم السّلام کی سیرت پڑھنے اور اس پر عمل نے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


الله پاک نے انسانوں کو پیدا فرمایا اور انسانوں کی ہدایت و رہنمائی کیلئے مختلف انبیا و رسول بھیجے اور ان پر کتابیں اور صحیفے نازل فرما کر ان کے ذریعے لوگوں کو حرام و حلال کی تمیز سکھائی۔ مرتبۂ نبوت اور رسالت کے لئے اللہ پاک نے جن انبیا اور رسل کا انتخاب فرمایا انہیں ہر عیب و نقص سے بھی پاک فرمایا اور انہیں اپنے قرب کا وہ خاص مقام عطا فرمایا کہ کسی غیر نبی کا اُن کے درجہ تک وصول محال ۔الله پاک نے اپنے ہر نبی کو بہت سے کمالات و خصائص سے نوازا، انہیں اپنا محبوب بنایا۔ اُن انبیا میں سے ایک حضرت سیدنا داؤد علیہ الصلاۃ والسلام ہیں۔

حضرت داؤد علیہ الصلاۃ والسلام کی صفات: حضرت داؤد علیہ السّلام اللہ پاک کے برگزیدہ بندے اور نبی ہیں۔ حضرت داؤد علیہ السّلام پر اللہ پاک کی آسمانی کتاب زبور نازل ہوئی۔ حضرت داؤد علیہ السّلام اس قدر عبادت گزار اور نیک بندے تھے کہ نبی پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ان کی مثال دے کر اپنے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے ارشاد فرمایا : تم اللہ پاک کے نبی حضرت داؤد علیہ السّلام کی طرح روزے رکھو ! (ایک دن روزہ رکھو اور ایک دن افطار کرو) اور فرمایا کہ وہ لوگوں میں سب سے زیادہ عبادت گزار تھے۔ اللہ پاک نے حضرت داؤد علیہ السّلام کو عظیم مقامات و مراتب میں سے ملک و اختیار اور سلطنت و اقتدار کا ایک بڑا حصہ عطا فر مایا اور اس شعبے کا زیادہ تر تعلق مقامِ شکر سے ہے۔حضرت داؤد علیہ الصلاة والسلام کی 100 بیویاں تھیں ۔ حضرت داؤد علیہ الصلاۃ و السلام کی خدمات میں فرشتے شکلِ بشری میں حاضری دیا کرتے تھے سب سے پہلے زرہ حضرت داؤد علیہ الصلاۃ و السلام نے بنایا ۔

حضرت داؤد علیہ السّلام کو اللہ پاک نے قضا اور سیاست اور پہاڑوں اور پرندوں کی تسبیح کا علم عطا فرمایا تھا ۔ حضرت داؤد علیہ السّلام کے انیس (19) بیٹے تھے۔ اللہ پاک نے قراٰنِ کریم میں اپنے نعمت یافتہ بندوں میں حضرت داؤد علیہ السّلام کا شمار فرمایا اور نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر آیت نازل کی۔ ﴿وَ اذْكُرْ عَبْدَنَا دَاوٗدَ ذَا الْاَیْدِۚ-اِنَّهٗۤ اَوَّابٌ(۱۷)﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور ہمارے نعمتوں والے بندے داؤد کو یاد کرو بیشک وہ بڑا رجوع کرنے والا ہے۔(پ23،صٓ:17)

حضرت داؤد علیہ السّلام کے لیے اللہ پاک نے لوہا نرم فرما دیا تھا کہ جب آپ علیہ السّلام کے دستِ مبارک میں آتا تو موم یا گندھے ہوئے آٹے کی طرح نرم ہو جاتا اور اس سے جو چاہتے بغیر آگ کے اور بغیر ٹھونکے پیٹے بنا لیتے ۔

آپ علیہ السّلام کا اجمالی ذکرِ خیر قراٰنِ پاک کی متعدد سورتوں میں ہے جبکہ تفصیلی تذکرہ درج ذیل۔ 6 سورتوں میں کیا گیا ہے ۔ (1) سورۃُ البقرہ آیت 65-66 - 251 ، (2)سورۃُ المائدہ آیت 78 - 81 ، (3) سورۂ اعراف 163، 166، (4) سورۂ الانبیآء، آیت 78 ،(5) سورہ سبا 10، 11 (6)سورہ صٓ ، آیت 17 تا 26

آپ علیہ السّلام کا نام و نسب : آپ علیہ السّلام کا مبارک نام ”داؤد “ اور نسب نامہ یہ ہے : داؤد بن ایشا بن عوید بن عابر بن سلمون بن نحشون بن عویناذب بن ارم بن حصرون بن فارص بن یہودابن حضرت یعقوب بن حضرت اسحاق بن حضرت ابراہیم علیہم السّلام۔

آپ علیہ السّلام کا حلیہ مبارک : آپ علیہ السّلام بہت خوبصورت تھے ، چنانچہ آپ کا مبارک حلیہ بیان کرتے ہوئے حضرت کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: حضرت داؤد علیہ السّلام سرخ چہرے ، نرم و ملائم بالوں والے ، سفید جسم اور طویل داڑھی والے تھے۔

جسمانی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ آپ کی آواز بھی بہت دلکش تھی چنانچہ حضرت عبداللہ بن عباس فرماتے ہیں : اللہ پاک نے حضرت داؤد علیہ السّلام کو ایسی بے مثل اور عمدہ آواز عطا فرمائیں جو کسی اور کو نہ دی ۔ جب آپ علیہ السّلام ترنم کے ساتھ زبور شریف کی تلاوت فرماتے تو پرندے ہوا میں ٹھہر کر آپ کی آواز کے ساتھ آواز نکالتے اور تسبیح کے ساتھ تسبیح کرتے ، اسی طرح پہاڑ بھی صبح و شام آپ علیہ السّلام کے ساتھ تسبیح کرتے تھے ۔

خوفِ خدا : حضرت داؤد علیہ السّلام بہت زیادہ خوفِ خدا رکھتے تھے ۔ رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: لوگ حضرت داؤد علیہ اسلام کو بیمار سمجھتے ہوئے اُن کی عیادت کرتے تھے حالانکہ انہیں کوئی مرض نہ تھا بلکہ وہ خشیت الٰہی میں مبتلا تھے۔