30 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت 21 اکتوبر 2024ء کو بیرونِ
ملک کی اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے میلبرن
اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے 8 دینی کاموں
کے متعلق کلام کرتے ہوئے ٹیلی تھون 2024ء کی کارکردگی پر مشاورت کی نیز اسلامی
بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔اس کے علاوہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے ذیلی سطح پر 8 دینی کاموں کی کارکردگی دینے کے بارے میں اپنی
اپنی رائے پیش کی۔