4 جمادی الاخر, 1446 ہجری
کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 4 میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 8 اکتوبر
2024ء کو ایک شخصیت اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر محفلِ نعت منعقد کی گئی جس میں
مقامی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
تلاوت و نعت کے بعد دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کا ”آخرت
کی تیاری“کے موضوع پر بیان ہوا جس میں انہوں نے اسلامی بہنوں کی رہنمائی کی
اور انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔ آخر میں
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اختتامی دعا کروائی۔