
دعوتِ اسلامی کے تحت 17 نومبر2023ء کو پاکستان کے شہر نوشہرہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ منعقد کیا
گیا جس میں نگرانِ پشاور ڈویژن، نگرانِ نوشہرہ و مردان ڈسٹرکٹ، ڈسٹرکٹ سطح کی شعبہ ذمہ داران اور تحصیل نگران تا جملہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران
اسلامی بہن نے”صلہ رحمی“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ایک ساتھ مل کر دینی کام کرنے کے فوائد بیان کئے اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں
درپیش تنظیمی مسائل کا حل بتایا۔
.jpg)
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ
بالعلماء کے تحت استاذ العلماء شیخ الحدیث
مولانا مفتی گل احمد عتیقی صاحب سے مفتی ہاشم خان عطاری المدنی اور طبیب مدنی نے
عیادت کی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا فرمائی۔
دوسری جانب حضرت علامہ
مولانا مفتی رحمت اللہ صاحب (جامعہ رضویہ لاہور) اور جی سی یونیورسٹی کے عربی لیکچرار حضرت علامہ و
مولانا پروفیسر مفتی سلیم رضوی قادری صاحب نے کنزالمدارس بورڈ دعوت اسلامی کا وزٹ کیا اور دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن و
کنزالمدارس بورڈ پاکستان کے چیئر مین مولانا حاجی جنید عطاری المدنی صاحب سے
ملاقات کی۔( کانٹینٹ:شعیب شاہ
عطاری)
فیضانِ مدینہ فقیر والی ہارون آباد میں28،27،26 نومبر 2023ء تین دن کا روحانی علاج کورس
.jpg)
شعبہ روحانی علاج دعوت
اسلامی کے تحت فیضانِ مدینہ فقیر والی
ہارون آباد میں 28،27،26 نومبر 2023ء اتوار، پیر، منگل تین دن کا روحانی علاج کورس
ہوا جس میں بہاولپور ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے
عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
روحانی علاج کورس میں
شعبہ روحانی علاج کے ڈویژن ذمہ دار محمد
محمود عطاری نے کورس میں شریک اسلامی
بھائیوں کی تربیت فرماتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی
نیز دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ سمیت اہم احتیاطیں بیان کیں جبکہ شعبہ کے حوالے
سے اپڈیٹس بیان کیں ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کا ذہن دیا اور امت کی غمخواری کا
جذبہ دلایا۔(رپورٹ:سمیر علی آفس
ذمہ دار شعبہ روحانی علاج، کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)
شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے دینی کاموں کے سلسلے
میں بونگہ حیات اور اُس کے اطراف کا دورہ

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے دینی کاموں کے سلسلے میں بونگہ
حیات اور اُس کے اطراف کا دورہ کیا۔
اس دوران ڈویژن ذمہ دار محمد فہیم عطاری، ڈسٹرکٹ
ذمہ دار مولانا عابد عطاری مدنی اور محافظ اوراق مقدسہ نسیم عطاری نے شعبہ تحفظِ
اوراقِ مقدسہ کے اسٹور کا جائزہ لیاجبکہ مقامی اسلامی بھائیوں کے درمیان چوک درس
کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ میرپور خاص میں27،26،25 نومبر 2023ء تین دن کا روحانی علاج
کورس

شعبہ روحانی علاج دعوت
اسلامی کے تحت فیضانِ مدینہ میرپور
خاص میں 27،26،25 نومبر 2023ء ہفتہ، اتوار، پیر تین دن کا روحانی علاج کورس
ہوا جس میں میر پور خاص ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے
عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
روحانی علاج کورس میں
شعبہ روحانی علاج کے صوبائی ذمہ دار امان
اللہ عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت فرماتے ہوئے تعویذات لکھنے
کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ سمیت اہم
احتیاطیں بیان کیں جبکہ شعبہ کے حوالے سے اپڈیٹس بیان کیں ۔ ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کا ذہن دیا اور امت کی
غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج،
کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)
اوراقِ مقدسہ کے باکسز کے سلسلے میں ساہیوال ڈویژن
کے ڈسٹرکٹ پاکپتن کا شیڈول

ساہیوال ڈویژن کے ڈسٹرکٹ پاکپتن میں اوراقِ
مقدسہ کی حفاظت کے لئے باکسز لگانے کے سلسلے میں پچھلے دنوں شعبہ تحفظِ اوراقِ
مقدسہ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا شیڈول ہوا۔
دورانِ شیڈول ڈویژن ذمہ دار محمد فہیم عطاری، ڈسٹرکٹ
ذمہ دارمولانا عابد حسین عطاری مدنی اور تحصیل ذمہ دار محمد انصر
نوید عطاری نے پاکپتن ڈسٹرکٹ کے مختلف مقامات پر نئے باکسز لگائے اور دیگر اسلامی
بھائیوں سے مزید باکسز لگانے کے حوالے سے ملاقاتیں کیں جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔
فیضانِ مدینہ ساہیوال(سرگودھا) میں27،26،25 نومبر 2023ء تین دن کا روحانی علاج
کورس

شعبہ روحانی علاج دعوت
اسلامی کے تحت فیضانِ مدینہ ساہیوال
(سرگودھا) میں27،26،25 نومبر 2023ء ہفتہ،
اتوار، پیر تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں سرگودھا ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
روحانی علاج کورس میں
شعبہ روحانی علاج کے ڈویژن ذمہ دار محمد عیسب عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت
فرماتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی نیز دم کرنے اور
کاٹ کرنے کا طریقہ سمیت اہم احتیاطیں بیان کیں جبکہ شعبہ کے حوالے سے اپڈیٹس بیان
کیں ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کا ذہن دیا اور امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ:سمیر علی آفس
ذمہ دار شعبہ روحانی علاج، کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)
فلسطینی مسلمان بھائیوں کی امداد کے لئے
استنبول، ترکی میں مزید 2 کنٹینرز تیار
کرلئے گئے

دعوتِ اسلامی نے مسلمانوں کی دینی و اخلاقی تربیت کے لئے جہاں
مختلف شعبہ جات قائم کئے ہیں وہیں پریشان حال مسلمانوں کی امداد و خیرخواہی کے لئے فلاحی شعبے FGRF کا
قیام کیا ہے جو امتِ مسلمہ کی مدد کے لئے
کام کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔
حال ہی میں فلسطینی مسلمانوں پر آنے والی آزمائش
کے موقع پر عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے مظلوم مسلمانوں سے ہمدردی
کا اظہار کیا تھا اور اُن مظلوم مسلمانوں تک امدادی سامان پہنچانے کے لئے کوشش کر رہی تھی۔
اللہ پاک کی کرم نوازی اور دعوتِ اسلامی کے فلاحی
شعبے FGRF کی کوشش سے ذمہ دار
اسلامی بھائی فلسطینی مسلمان بھائیوں کی امداد کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
معلومات کے مطابق شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی نے فلسطین میں 2 ہزار سے زائد
خاندانوں کی امداد کے لئےعاشقانِ رسول کی جانب سے ملنے والے عطیات کے ذریعے ترکی
کے شہر استنبول میں راشن سے بھرے ہوئے مزید 2 کنٹینرز تیار کر لئے ہیں جوکہ بہت جلد ہمارے فلسطینی مسلمان بھائیوں تک پہنچا دیا
جائے گا۔
.jpg)
شعبہ روحانی علاج دعوت
اسلامی کے تحت فیضانِ مدینہ رجانہ میں27،26،25
نومبر 2023ء ہفتہ، اتوار، پیر تین دن کا
روحانی علاج کورس ہوا جس میں فیصل آباد ڈویژن
کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
روحانی علاج کورس میں
شعبہ روحانی علاج کے ڈویژن ذمہ دار محمد ناصر عطاری نے
کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت فرماتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے
مختلف امور پر رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ سمیت اہم احتیاطیں
بیان کیں جبکہ شعبہ کے حوالے سے اپڈیٹس بیان کیں ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کا
ذہن دیا اور امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار شعبہ
روحانی علاج، کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کا شعبہ ایف جی آر ایف
کے ذمہ داران کے ہمراہ چولستان کا دورہ

دعوتِ اسلامی کے فلاحی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ
روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے شعبہ FGRF کے
اہم ذمہ داران کے ہمراہ چولستان کا دورہ کیا جن میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات
بہاولپور کے ڈویژن ذمہ دار اقبال عطاری، نگرانِ شعبہ FGRF حاجی شفاعت علی عطاری، صوبائی ذمہ دار شعبہ FGRF حافظ عبد الرؤوف عطاری اور نگرانِ ڈسٹرکٹ
حاجی اعجاز قادری سمیت دیگر اسلامی بھائی شامل تھے۔
تفصیلات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اس
دوران اسسٹنٹ کمشنر منڈی یزمان چولستان اتھارٹی کے SDO امتیاز
حسین لاشاری، بہاولپور دارالاطفال میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی عدیل خان، فوکل پرسن ڈسٹرکٹ پولیس الخدمت سینٹر
کے محمد اعجاز، سوشل ویلفیئر کے نمائندگان اور دیگر شخصیات سےملاقاتیں کیں۔
جلالپور میں ذمہ داران کی مینجمنٹ ڈائریکٹر ایجوکیٹر
جلال کیمپس رانا بابر علی خان سے ملاقات

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
29 نومبر 2023ء کو پنجاب کے شہر جلالپور میں ذمہ داران کی مینجمنٹ ڈائریکٹر ایجوکیٹر
جلال کیمپس رانا بابر علی خان سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ
داران نے رانا بابر علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی
سرگرمیوں پر کلام کیا اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت
دی۔

پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں 29 نومبر 2023ء
کو امیدوار صوبائی اسمبلی ملک لعل محمد جوئیہ سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات ہوئی۔