آج مدنی چینل پر ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی
وقار المدینہ عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے
مسلمانوں
کو عشق رسول کا جام پلانے والی دینِ اسلام کی عالمگیر دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام آج مؤرخہ12 ستمبر 2024ء بروز
جمعرات بعد نماز مغرب دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
جائے گا جن میں اراکینِ شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں
گے۔تلاوت و نعت سے شروع ہونے والے اجتماعات میں اصلاحِ نفس، اصلاحِ معاشرہ اور دینی
معلومات کے موضوعات پر بیانات کئے جاتے ہیں جس کے بعد ذکر و اذکار، رقت انگیز دعا
اور صلوۃ و سلام کا سلسلہ ہوتا ہے۔
تفصیلات
کے مطابق آج رات مدنی چینل پر براہِ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں جامع
مسجد گلزار حبیب ٹاہلیانوالہ روڈ کالا دیو شریف، جہلم سے رکنِ شوریٰ حاجی وقار
المدینہ عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری،
فٹبال اسٹیڈیم نزد واپڈا آفس فیصل آباد روڈ، سمندری میں نگران پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری، جامع مسجد حسن مہتاب چرڑ ڈیفنس لاہور کینٹ میں رکن شوریٰ حاجی
منصور عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈسکہ میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر
عطاری، جامع مسجد اقصیٰ شیرانوالہ گیٹ لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا
عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں رکن شوریٰ عبد الوہاب
عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ نزد نادرا آفس 46 اڈا روڈ سلانوالی میں رکن
شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، جامع مسجد بیت الامان چٹاگانگ میں
رکن شوریٰ عبد المبین عطاری اور المدینہ مسجد VICTORIA RD LONDON IG11 8PY میں
رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔