دعوتِ اسلامی ملک و بیرونِ ملک کے مسلمانوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اُن کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنےوالی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جو کئی سالوں سے تبلیغِ دین کا کام احسن انداز میں کر رہی ہے۔

اسی سلسلے میں گزشتہ روز یارکشائر ریجن، انگلینڈ میں رابطہ برائے شخصیات ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار نے انگلینڈ کے مشہور کرکٹر عادل رشید سے ملاقات کی نیز انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔

آخر میں مبلغِ دعوتِ اسلامی وسیم عطاری نے عادل رشید کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ترجمۃ القراٰن (انگلش ٹرانسلیٹ) تحفے میں پیش کیا جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ملتان میں رئیل اسٹیٹ بزنس ٹائیکون اور ضلعی آرگنائزر جماعت اہلسنت لودہراں جام محمد بخش سے ملاقات کی۔

ملتان ڈویژن کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار فدا علی عطاری نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے جلالپور میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں جام محمد بخش نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو اپنے جاری پروجیکٹ کی مختلف سائٹس کا وزٹ بھی کروایا۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


تاندلیانوالہ سٹی، پنجاب میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ ہفتہ وار اجتماع  کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں خصوصی طور پر نگران ڈویژن حاجی سلیم عطاری، نگرانِ ڈسٹرکٹ محمد نعیم عطاری اور شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ کے ڈویژن ذمہ دار عبدالرزاق عطاری نےشرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ ڈویژن مشاورت حاجی سلیم عطاری نے ہفتہ وار اجتماع کی تعداد بڑھانے اور انتظامات کو بہتر کرنے کا ذہن دیا نیز تاندلیانوالہ سٹی کے ہفتہ وار اجتماع میں ہونے والے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے بیان کے حوالے سے انتظامی مجلس بنائی۔

نگرانِ ڈویژن نے وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو اجتماع کے انتظامات، چوک درس، نیکی کی دعوت اور تشہیر وغيرہ کی ذمہ داری دی۔آخر میں اجتماع کی تعداد کو بڑھانے کے حوالے سے گاڑیوں کے اہداف طے کئے گئے ۔(رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

فیصل آباد ڈسٹرکٹ کی تحصیل تاندلیانوالہ کے علاقے کیلیا نوالہ میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی کوشش سے فیضانِ قرآن مسجد اور مدرسۃ المدینہ کی تعمیرات کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگرانِ ڈویژن مشاورت حاجی سلیم عطاری نے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا اور مقامی مجلس بنائی نیز شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مسجد اور مدرسۃ المدینہ کے لئے تعمیرات ہونے والی جگہ کا وزٹ کروایا ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران فیصل آباد محمد نعیم عطاری اور شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ کے ڈویژن ذمہ دار عبدالرزاق عطاری

سمیت دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ضلع جھنگ، چوک 18ہزاری کے قریب ملحقہ آبادی میں  عظیم الشان سنگ بنیاد اجتماع منعقد ہوا جس میں سیاسی وسماجی شخصیا ت سمیت دیگر عاشقابنِ رسول نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق تلاوت و نعت کے بعد نگرانِ فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر حاجی سلیم رضا عطاری نے مساجد ومدارس بنانے اور ان کی آباد کاری کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا۔

بعدِ بیان نگرانِ تحصیل مشاورت میاں عابد حسین عطاری نے شرکا سےگفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ مذکورہ مقام پر ہماری آنے والی نسلوں کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت عظیمِ الشان مدنی مرکز فیضانِ مدینہ قائم کیا جائے گا  جہاں طلبہ و طالبات کے لئے الگ الگ جگہوں پر قراٰنِ پاک حفظ و ناظرہ، درسِ نظامی  (عالم کورس)، مڈل، میٹرک، FA اور BA تک کی تعلیم دی جائے گی ۔

وہ مخیر حضرات جو دعوتِ اسلامی کے ساتھ اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ملانا چاہتے ہوں اُن سے تعاون کی درخواست ہے ۔ بعدازاں وہاں موجودشخصیات نے دعوتِ اسلامی کے اس کارنامے کو سراہا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


محبوب ٹاؤن اوکاڑہ میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 29 نومبر 2023ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران محمد منیر عطاری، صوبائی معاونت ذمہ دار عبدالماجد عطاری،  صوبائی فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار مولانا عاصم عطاری مدنی نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق کلام کیا جس میں انہوں نے ساہیوال اور پاکپتن میں فیضانِ صحابیات کی مزید 2 برانچز قائم کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کو پورا کرنے کے لئے گھریلو صدقہ بکس بڑھانے پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ: شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پاکستان کی تحصیل کوٹ چھٹہ میں واقع موبائل مارکیٹ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ ڈویژن ذمہ دار غلام عباس عطاری نے تلاوتِ قرآن کے فضائل پر بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ:شعبہ اصلاحِ اعمال، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پاکستان کی تحصیل کوٹ چھٹہ، ڈسٹرکٹ ڈی جی خان میں بچوں اور بڑوں کو قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدرسۃ المدینہ بوائز کے بچوں اور قاری صاحبان کے درمیان اصلاحِ اعمال اجتماع منعقد ہوا۔

اس اجتماعِ پاک میں تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف کے بعد ڈویژن ذمہ دار غلام عباس عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے بچوں کو 40 نیک اعمال رسالے پر عمل کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں اپنے سرپرست کے ساتھ شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:شعبہ اصلاحِ اعمال، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ ڈی جی خان تحصیل کوٹ چھٹہ میں واقع ایک نجی اسکول میں اسٹوڈنٹس کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا ۔

ڈویژن ذمہ دار غلام عباس عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے نماز کے فضائل پر اسٹوڈنٹس کی تربیت کی اور انہیں 72 نیک اعمال رسالے کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:شعبہ اصلاحِ اعمال، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

29 نومبر 2023ء بروز بدھ چوہدری مجاہد حسن پنسوتا کی وکلا وفد کے ہمراہ فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں آمد ہوئی جہاں اُن کی ملاقات مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے چوہدری مجاہد حسن پنسوتا سمیت وکلا کے وفد کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے بارے میں اپنی خواہشات کا اظہار کیا۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے وکلا کو نمازوں کی پابندی کرنے، قراٰنِ پاک پڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کے مطابق دینِ اسلام کی مدد کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


فیصل آباد، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں گزشتہ روز یوسی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد کے یوسی نگرانوں نے براہِ راست جبکہ دیگر شہروں سے یوسی نگران اسلامی بھائیوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”مدنی مشورے کون لے؟“ کے موضوع پر بیان کیا جس میں انہوں نے مدنی مشورہ کون لے؟ مدنی مشورے کے موضوعات کیا ہوں؟ اور مدنی مشوروں میں کن باتوں کا خیال رکھا جائے اس پریوسی نگرانوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

فیصل آبا دکے یوسی میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نگرانِ پاکستان مشاورت نے نمایاں کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے نیز دعا اور ملاقات کا بھی سلسلہ ہوا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

علاقہ غلام محمد آباد  بلاک A (فیصل آباد ) میں محمد شہباز کی رہائش گاہ پر دعوتِ اسلامی کے تحت لائل پور ٹاؤن کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں فیصل آباد ڈسٹرکٹ و سٹی نگران، ذیلی نگران اور وارڈ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان میں مزید بہتری لے لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذیلی نگران تا وارڈ ذمہ داران تک تقرری کرنے کے متعلق ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی اور دعا کروائی جبکہ اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)