نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی شاہد عطاری کی سابق
آئی جی پنجاب حبیب الرحمٰن سے عیادت

سابق آئی جی پنجاب حبیب الرحمٰن کی عیادت کے حوالے سے مدینہ ٹاؤن میں واقع جامع مسجد
زینب سے متصل عمارت میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ اُن سے ملاقات ہوئی۔
اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے حبیب الرحمٰن
سے عیادت کرتے ہوئے انہیں تکلیف پر صبر کرنے کے متعلق مدنی پھولوں سے نوازا جبکہ
نیکی کرنے، نیکی کاموں میں حصہ لینے بالخصوص نمازوں کی پابندی کرنے اور سنتوں پر
عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔
.jpg)
پچھلے
دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے مولانا گل احمد عتیقی صاحب کی اسپتال جا
کر عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے
لئے دعائیں کیں ۔
دوسری
جانبدار العلوم صبغت الهدی شاہ پور چاکر میں مفتی ابراہیم قادری صاحب (سکھر) مفتی
غلام رسول قاسمی صاحب مولانا راشد محمود رضوی صاحب (لاہور) مولانا
حق النبی سکندری صاحب (شاہ پور چاکر ) کے ساتھ نگر ان مجلس شعبہ رابطہ بالعلماء و مزارات اولیاء مولانا طیب مدنی نے
مولانا محب مدنی اور جامعۃ المدینہ کے دیگر اساتذہ کے ہمراہ ملاقات کی اور انہیں
کنز المدارس ہیڈ آفس وزٹ کی دعوت دی۔
اسی طرح
شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران کی مولانا مہروز مدنی کے ہمراہ مولانا ڈاکٹر عطاء
الرحمان صاحب سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی اور فلاحی کام کے متعلق گفتگو اور دعائے خیر کی (کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)
جامعۃ المدینہ بوائزگجرات کے ناظمین، طلبۂ کرام
و اساتذۂ کرام کا مدنی مشورہ

مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گجرات میں پچھلے دنوں
قراٰن و حدیث کی تعلیم دینے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت
ناظمین، اساتذۂ کرام اور طلبۂ کرام کے لئے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا ۔
دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں کے جائزہ لینے کے لئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے طلبۂ کرام کو مدنی پھولوں سے نوازا ۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے طلبۂ کرام کو اپنی
تعلیم کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کی
تنظیمی ذمہ داریاں لینے کی ترغیب دلائی نیز نیکی کے کام کرنے اور نیکی کے کاموں
میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اختتامی دعا
کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی کا فیضان مدینہ
مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں 26نومبر 2023ء
کو مدنی مشورہ
.jpg)
شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں 26نومبر 2023ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں محافظ اوراق مقدسہ ٹاؤن ذمہ
داران اور فیصل آباد سٹی ذمہ دار سمیت
دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
مدنی
مشورے میں محمد افضل عطاری مدنی نگران شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ پاکستان نے شعبے کے
کام میں بہتری لانے کے متعلق تربیت فرماتے ہوئےحاضرین کو دعوت
اسلامی کے 12 دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: اللہ دتہ عطاری میٹروپولیٹن فیصل اباد ذمہ دار، کانٹینٹ:شعیب
شاہ عطاری)
شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی کا فیضان مدینہ
مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں 25نومبر 2023ء
کو مدنی مشورہ
.jpg)
شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں 25نومبر 2023ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں محافظ اوراق مقدسہ ٹاؤن ذمہ
داران اور فیصل آباد سٹی ذمہ دار سمیت
دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
مدنی
مشورے میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے صوبائی
ذمہ دار پنجاب ڈاکٹر محمد عدنان ساجد عطاری نے شعبے کے کام میں بہتری لانے کے متعلق تربیت
فرماتے ہوئےحاضرین کو دعوت اسلامی کے 12 دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: اللہ دتہ عطاری میٹروپولیٹن فیصل اباد ذمہ دار، کانٹینٹ:شعیب
شاہ عطاری)
فیضانِ
مدینہ گوادر میں21،20،19 نومبر 2023ء کو تین دن کا روحانی علاج کورس
.jpg)
شعبہ
روحانی علاج دعوت اسلامی کے تحت فیضانِ مدینہ گوادر میں21،20،19 نومبر 2023ء بروز اتوار ، پیر ، منگل تین دن کا
روحانی علاج کورس جس میں ڈسٹرکٹ گوادر کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے
عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
روحانی
علاج کورس میں شعبہ روحانی علاج کے صوبائی ذمہ دار نور محمد عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت فرماتے
ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ
کرنے کا طریقہ سمیت اہم احتیاطیں بیان کیں جبکہ شعبہ کے حوالے سے اپڈیٹس بیان کیں۔
ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کا ذہن دیا اور امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔ (رپورٹ:سمیر
علی آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج، کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)
مدینہ ٹاؤن فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ و سٹی نگران، ذیلی نگران اور
وارڈ ذمہ داران کا مدنی مشورہ

فیصل آباد کے علاقے احمد آباد گلی نمبر 6 میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے مدینہ ٹاؤن کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں فیصل آباد ڈسٹرکٹ نگران، سٹی نگران، وارڈ ذمہ داران اور ذیلی نگران اسلامی بھائیوں کی
شرکت رہی۔
فیضانِ
مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 27،26،25 نومبر 2023ء
کو تین دن کا روحانی علاج کورس
.jpg)
شعبہ
روحانی علاج دعوت اسلامی کے تحت فیضانِ مدینہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں 27،26،25 نومبر 2023ء ہفتہ، اتوار، پیر تین دن کا روحانی علاج کورس
ہوا جس میں ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے
مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
روحانی
علاج کورس میں شعبہ روحانی علاج کےصوبائی ذمہ دار محمد طارق محمود عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت
فرماتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی نیز دم کرنے اور
کاٹ کرنے کا طریقہ سمیت اہم احتیاطیں بیان کیں جبکہ شعبہ کے حوالے سے اپڈیٹس بیان
کیں ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کا ذہن دیا اور امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔ (رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار
شعبہ روحانی علاج، کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)
فیضانِ
مدینہ جتوئی میں27،26،25 نومبر 2023ء کوتین
دن کا روحانی علاج کورس

شعبہ روحانی علاج دعوت اسلامی کے تحت فیضانِ مدینہ جتوئی میں27،26،25
نومبر 2023ء ہفتہ، اتوار، پیر تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں ڈی جی خان ڈویژن
کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
روحانی علاج کورس میں شعبہ روحانی
علاج کے ڈویژن ذمہ دار محمد انیس عطاری مدنی نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں
کی تربیت فرماتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی نیز دم
کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ سمیت اہم احتیاطیں بیان کیں جبکہ شعبہ کے حوالے سے
اپڈیٹس بیان کیں۔ ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کا ذہن دیا اور امت کی غمخواری کا
جذبہ دلایا۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج،
کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)

شیخ
طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کو اس ہفتے 21 صفحات کا رسالہ ”شانِ غوث اعظم“ پڑھنے
/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یااللہ
پاک! جو کوئی 21صفحات کا رسالہ ”شانِ غوث اعظم“پڑھ یا
سُن لے اُس کو خواب میں غوث اعظم رحمۃُ اللہِ
علیہ کا دیدار نصیب فرما اور اُس کی ماں باپ سمیت بے حساب مغفرت
فرما۔ اٰمِیْن
بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
آج رات مدنی چینل پر ہفتہ وار اجتماع میں قاری سلیم
عطاری بیان فرمائیں گے

دینِ
اسلام کی تعلیمات کو منظم انداز میں عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی عالمگیر تحریک
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج رات 30 نومبر 2023ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکینِ شوریٰ و مبلغین
دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ اجتماعات میں بیانات کے ساتھ ساتھ
قرآنِ پاک کی تلاوت، نعت خوانی، ذکر و اذکاراور خصوصی طور پر دعا کا اہتمام کیا
جاتا ہے۔
تفصیلات
کے مطابق آج رات مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں قصر رشید میرج ہال
لودھراں روڈ جلال پور، پیر والا ضلع ملتان سے رکن شوریٰ قاری سلیم عطاری سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس
علاوہ مدنی مرکز فیضان عمر فاروق مسجد چیئرمین کالونی واہ کینٹ میں نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، فیضان مکہ مدینہ رحمان سٹی فیروز والامیں رکن شوریٰ
حاجی منصور عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ سرگودھا روڈ متصل اٹک پمپ تلہ گنگ پنجاب
میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، رضائے مصطفٰے مسجد کورنگی کراچی میں
رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور مدنی
مرکز فیضان مدینہ کولو روڈ حافظ آباد میں رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری
مدنی بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
فیضانِ مدینہ اوکاڑہ میں26،25،24
نومبر 2023ء تین دن کا روحانی علاج کورس
.jpg)
شعبہ روحانی علاج دعوت اسلامی کے تحت فیضانِ مدینہ اوکاڑہ میں26،25،24 نومبر
2023ء جمعہ، ہفتہ، اتوار تین دن کا روحانی
علاج کورس جس میں ساہیوال ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ
رسول نے شرکت کی ۔
روحانی علاج کورس میں صوبائی ذمہ دار محمد عامر عطاری شعبہ روحانی علاج نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت فرماتے
ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ سمیت اہم احتیاطیں
بیان کیں جبکہ شعبہ کے حوالے سے اپڈیٹس بیان
کیں ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کا ذہن دیا اور امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار
شعبہ روحانی علاج، کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)