شعبہ روحانی علاج دعوت اسلامی  کے تحت فیضانِ مدینہ کراچی عالمی مدنی مرکز میں 21،20،19 نومبر 2023ء بروز اتوار ، پیر ، منگل تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں کراچی سٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

روحانی علاج کورس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد زاہد عطاری شعبہ روحانی علاج نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت فرماتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی جبکہ دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ کے ساتھ ساتھ مختلف احتیاطیں بیان کیں اور شعبے کے حوالے سے اپڈیٹس بیان کیں۔ ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کا ذہن دیا اور امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج، کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)


شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے تحت27 نومبر2023ء کو نگران شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں غلام الیاس عطاری  نے جی 10 اسلام آباد کا وزٹ کیا اور فیضان صحابیات کے کاموں کا جائزہ لیا جبکہ وہاں موجود اسلام آباد سٹی معاونت ذمہ دار حاجی فضل حق عطاری اور اسلام آباد فنانس ذمہ دار محمد عمران عطاری سے ملاقات کی اور آئندہ کے اہداف کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ماہ دسمبر میں افتتاح کے حوالے سے مشورہ کیا ۔( کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)


شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے تحت26 نومبر2023ء کو مظفرآباد ڈویژن کشمیر  میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران کشمیر مشاورت سید جنید عطاری، ذیلی شعبہ پاکستان ذمہ دار فیضان صحابیات حماد عطاری، ڈسٹرکٹ مظفرآباد نگران اور ڈویژن معاونت ذمہ دار نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نگران شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں غلام الیاس عطاری نے فیضان صحابیات کے مقام کی تبدیلی، اسلامی بہنوں کا دینی کام بڑھانے میں معاونت، ذمہ داران کا 100 فیصد تقرر مکمل کرنے،ہر دوسرے ماہ فیضان صحابیات میں کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کے لرننگ سیشن کا انعقاد کرنے اورآئندہ کے اہداف کے متعلق گفتگو کی۔ کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)


شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے تحت ہجیرہ پونچھ ڈویژن کشمیر25 نومبر2023ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن معاونت ذمہ دار نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں نگران شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں غلام الیاس عطاری نے فیضان صحابیات کا قیام، اسلامی بہنوں کا دینی کام بڑھانے میں معاونت، تقرر مکمل کرنے، ٹیلی فونک مشورے کرنے پر مشاورت اور آئندہ کے اہداف کے متعلق گفتگو کی۔( کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)


27 نومبر 2023ء بروز پیر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ مدنی کورسز پاکستان کے اراکین و صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے شعبے کی ترقی کے حوالے سے اراکین و صوبائی ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازا اور نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے۔(رپورٹ:محمد صابر عطاری کراچی سٹی ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ مدنی کورسز پاکستان کے اراکین و صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ  ہوا۔

دورانِ مدنی مشورہ نگران شعبہ قاری سعید عطاری نےشعبے کے تحت 2022 تا 2023ء میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف پر گفتگو کی جبکہ جدید ماڈل ٹولز کے استعمال کے فوائد پر توجہ دلائی۔

مدنی مشورے کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو حرمینِ طیبین اور امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے تبرکات پیش کئے گئے۔(رپورٹ:محمد صابر عطاری کراچی سٹی ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


مہران گڈز ٹرانسپورٹ گیٹ نمبر 4 قائد اعظم ٹرک اسٹینڈ ماڑی پور کراچی میں دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعِ ذکر و نعت بسلسلہ گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹرک آنر اور گڈز آنر سمیت دیگر اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

اس اجتماعِ پاک کا تلاوتِ قراٰن و نعت شریف سے آغاز کرنے کے بعد رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے کراچی سٹی ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان کیااور قراٰنِ مجید کی تعلیمات کے بارے میں بتایا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سینٹرل رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے عبدالوہاب عطاری اور ڈسٹرکٹ کیماڑی کے محمد ظہیر عطاری سمیت مدرسۃ المدینہ بالغان ڈسٹرکٹ کیماڑی کے ذمہ داران شریک تھے۔(رپورٹ: عبدالوہاب عطاری زون ذمہ دار ساوتھ سینٹرل، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے شعبہ مدنی کورسز کےمدنی مشورے میں خصوصی طور پر نگرانِ شعبہ روحانی علاج حاجی مولانا محمد انور عطاری مدنی نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کے دوران دیگر امور پر کلام کرتے ہوئے نگرانِ شعبہ مولانا حاجی محمد انور عطاری مدنی نے شعبہ روحانی علاج کا تعارف کروایا اور بستوں پر مدنی کورسز کرنے والے شرکا کو امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا مرید یا طالب بناکر انہیں بیعت نامہ دلوانے نیز مکتوبات بھجوانے پر بریفنگ دی جس پر شعبہ مدنی کورسز کے اراکین و صوبائی ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔ (رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسزواعتکاف، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت 21،22،23 نومبر 2023 بروز منگل، بدھ اور جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پاکستان بھر سے آنے والے رہائشی مدنی کورسز کے معلمین کرام کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق اجتماع کے تینوں دن نگرانِ مرکزی مجلس شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری، اراکینِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، حاجی فضیل رضا عطاری، حاجی محمد اطہر عطاری، حاجی سید لقمان عطاری، حاجی محمد امین عطاری، نگرانِ شعبہ مدنی چینل مولانا اسد عطاری مدنی ، رکنِ اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیۃ) مولانا محمد آصف عطاری مدنی ، نگران شعبہ مدنی کورسز قاری محمد سعید عطاری اور اراکینِ شعبہ(مولانا اعجازاحمدعطاری مدنی، مولانا محمداحمد سیالوی عطاری مدنی ، حافظ محمد اویس عطاری اور قاری محمد ندیم عطاری) نے مختلف تنظیمی و اصلاحی موضوعات پر شرکا کی تربیت و رہنمائی کی۔

علاوہ ازیں معلمین کو اپنی اسکلز ڈیویلپمنٹ مزید بہتر بنانے، زیادہ سے زیادہ مطالعہ کرنے اورآئندہ کے مدنی کورسز میں نمایاں کارکردگی لانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ مدنی کورسز کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اراکین اور صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق نگران شعبہ مدنی کورسز قاری محمد سعید عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے پیشگی تاریخ، کارکردگی اور پیشگی و عملی جدول پر کلام کیا نیز مدنی کورسز کی تشہیر کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔ (رپورٹ: محمد احمد سیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسزواعتکاف، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت  سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے ہیڈ آفس کراچی میں چیئرمین مولانا بشیر فاروق قادری کے بیٹے مولانا مدنی رضا اور ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ ٹیم کی شعبہ مدنی کورسز کے اراکین کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان و کراچی سطح کے ذمہ داران شریک تھے۔

میٹنگ کے دوران نگرانِ شعبہ قاری محمد سعید عطاری نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے کورسز کا تعارف کروایا اور شعبے کی دینی خدمات پر بریفنگ دی نیز سیلانی ویلفیئر کے ورکرز، عملہ، وابستگان کو مدنی کورسز بالخصوص رہائشی فیضانِ نماز کورس،اصلاحِ اعمال کورس اور 12 دینی کام کورس کروانے کے حوالے سے چند اہم نکات پر مشاورت کی۔

میٹنگ میں طے شدہ مدنی پھولوں کے مطابق سیلانی ویلفیئر کے ورکرز کا رہائشی فیضانِ نماز کورس مدنی مرکز فیضان مدینہ صحرائےمدینہ ٹول پلازہ کراچی میں منعقد کیا جائے گا جبکہ ماہانہ کورسز پاکستان بھر کے مختلف مقامات پر ہوں گے ۔

اس موقع پر پاکستان وکراچی سٹی کے ذمہ داران محمدصابرعطاری، مولانا محمدحاشرعطاری مدنی، قاری محمد ندیم عطاری، حافظ محمد اویس عطاری اور مولانا محمداحمدسیالوی عطاری مدنی بھی موجود تھے ۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسزواعتکاف، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبۂ پنجاب پاکستان کے ضلع گجرات میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی مختلف افسران اور شخصیات سے ملاقات ہوئی جن میں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضرحیات بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، اسسٹنٹ کمشنر گجرات راجہ حیدر عباس، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز گوندل، ڈسٹرکٹ انچاچ فوڈ ظفر اقبال، ڈسٹرکٹ سیکیورٹی انچاچ امجد، ایس ایچ او تھانہ سول لائن عدنان شامل تھے۔

دورانِ ملاقات گجرات ڈویژن ذمہ دار محمد سفیان عطاری نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی عالمی سطح کی دینی و فلاحی خدمات پرکلام کیا اور تمام اسلامی بھائیوں کو گجرات میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

واضح رہےکہ اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے ۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)