لودہراں کی معروف سماجی شخصیت و بزنس ٹائیکون سہیل رحمانی کے چھوٹے بھائی محمد وقاص رحمانی کی شادی کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیاجس میں ذمہ داران اور شخصیات سمیت  دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت سے اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد ملتان ڈویژن ذمہ دار محمد فدا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ جامعۃ المدینہ  دعوت اسلامی کے تحت کچہ ڈیرہ اسماعیل خان پاکستان میں 26نومبر2023ء کو سالانہ کسان اجتماع ہوا جس میں کسان و ذمہ داران و اساتذہ کرام اور جامعہ مدینہ کے طلباء کرام نے شرکت کی ۔

کسان اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دنیا بھر میں دینی اور فلاحی کاموں سے آگاہ کیا اور راہ خدا میں مدنی قافلے کے ذریعے مسافر بنے کی دعوت دی نیز ہفتہ وار اجتماع کی دعوت دیتے ہوئے آخر میں سیکھنے سکھانے کے حلقے بھی لگائے ۔(رپورٹ:حسنین عطاری ، کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری) 


 ڈسٹرکٹ میانوالی میں SDO واپڈا کلورکوٹ انجینئر محمد شہریار خان نے واپڈا آفیسر سائٹ ثناء اللہ ندیم کے ہمراہ گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کلور کوٹ کا وزٹ کیا جہاں اُن کی ملاقات ڈویژن ذمہ دار اور ناظمِ جامعۃ المدینہ بوائز سے ہوئی۔

اس دوران سرگودھا ڈویژن کے شعبہ ذمہ دار شان حسنین عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی خدمات سے متعلق گفتگو کی بالخصوص مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں درپیش مسائل پر مشاورت کی جس پر انجینئر محمد شہریار خان اور واپڈا آفیسر سائٹ ثناء اللہ ندیم نےاس حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

ڈسٹرکٹ میانوالی، پنجاب میں دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس کے اعلیٰ عہدیداران و  افسران، شخصیات اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اجتماع کے آغاز میں تلاوت و نعت پڑھی گئی اور سرگودھا ڈویژن ذمہ دار شان حسنین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو دینِ اسلام کے بارے میں بتایا۔

بعد اجتماع ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکا اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اوراُن کے درمیان مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسیم کئے۔

اس موقع پر DPO میانوالی مطیع خان نوانی، SSP انویسٹی گیشن میانوالی شیخ محمد شوکت علی، SDPO میانوالی شیخ محمد کاشف مسعود، SDPO موسٰی خیل چوہدری قیصر عباس گجر، SDPO پپلاں ملک ظفر اقبال اعوان، DSP ہیڈکوارٹر میانوالی ملک امیر عباس کھیمٹہ، DSP لیگل میانوالی ملک ذکاء اللہ جسرا و، ڈسٹرکٹ میانوالی کے 10 تھانوں کے SHO ، تفتیشی افسران، DPO آفس ، DSP آفسز ، پولیس لائن کے اسٹاف ، مختلف برانچز کے ہیڈز ، ایلیٹ فورس اور ریزرو فورس کے جوان موجود تھے۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

19,20,21نومبر 2023فیضان آن لائن اکیڈمی  کےپاکستان بھرکےڈویژن تعلیمی ذمہ داران کالاہورشیرانوالہ گیٹ برانچ میں تربیتی سیشن ہوا جس میں پاکستان بھرکےڈویژن تعلیمی ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اس تربیتی سیشن میں ڈویژن تعلیمی ذمہ دار فیصل ایازعطاری مدنی اور ڈویژن تعلیمی ذمہ دار حافظ جوادعلی عطاری نےتعلیمی امور کے متعلق پی پی ٹی کےذریعےپریزینٹ کیا جبکہ ڈویژن تعلیمی ذمہ دار مصطفی گلزارعطاری مدنی نےشفٹ ذمہ داران کی ٹریننگ کےطریقہ کار،مقاصد اوراس سےمتعلقہ دیگرمعاملات پہ پی پی ٹی کےذریعےپریزینٹ کیا۔ (رپورٹ: وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری) 


ڈسٹرکٹ میانوالی، پنجاب میں واقع سالٹ ریسٹ ہاؤس کالا باغ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس کے اعلیٰ عہدیداران و  افسران، شخصیات اور دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی سیّد محمد ساجد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو دینِ اسلام کی تعلیمات کے بارے میں بتایا۔

بعد اجتماع ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکا اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اور مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسیم کئے۔

اس موقع پر میانوالی ڈسٹرکٹ ذمہ دار گل حسن عطاری، DPO میانوالی مطیع خان نوانی، SSP انویسٹی گیشن میانوالی شیخ محمد شوکت علی، SDPO عیسٰی خیل میاں محمد اقبال ، ڈسٹرکٹ میانوالی کے 8 تھانوں کے SHO ، تفتیشی افسران، DPO آفس ، DSPآفس، مختلف برانچز کے ہیڈز ، ایلیٹ فورس، SPU، ٹریفک ، پٹرولنگ اور سرحدی چیک پوسٹوں کے جوان موجود تھے۔ (رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ کوٹ جیمل آزاد کشمیر میں 24 نومبر2023 ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں  ڈویژن معاونت ذمہ دار محمد اسلم عطاری، ڈسٹرکٹ نگران ، تحصیل معاونت ذمہ داراور تحصیل نگران سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں نگران شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں غلام الیاس عطاری فیضان صحابیات کا قیام اور اسلامی بہنوں کا دینی کام بڑھانے میں معاونت کرنے کے متعلق گفتگو کی نیز اسلامی بہنوں کا لرننگ سیشن کروانے پر مشاورت کی ۔( کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری) 


بہاولپور ڈویژن میں پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف افسران اور شخصیات(ساؤتھ پنجاب ایڈیشنل سیکریٹری فنانس تنویر جھنڈیر، ایڈیشنل سیکریٹری ساؤتھ پنجاب محکمہ لائیو اسٹاک ناصر جمال ہوتیانہ ، PA ٹو سیکریٹری گل حسن ، فنانس آفیسر ضلع کونسل ظفر ، SDO واپڈا صابر کانجو ، اسسٹنٹ کمشنر صدر عدیل خان ، دیگر اسٹاف) سے ملاقاتیں کیں۔

اس ملاقات میں بہاولپور ڈویژن کے ذمہ دار محمد اقبال عطاری نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے ذریعے ہونے والے مختلف دینی و فلاحی کاموں کے حوالےسے بریفنگ دی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔

دوسری جانب شعبے کے ڈسٹرکٹ بہاولپور ذمہ دار نے پروفیسر ڈاکٹر راشد پودلہ اور پروفیسر ڈاکٹر ساجد سے ملاقات کی اور نیز دعوتِ اسلامی کے متعلق چند اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ گجرات میں 23 نومبر2023ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران محمد اقبال عطاری، ڈسٹرکٹ نگران، ڈویژن معاونت ذمہ دار، ناظم الامور فیضان صحابیات، صوبائی معاونت ذمہ دار عبدالماجد عطاری نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں نگران شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں غلام الیاس عطاری نے فنانس ڈیپارٹمنٹ، گلی گلی مدرسۃالمدینہ گرلز، ڈونیشن بکس کی کارکردگی اور شعبے میں بہتری کے متعلق گفتگو کی نیز2 دن کے لرننگ سیشن پر مشاورت کے ساتھ ساتھ گجرات میں ماہ جنوری 2024 کو ہونے والے فیضان صحابیات کی افتتاحی تقریب رکھنے پر مشاورت کی مدنی مشورے کے بعد ہفتہ وار اجتماع میں معاونت برائے اسلامی بہنیں کا مکتب بھی لگایاگیا ۔( کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)


دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ روز وہاڑی میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان اور معروف سماجی و مذہبی شخصیت صاحبزادہ اسحاق قادری صاحب سے ملاقات کی۔

معلوات کے مطابق دورانِ ملاقات ملتان ڈویژن ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات محمد فدا علی عطاری نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں شخصیات کو بتایا اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی نیز امیرِ اہلِ سنت کے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے ۔

بعدازاں شخصیات نے دعوت قبول کرتے ہوئے جلد از جلد مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی نیت کی۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے لودہراں میں سابق وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمٰن خان کانجو، سابق چیئرمین بلدیہ شیخ افتخار الدین تاری سے ملاقات کی۔

اس دوران شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈویژنل ذمہ دار فدا علی عطاری نے شیخ افتخار الدین تاری کو عمرہ کرنے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی جس پر انہوں نے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جانب سے شخصیات کو امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی مایہ ناز تصنیف ”550 سنتیں اور آداب“ سمیت دیگر تحائف دیئے گئے۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز سیالکوٹ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت DPO حسن اقبال، SP انویسٹی گیشن ملک نوید، DSP ہیڈکوارٹر رانا جمیل، DSP صدر صابر چھٹہ، DSP سٹی طارق ڈھڈی، DSP ٹریفک محمد شاہد، انچارج پولیس خدمت مرکز انسپکٹر فخر زمان خان، انچارج ڈسٹرکٹ IT خرم اصغر، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ شاہ میر اقبال، ایڈیشنل، ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال، ڈسٹرکٹ انچارج اکاؤنٹ نوید انجم اور ریڈر DSPٹریفک توصیف سے ذمہ داران کی ملاقات ہوئی۔

دورانِ ملاقات گجرانوالہ ڈویژن کے ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات محمد سفیان عطاری نے شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)