11 جمادی الاخر, 1446 ہجری
طارق روڈ، کراچی میں اسلامی بہنوں کے دینی کاموں
کے لئے ایک جگہ کا افتتاح
Mon, 4 Nov , 2024
40 days ago
طارق روڈ، کراچی میں پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کے
دینی کاموں کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ایک جگہ لی گئی تھی جس کا 24 اکتوبر 2024ء کو صاحبزادیِ
عطار سلمہا الغفاراور
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے افتتاح
کیا۔
افتتاح کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی جس میں
تلاوت و نعت کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے”راہِ خدا عزوجل میں خرچ کرنے کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا۔
بعدازاں صاحبزادیِ عطار سلمہا
الغفاراور نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت نےدینی کاموں کے لئےملنے والی جگہ میں تعاون کرنے والی شخصیات اسلامی بہنوں
سے ملاقات کی اور انہیں دعاؤں سے نوازا۔