30 جمادی الاخر, 1446 ہجری
نادرن امریکہ کی سب کانٹیننٹ نگران اور ملک
مشاورت کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ
Mon, 4 Nov , 2024
59 days ago
امریکہ میں اسلامی بہنوں کو دینِ متین کی
تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 8
اکتوبر 2024ء کو نادرن امریکہ کی سب کانٹیننٹ نگران اور ملک مشاورت کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
امریکہ میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ٹیلی تھون
2024ء میں عطیات جمع کرنے کے طریقۂ کار پر گفتگو کی۔
اسی طرح نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے امریکہ
میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں مشاورت کی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
اپنی اپنی رائے پیش کی۔