30 جمادی الاخر, 1446 ہجری
12 اکتوبر 2024ء کو یورپین ملک UK کے شہر Rotterdam میں عالمی سطح پر لوگوں کو دینِ
اسلام کی تعلیمات سکھانے والی عاشقانِ رسول دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی
بہنوں کے لئے کفن دفن اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 60 اسلامی بہنوں کی
شرکت ہوئی۔
اس اجتماعِ پاک میں Belgium کی مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس کے بعد مقامی زبان میں
حاضرین کو غسل اور کفن کاٹنے / پہنانے کا عملی طریقہ
سکھایا گیا نیز اسلامی بہنوں نے اپنے تاثرات بھی دیئے۔
بعدازاں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کو
مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ”تجہیز و تکفین“ اور دعوتِ اسلامی کی ”Muslim Funeral “ ڈاؤن لوڈ
کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔