حیدر آباد سٹی، سندھ میں 31 اکتوبر 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں  مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن عبد الوہاب عطاری کی اکنامکس ڈیپارٹمنٹ (یونیورسٹی آف سندھ جامشورو) کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر جناب اقبال حسین قاضی صاحب سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران رکنِ شوریٰ عبدالوہاب عطاری نے پروفیسر ڈاکٹر جناب اقبال حسین قاضی صاحب کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے ہونے والی دینِ متین کی خدمت کے بارے میں بریفنگ دی۔

رکنِ شوریٰ نے پروفیسر صاحب کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے جتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں اپنا بھی حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر شعبہ تعلیم کے صوبائی ذمہ دار مولانا عزیز عطاری مدنی، شعبہ تعلیم کے سٹی ذمہ دار محمد سعد عطاری اور پروفیسر عطاء الرحمٰن عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: احمد رضا رئیس عطاری شعبہ تعلیم معاون ٹاؤن نگران ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)