رحیم یار خان کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 31 اکتوبر  2024ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت رحیم یار خان ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران کی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں رحیم یار خان ڈسٹرکٹ مشاورت، یوسی نگران، تحصیل نگران، ڈسٹرکٹ نگران، جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ، رحیم یار خان ڈسٹرکٹ کے ناظمین اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

میٹنگ کے دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے عطیات مہم (ٹیلی تھون 2024ء) کے متعلق گفتگو کی اور اسلامی بھائیوں سے اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے نگرانِ پاکستان مشاورت نے عطیات مہم میں بھرپور کوشش کرنے، زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے اور دیگر کو بھی اس کی ترغیب دلانے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں جبکہ رسید بکس، بروشرز اور دیگر اہم امو رپر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے آئندہ کے اہداف بھی طے کئے گئے۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)