23 جمادی الاخر, 1446 ہجری
بیرونِ ممالک کی خواتین میں قراٰن و سنت کی
تعلیم عام کرنے میں مصروفِ عمل دعوتِ
اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا 28 اکتوبر 2024ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں پرتھ
نگران اور آسٹریلیا کی دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
پرتھ کی نگران اسلامی بہن نے آسٹریلیا میں ہونے
والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا
جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭فیضانِ ویک اینڈ اسلامک اسکول کے لئےٹیچرز
رکھنا٭معلمات، مبلغات اور مدرسات بڑھانا٭مدرسات کی تربیت کرنا٭دینی کاموں کے حوالے
سے آسٹریلیا کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد کرنا۔