30 جمادی الاخر, 1446 ہجری
نورِ قراٰن کودنیا بھر میں پھیلانے والی عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
28 اکتوبر 2024ء کو ذمہ دار اسلامی بہنوں کی میٹنگ ہوئی جس میں ایڈیلیڈ کی نگران
اسلامی بہن سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔
نگرانِ ایڈیلیڈ اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے
تحت بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابقہ ماہ میں
ہونے والے دینی کاموں کے اہداف کا جائزہ لیا اور مختلف موضوعات پر مشاورت کی جن میں سے بعض یہ ہیں:
٭نئی جگہ سنتوں بھرے اجتماعات شروع کروانا٭مدرسۃ المدینہ بالغات میں
نئی اسلامی بہنوں کو داخل کروانا٭مدرسۃ المدینہ گرلز کی کلاسز شروع کروانا اور مدرسہ
رکھوانا٭ربیع الاول اور ربیع الآخر کی مجموعی محفلوں کی کارکردگی٭محفلِ نعت کے
شیڈول٭ایڈیلیڈ شہر میں مکتبۃ المدینہ کی برانچ کھولنا٭آئندہ ماہ کے اہداف۔