UK کے شہر برمنگھم میں عالمی سطح پر دینی و فلاحی خدمات میں نمایاں کردار ادا کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبے FGRF UK (فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن، برمنگھم یوکے) کو سماجی، ماحولیاتی اور معاشرتی مسائل سے نمٹنے کے لئے مستقل رضاکارانہ خدمات پر The Great British Care Award 2024سے نوازا گیا۔

یہ ایوارڈ FGRF (فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن) کو معاشرے میں منفرد کردار ادا کرنے پر دیا گیا ہے۔ اس ایوارڈ سے پہلے بھی FGRF کو مختلف اداروں کی جانب سے حوصلہ افزائی لیٹرز (Appreciation Letters) دئیے جا چکے ہیں۔یہ ایوارڈز برطانوی کمیونٹیز کی جانب سے FGRF کی بہترین خدمات پر خراج تحسین ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق FGRF UK نے برطانیہ میں صحت مند ماحول کے لئے مختلف ہیلتھ چیک اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچنے کے لئے شجر کاری مہم کا آغاز کیا ساتھ ہی برطانیہ اور دیگر ممالک میں ہونے والی معاشرتی برائیوں کی روک تھام کے لئے بھی اقدامات کئے ہیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت FGRF (فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن) کی مختلف ممالک میں کی جانے والی بعض خدمات درج ذیل ہیں:

٭فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی امداد نمایاں خدمات میں سے ہیں

٭پاکستان، تنزانیہ، گیمبیا، ملاوی اور افریقہ کے ضرورت مند خاندانوں میں تیار کھانوں، راشن اور پانی کی فراہمی

٭ترکی، شام، سیریا اور مراکش میں زلزلہ زدگان کی امداد

٭ پاکستان میں سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے اقدامات