23 جمادی الاخر, 1446 ہجری
4 نومبر 2024ء کو خدمتِ دین میں مصروفِ عمل عالمی سطح کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ سندھ کی صوبائی ، ڈویژن ، میٹروپولیٹن اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد
ہوا۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں دعوتِ
اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ابتداءًٹیلی تھون 2024ء کی کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے سابقہ سال کے
اہداف کو جلد از جلد مکمل کرنے اور اہداف کی تکمیل کے حوالے سے نگران اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی۔
بعدازاں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون کے سابقہ اہداف کو جلد
از جلد مکمل کرنے، اپنی کوششو ں کو مزید بڑھانے اور بالمشافہ شیڈول میں بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔