6 نومبر 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے
میں تحصیل گوجرخان میں قائم گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ذمہ داران نے اسکول ایڈمن سمیت اسٹاف
کے دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی بالخصوص اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کرواتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت
دی۔
ملاقات کے بعد گونگے، بہرے اور نابینا اسٹوڈنٹس
کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد ندیم احمد
عطاری نے اشاروں کی زبان میں بیان کرتے
ہوئے درودِ پاک کا ورد کرنے، قراٰنِ مجید کی زیارت کرنے، حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری سنت ”سلام“ کو عام کرنے اور فضائلِ
نماز پر اسٹوڈنٹس کی ذہن سازی کی۔
اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے اسٹوڈنٹس کو
نمازوں کی پابندی کرنے، اساتذۂ کرام اور اپنے والدین کا ادب و احترام کرنے کی بھی
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)