شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائی نےاسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن حافظ عبد المنان بیگ، D.S.Pکوٹ مومن ملک غلام عباس بھیسین، S.H.Oکوٹ مومن خرم شہزاد گوندل سے ملاقات کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRFکے فلاحی کاموں پر بریف کیا اور یکم اگست 2021ء سے ملک میں شروع ہونے والے شجر کاری مہم میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس شخصیات نے خود بھی شرکت کرنے اور تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے ذمہ دار محمد وقار عطاری، ڈسٹرکٹ جعفرآبادکے ذمہ دار مجیب الرحمن عطاری اور دیگر ذمہ داران نے نو منتخب گورنر بلوچستان سید ظہور آغا، ان کے چھوٹے بھائی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ بلوچستان سید نور احمد آغا، سید ناصر آغا اور K.P.Kکے S.H.O کلام ضمیر گل سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی اور امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ڈسکہ شہر میں اسسٹنٹ کمشنر بلال بن حفیظ، چیف آفیسر شاہد وڑائچ اور S.H.Oتھانہ صدر سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کا تعارف پیش کیا اور یکم اگست 2021ء سے شروع ہونے والی شجر کاری مہم کی دعوت دی۔ شعبے کی جانب سے آفیسرز کو ”آخری نبی ﷺ کی پیاری سیرت“ کتاب تحفے میں دی گئی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ریجن ذمہ دار نے ڈسٹرکٹ و تحصیل ذمہ داران کے ہمراہ D.P.Oاسد سرفراز، D.S.Pلیگل عبد الرزاق رانا،D.S.Pسٹی محمد اسلم خان، S.H.Oاے ڈویژن حسن اقبال، P.R.O.to. D.P. Oمحمد سیف و دیگر آفیسرز سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات، دینی و علمی خدمات کے حوالے سے بریف کیا جس پر افسران نے دعوت اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا اور بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ان افسران کو ماہنامہ فیضان مدینہ اور دیگر کتب و رسائل تحائف میں دیئے گئے۔


حافظ آباد میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر رانا سلیم احمد خان سے دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد مدثر عطاری  نے ملاقات کی۔

محمد مدثر عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن اور دیگر جات کا تعارف پیش کیااور یکم اگست 2021ء سے ملک بھر میں شروع ہونے والے شجر کاری مہم کی دعوت دی۔ڈپٹی کمشنر نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار نےڈیرہ مراد میں ڈپٹی کمشنر نصیر آباد اظہر شہزاد اور ان کے اسٹاف سے ملاقات کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری سیرت“ تحفے پیش کرتے ہوئے فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار نے پسرور میں اسسٹنٹ کمشنر خضر حیات، چیف آفیسر ارباب وڑائچ اور  ڈسکہ میں D.S.P میاں معظم سمیت ولایت شاہ S.H.O سے ملاقات کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری سیرت“ اور رسالہ ” ابلق گھوڑے سوار “تحفے پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔


ملیر کابینہ سعود آباد ایچ ایریا میں ایک مسجدکا سنگِ بنیاد ہونے جارہا ہے۔ سنگِ بنیاد اراکین شوریٰ حاجی سید لقمان عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری رکھیں گے۔

اسی سلسلے میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے ذمہ دار اور رکن کابینہ ملیر دانش عطاری نےD.M.Cصولڈ ویسٹ کی ٹیم سے صفائی کے انتظامات کروائے۔ ذمہ داران نے ڈپٹی ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ یسین خان اور اسسٹنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر پرویز صاحب سے ملاقات کی۔ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات سے مسجد کی مقامی جگہ کی صفائی او دیگر مسائل پر کلام کیا اور ماہنامہ فیضان مدینہ و مدنی رسائل تحفے میں پیش کئے۔

بعد ازاں ذمہ داران نے S.Pانوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کورنگی زبیر تنولی سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے کاموں پر بریفنگ دی اور ماہنامہ فیضان مدینہ و رسالہ ”ابلق گھوڑے سوار“ تحفے میں پیش کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے ذمہ دار عرفان عطاری نے A.G.M.D.A کوئٹہ طارق بزدار سے ملاقات کی۔

عرفان عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے آگاہ کیا اور دیگر امور پر بات چیت کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار نے میانوالی کے سابق M.P.A اور P.T.Iکی سیاسی شخصیت ڈاکٹر صلاح الدین خان اور ایک N.G.Oکے ڈاکٹر گوہر سے ملاقات کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی کام اور شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی۔ شخصیات کو 10 جولائی 2021ء کو ہونے والے تقسیم اسناد اجتماع کی دعوت دی گئی اور مدنی رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔


عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں بلوچستان گورنمنٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری میر شجاعت کھوسہ اور دیگر شخصیات کی آمد ہوئی۔ ذمہ دار اسلامی بھائیوں انہیں مدنی چینل، مدنی چینل کڈز اور اسلامک ریسرچ سینٹرسمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کروایا اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں پر مشتمل ڈاکو منٹری بھی دیکھائی۔

بلوچستان گورنمنٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری میر شجاعت کھوسہ اور دیگر شخصیات کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری سے ملاقات بھی کروائی گئی۔ ایڈیشنل سیکرٹری میر شجاعت کھوسہ نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد وقار رضا عطاری، شعبہ رابطہ زون ذمہ دار بلوچستان)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے نگران حافظ قربان عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ کوئٹہ سول سیکریٹریٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری S.N.G.Dمحمد سلیم سے ملاقات کی۔

حافظ قربان عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی اور فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت دی۔