دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات  کے ریجن ذمہ دار نے کوئٹہ میں قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت میر مٹھا خان حاجیجہ اور ان کے صاحبزادے گورنمنٹ کنٹریکٹر میر جہانزیب خان حاجیجہ سےملاقات کی۔ریجن ذمہ دارنے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے آگاہی دی، ساتھ ہی انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت دی جس پر انہوں نےدعوت قبول کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کوخوب سراہا۔

اس موقع پر جعفر آباد کے رابطہ ذمہ دار غلام حسین عطاری اور مجیب الرحمٰن عطاری بھی ریجن ذمہ دار کے ہمراہ تھے۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ملک کی ترقی و سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی۔(رپوٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات)