پچھلے دنوں   بلوچستان کی سرزمین لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام بندرگاہ میں دعوتِ اسلامی کےشعبہ ایف جی آر ایف کے تحت ڈام کے جزیرے میں مرکزی تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں تاجران اورسیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر ترجمان دعوتِ اسلامی اور مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری اور رکنِ شوریٰ ونگران ِکراچی ریجن حاجی محمد امین عطاری کی آمد کا سلسلہ ہوا جس پر نگران زون لیاقت عطاری نے دیگر ذمہ دار ان سمیت اراکینِ شوریٰ کا استقبال کیا۔

اراکینِ شوریٰ نے ذمہ داران کے ہمراہ شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور پودےلگائے ۔ اس موقع پر ترجما نِ دعوت ِاسلامی مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری کا کہنا تھا کہ ہمیں صرف پودا نہیں لگانا بلکہ اس کی دیکھ بھال کر کے اس کو درخت بنانا ہے اس لئے ایف جی آر ایف کی شجرکاری مہم کا سلوگن ’’پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے‘‘ رکھا گیا ہے۔

رکنِ شوریٰ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس انداز سےشجرکاری کریں کہ پودوں کی دیکھ بھال درخت بننے تک کرتے رہیں اس سے ہمارا وطنِ عزیز مزیدسرسبز و شاداب بنے گا۔ شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت پودے لگانے کے حوالے سے ذمہ دار ان کو ضروری ہدایات بھی دی گئیں۔

اس شجرکاری مہم میں ڈام کی شخصیات میں سیٹھ انور موندرہ، سیٹھ عبدالعزیز ،سیٹھ راشد، سیٹھ کریم بخش، عرفان مانڈرا قادری، زینل قریشی اورغلام سرور قریشی بھی شریک تھے۔(رپوٹ:شعبہ ایف جی آرایف)