دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت نگران کابینہ سکھر نے سکھر میونسپل ایڈمنسٹریٹر علی رضا سے ملاقات کی۔

ملاقات میں یکم اگست 2021ء سے شروع ہونے والی شجر کاری مہم کے حوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں نگران کابینہ نے Plantation Day پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ سکھر کے تمام پارکس اور میونسپل کی تمام املاک میں شجر کاری کے لئے اجازت حاصل کی۔ اسسٹنٹ ڈائیریکٹر پارک اور ایڈمنسٹریٹر نے تمام اسٹاک پودے دعوت اسلامی کو دینے کی نیت کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت نگران کابینہ سکھر نے ڈپٹی کمشنرسکھر جاوید سے ملاقات کی۔

ملاقات میں یکم اگست 2021ء سے شروع ہونے والی شجر کاری مہم کے حوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں نگران کابینہ نے Plantation Day پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے دعوت اسلامی کے اس اقدام کو بہت پسند کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ ڈپنی کمشنر نے اپنے آفس میں شجر کاری کرنے کی نیت بھی کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد وقار عطاری نے کوئٹہ میں جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ پیر سائیں خالد القادری صاحب سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

محمد وقار عطاری نے پیر سائیں خالد سلطان القادری صاحب کو ملک بھر میں یکم اگست 2021ء سے شعبہ FGRFکے تحت شروع ہونے والی شجر کاری مہم پر بریفنگ دی اور اس میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نےرحیم یار خان میں A.Cیوسف چھینہ، صدر تاجران ایسو سی ایشن خانپور سلیم بھلر، رپورٹر ARY فیاض بلوچ سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔

ذمہ داران نے انہیں یکم اگست 2021ء سے شعبہ RGRFکے تحت شروع ہونے والی شجر کاری مہم میں شرکت کرنے اورملک پاکستان کو سرسبزو شاداب بنانے کے لئے اس مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار حاجی ضیاء الرحمن عطاری نے گجرات میں D.C مہتاب وسیم، D.P.Oعمر سلامت، سٹی D.S.Pپرویز گوندل، D.S.Pٹریفک، اسسٹنٹ کمشنر، چیف آفیسر بلدیہ اور سیکورٹی انچارج ضلع گجرات سے ملاقات کی۔

حاجی ضیاء الرحمن عطاری نے قربانی کی کھا لیں جمع کرنے کے لئے N.O.C جاری کرنے اور عید کے دنوں میں فیضان مدینہ کی صفائی کروانے پر شکریہ ادا کیا جبکہ یکم اگست 2021ء سےشعبہ FGRFکے تحت شروع ہونے والی شجر کاری مہم میں بھر پور شرکت کرنے کی دعوت دی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کےتحت  FGRFکے زون ذمہ دار اور شیخ ایاز یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں

Plantation Day کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ یونیورسٹی میں 100 پودے لگانے کا طے ہوا۔

اسی طرح شعبہ FGRFکے زون ذمہ دار نے D.Oایجوکیشن شکار پور سے ملاقات کی۔ زون ذمہ دار نے ڈسٹرکٹ شکار پور کے G.H.S.Sکی لسٹ حاصل کی اوریکم اگست 2021ء کو ان کے آفس میں Plantation Day منانے کا طے ہوا۔ (رپورٹ: شعبہ تعلیم پاکستان)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ڈویژن نگران پنڈی بھٹیاں نے تھانہ پنڈی سٹی میں S.H.O سے ملاقات کی۔

ڈویژن نگران نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کی اور شجر کاری مہم کے حوالے سے کلام ہوئی۔ ڈویژن نگران نے تھانے میں مدرسۃ المدینہ بالغان شروع کروانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار جہانزیب عطاری نے راجہ آصف لطیف (ڈپٹی کنرزویٹر فارسٹ ہنگول نیشنل پارک) ، عبد الرحمن (ڈپٹی کنرز ویٹر وائلڈ لائف ہنگول نیشنل پارک )اور عبد العزیز (وائلڈ لائف لسبیلہ)سے ملاقات کی۔

جہانزیب عطاری نے شجر کاری مہم کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا اور فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ سے تعاون کرنے کی درخواست کی۔ راجہ آصف لطیف نے دعوت اسلامی کے اس نیک کام کو سراہاجبکہ ان سب شخصیات نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ (رپورٹ: جہانزیب عطاری، شعبہ میڈیا اینڈ رابطہ ڈسٹرکٹ لسبیلہ بلوچستان)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد وقار عطاری نے نگران کوئٹہ کابینہ کے ہمراہ سول سیکریٹریٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے  S.N.G.A.D عتیق خان سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے شعبہ FGRF کے تحت ہونے والے شجر کاری مہم کے حوالے سے درخواست جمع کرائی۔آئندہ ہفتے سول سیکرٹریٹ شجر کاری کا سلسلہ ہوگا جس میں مختلف اہم افسران بیورو کریسی اور دیگر ذمہ داران پودے لگائیں گے۔


آج رات بلوچستان کے شہر اوتھل میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری بیان فرمائیں گے۔

اسی سلسلے میں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار جہانزیب عطاری اور رکن کابینہ شعبہ رابطہ بالعلماء مولانا شاہد عطاری مدنی نے S.H.O اوتھل جان محمد جاموٹ سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور سیکورٹی کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں دیا۔ اس موقع پر اوتھل تھانے کے محرر محمد ہاشم بھی موجود تھے۔


سابق ایڈیشنل کمشنررہونیو لاہور ڈویژن راؤ ریاض اعجاز خان کی فیضان مدینہ اوکاڑہ آمد ہوئی جہاں انہوں نےمختلف ڈیپارٹمنٹ کا دروہ کیا۔

راؤ ریاض اعجاز خان نے رکن شوریٰ حاجی رفیع عطاری سے ملاقات کی ۔ رکن شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق اپڈیٹ فراہم کرتے ہوئے یکم اگست 2021ء سے ملک بھر میں شروع ہونے والی شجر کاری مہم کے بارے میں بتایا اور اس میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ شخصیات ڈسٹرکٹ نصیر آباد کے ذمہ داران نے منجھو شوری میں گل حسن خان منجھوکے فرزند علی حسن منجھو خان سے ان کے آبائی گاؤں میں ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں عید کی مبارک باد پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا۔