پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے ریجن ذمہ دار محمد وقار عطاری اور نگران کابینہ خضدار قاری محمد نواز عطاری نے D.I.Gجیل خانہ بلوچستان ساؤتھ سید عبد الرزاق شاہ سے ملاقات کی۔

نگران کابینہ نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور شجر کاری مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے فیضان قرآن فاؤنڈیشن اور سبی جیل میں معلم کی انٹری پر آنے والے مسائل کے متعلق گفتگو کی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران نے سابق وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کا سلسلہ کیا۔اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن قاری سلیم عطاری نےنگران زون راشدعطاری، رکن زون محمد سلیم بلالی ودیگر ذمہ داران کے ہمراہ انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں دارالافتاء اہل سنت، جامعۃ المدینہ و مدرسۃالمدینہ، فنانس ڈیپارٹمنٹ اور آن لائن سمیت فیضان مدینہ کا وزٹ کروایاجس پر سابق وزیر اعظم پاکستان نے دعوتِ اسلامی کے دینی، اصلاحی و فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے مدنی چینل کے لئے اپنے تاثرات بھی ریکارڈ کروائےاور دعوت اسلامی کے لئے اپنی خوب محبتوں کا اظہارکیا ۔

ذمہ داران کی طرف سےاُن کوعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی وزٹ کی دعوت دی گئی جس پر انہوں نے دعوت قبول کرتے ہوئے آئندہ دورۂ کراچی کے دوران عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی حاضری کی نیت کی۔

بعد ازاں رکن شوریٰ و نگران ِزون کی طرف سے انہیں تحفے میں کتابیں پیش کی گئیں۔ (رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت نگران خضدار کابینہ قاری محمد نواز عطاری نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ریجن کے ذمہ دار کے ہمراہ ڈی آئی جی قلات ڈویژن جاوید عالم اوڈھو سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہی دیتے ہوئے شجر کاری مہم کے حوالے سے بریفنگ دی ساتھ ہی پولیس لائن خضدار میں شجر کاری کی پرمیشن (permission)لی۔

DIGقلات ڈویژن جاوید عالم اوڈھو نے دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی وفلاحی خدمات کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔(رپوٹ: وقار عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بلوچستان کے مختلف امور پر گفتگو کا سلسلہ ہوا ۔اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری کے آفس میں گورنر بلوچستان اوروزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کے حوالے سے کلام کیا نیز رکنِ شوریٰ کے کوئٹہ جدول کے حوالے سےبھی گفتگو کی جلد ہی رکن شوریٰ کا کوئٹہ کا جدول ہو گا۔

اس سلسلے میں رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کی خوب حوصلہ افزائی اور دلجوئی کی ۔(رپوٹ: وقار عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


بلوچستان کے علاقے لسبیلہ دریجی میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی سید ابراہیم عطاری نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار کے ہمراہ پروٹوکول آفیسر بلوچستان ہاؤس کراچی موسیٰ صابر  سے ملاقات کی۔

رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتائے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی جس پر موسیٰ صابر نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کا سراہا۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے زیر اہتمام شالا مار باغ لاہور میں شجر کاری کا سلسلہ ہوا ۔

ڈویژن نگران لاہور حاجی اقبال عطاری نے M.N.Aلاہور وحید عالم خان نے شجر کاری میں حصہ لیتے ہوئے پودے لگائے۔

واضح رہے کہ یکم اگست 2020ء سے دعوت اسلامی کے تحت ملک بھر میں پودے لگائے جارہے ہیں۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ کورنگی میں دعوتِ  اسلامی کے ذمہ داران نے ایس ایچ او زمان ٹاوٴن سے ملاقات کی۔ ا س موقع پر رکنِ مجلس رابطہ برائے شخصیات نعمان عطاری نے ان کے ہمراہ شجرکاری مہم کرتے ہوئے پودے لگائے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کےبارےمیں بتایا۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیا ت،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


12اگست2021ءبروز جمعرات دعوتِ اسلامی کے تحت بہاولپور میں نگرانِ کابینہ کا  مجلس رابطہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار کے ہمراہ کنٹونمنٹ کے رانا رمیز شفقت ایگزیکٹو آفیسر ملٹری لائنڈز کنٹونمنٹ ڈیپارٹمنٹ بہاولپور کے دفتر میں جا نا ہوا۔

اس موقع پر میں نگرانِ کابینہ نے دعوتِ اسلامی کےچند شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے شجرکاری مہم کے حوالے سے دعوتِ اسلامی کے شعبے FGRF کی خدمات کو بیان کیا اور شعبے کی طرف سے 600 پودے دینے کی نیت کی گئی اس پر ملٹری آفسر نے دعوتِ اسلامی کی ان خدمات کو خوب سراہتے ہوئے مدرسۃالمدینہ (بڑے اسلامی بھائیوں کے لئے) شروع کروانے کی خواہش کا اظہار کیا۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی) 


دعوتِ اسلامی کے تحت لاہورریجن میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سنی گارڈن سرگودھا روڈ میں ڈسٹرکٹ انچارج پی آر او برانچ ڈی پی او آفس صبیح الرحمٰن اور ڈسٹرکٹ انچارج سیفٹی کنٹرول روم ریسکیو 1122 امین ندیم کےہمراہ شجرکاری کرتے ہوئے پودےلگائے۔

اس موقع پر جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


پچھلے دنوں ڈسٹرک رحیم یار خان میں دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران رفیق احمد عطاری اور محمد عقیل عطاری نےامیدوار ایم پی اے سید مبین ضامن شاہ بخاری سے ملاقات کی اور امیر ِاہل ِسنت دامت برکاتہم العالیہ کی خواہش کہ اگست میں 26 لاکھ پودے لگانے ہیں اس سے آگاہ کیا۔

اس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے اس نیک کام کو خوب سراہتے ہوئے اپنے ڈیرے پر سید منظور شاہ، سید لعل شاہ، چیئرمین عظیم پور یونین کونسل سردار خرم شہزاد ڈاہر حبیب اللہ خان چانڈیہ اور بلال اعوان کے ہمراہ مل کر اپنے ڈیرے پر پودے لگائے۔ (رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ڈسٹرکٹ لاہور میں پولیٹیکل مشاورت کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔ اس موقع پر نگرانِ پاکستان رابطہ برائےشخصیات قربان عطاری  نے اسلامی بھائیو ں کی تربیت کرتے ہوئے FGRF کے تحت شخصیات میں زیادہ سے زیادہ شجر کاری کرنے کا ذہن دیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیا ت،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


12اگست2021ءبروزجمعرات  کراچی میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے حافظ عبد الہادی

(Secretary to Govt. of Sindh Miniorities Department)اور محمد سلمان( Incharge R&I Section Law Department ) سے ملاقات کی ساتھ ہی انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوت قبول کرتے ہوئے 10 محرم الحرام کے بعد کا ٹائم رکھا نیز مدنی قافلوں میں سفرکے حوالے سے گفتگو کی ۔ (رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیا ت،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)