22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں ڈسٹرک
رحیم یار خان میں دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران
رفیق احمد عطاری اور محمد عقیل عطاری نےامیدوار ایم پی اے سید مبین ضامن شاہ بخاری
سے ملاقات کی اور امیر ِاہل ِسنت دامت برکاتہم العالیہ کی خواہش کہ اگست میں 26
لاکھ پودے لگانے ہیں اس سے آگاہ کیا۔
اس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے اس نیک کام کو
خوب سراہتے ہوئے اپنے ڈیرے پر سید منظور شاہ، سید لعل شاہ، چیئرمین عظیم پور یونین کونسل سردار خرم شہزاد ڈاہر حبیب اللہ خان چانڈیہ اور بلال
اعوان کے ہمراہ مل کر اپنے ڈیرے پر پودے لگائے۔ (رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری مدنی)