دعوتِ اسلامی کےتحت 7اگست2021ءبروز ہفتہ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کا ضلع لودھراں میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کےریسرچ آفیسرعرفان نذیر سےملاقات  کا سلسلہ ہوا۔اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کےتحت ہونیوالی شجرکاری مہم کےحوالےسےانہیں بریفنگ دی اور دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی کاموں سے آگاہ کیا ۔ ساتھ ہی ان کے آفس کےاحاطہ میں پودا بھی لگایا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات  کے ریجن ذمہ دار نے کوئٹہ میں قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت میر مٹھا خان حاجیجہ اور ان کے صاحبزادے گورنمنٹ کنٹریکٹر میر جہانزیب خان حاجیجہ سےملاقات کی۔ریجن ذمہ دارنے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے آگاہی دی، ساتھ ہی انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت دی جس پر انہوں نےدعوت قبول کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کوخوب سراہا۔

اس موقع پر جعفر آباد کے رابطہ ذمہ دار غلام حسین عطاری اور مجیب الرحمٰن عطاری بھی ریجن ذمہ دار کے ہمراہ تھے۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ملک کی ترقی و سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی۔(رپوٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات)


پچھلے دنوں   بلوچستان کی سرزمین لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام بندرگاہ میں دعوتِ اسلامی کےشعبہ ایف جی آر ایف کے تحت ڈام کے جزیرے میں مرکزی تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں تاجران اورسیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر ترجمان دعوتِ اسلامی اور مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری اور رکنِ شوریٰ ونگران ِکراچی ریجن حاجی محمد امین عطاری کی آمد کا سلسلہ ہوا جس پر نگران زون لیاقت عطاری نے دیگر ذمہ دار ان سمیت اراکینِ شوریٰ کا استقبال کیا۔

اراکینِ شوریٰ نے ذمہ داران کے ہمراہ شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور پودےلگائے ۔ اس موقع پر ترجما نِ دعوت ِاسلامی مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری کا کہنا تھا کہ ہمیں صرف پودا نہیں لگانا بلکہ اس کی دیکھ بھال کر کے اس کو درخت بنانا ہے اس لئے ایف جی آر ایف کی شجرکاری مہم کا سلوگن ’’پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے‘‘ رکھا گیا ہے۔

رکنِ شوریٰ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس انداز سےشجرکاری کریں کہ پودوں کی دیکھ بھال درخت بننے تک کرتے رہیں اس سے ہمارا وطنِ عزیز مزیدسرسبز و شاداب بنے گا۔ شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت پودے لگانے کے حوالے سے ذمہ دار ان کو ضروری ہدایات بھی دی گئیں۔

اس شجرکاری مہم میں ڈام کی شخصیات میں سیٹھ انور موندرہ، سیٹھ عبدالعزیز ،سیٹھ راشد، سیٹھ کریم بخش، عرفان مانڈرا قادری، زینل قریشی اورغلام سرور قریشی بھی شریک تھے۔(رپوٹ:شعبہ ایف جی آرایف)


ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ میں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابط برائے  شخصیات کے اسلامی بھائیوں نے مختلف اداروں کا دورہ کیا جس میں چیف آفیسر میٹروپولیٹن ضلع گوجرانوالہ عمران صفدر، ریسکیو 1122 آفس کے افسران، فائر برگیڈ آفس گوجرانوالہ چیئرمین ڈویزنل امن کمیٹی زاہد سلیم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر PHA محمد وقارسے ملاقات کا سلسلہ ہوا۔ ساتھ ہی دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا گیا۔اس موقع پر افسران نے دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے شجرکاری مہم اور دینی وفلاحی کاموں کو خوب سراہا ۔ذمہ داران نے ان افسران کو تحائف دیتے ہوئےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوت قبول کی۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات نے نگران کابینہ کےہمراہ بلوچستان کی معروف قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت مشہور ٹرانسپورٹر حاجی میر عظمت خان جتک سے ملاقات کی۔  ذمہ داران نےانہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت دی جس پر میر عظمت خان جتک نےاظہارِمسرت کرتے ہوئے دعوت قبول کی۔ اس موقع پر شجرکاری مہم کا بھی سلسلہ ہوا جس پر شخصیت نے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ پودے لگائے۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات)


کوئٹہ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے اسلامی بھائیوں نے CCPO کوئٹہ کے پرسنل سیکرٹری فضل داد کے ساتھ ملاقات کی ۔اس موقع پر شجر کاری مہم کے حوالے سے کوئٹہ میں جتنے تھانےاورپولیس لائن ہیں ان میں پودا لگانے کے بارے میں گفتگو ہوئی۔ پرسنل سیکرٹری نے دعوتِ اسلامی کی اس کاوش کو خوب سرا تے ہوئے ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات)


پچھلے دنوں بلوچستان ریجن کوئٹہ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے کمشنر آفس کوئٹہ میں ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر یاسر بازئی سے ملاقات کی۔اس موقع پر اسلامی بھائیوں نے انہیں اب تک کی  ہونے والی شجر کاری مہم کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی ساتھ ہی دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہی فراہم کی جس پر ایڈیشنل کمشنر نے دعوت اسلامی کی اس کاوش کو خوب سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے اپنے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی نیز دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ پودے لگانے کی نیت کی۔ اس ملاقات میں شعبہ رابطہ برائےشخصیات کے ذمہ دارمجیب الرحمٰن عطاری اور محسن عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آرایف کے تحت ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ مرادمیں شجرکاری مہم کی گئی جس میں سپرینڈنٹ حماد اسلم، اسسٹنٹ سپرینڈنٹ میر نذید احمد عمرانی، اسسٹنٹ سپرینڈنٹ غلام اکبر ابڑو اوراکاؤنٹ آفیسر نور اللہ سمیت دیگر اسٹاف جیل نے شرکت کی اور شجرکاری مہم کرتے ہوئے پودے لگائے۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات)


پچھلے دنوں کوئٹہ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ریجن ذمہ دار نے ایڈیشنل سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات داؤد کھیازئی اور ڈپٹی پی ڈی منصور جعفرسے میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کےشعبہ ایف جی آر ایف کے تحت اب تک ہونے والی شجر کاری مہم اور مزید پلان پر گفتگو ہوئی جس پر انہوں نے دعوت ِاسلامی کےایف جی آر ایف کی شجر کاری مہم کو خوب سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ریجن ذمہ دار نے ایڈیشنل سیکرٹری فاریسٹ داؤد کھیازئی اور ان کی ٹیم محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے افسران کا شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی مزید اپنے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات)


پنجاب  پاکستان میں 5اگست 2021ءبروز جمعرات صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی خوشدامن (ساس) اور راجہ بہروز کی نانی جان کےلئے ایصالِ ثواب اجتماع کاسلسلہ ہوا۔ دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ان کےگھر میں ایصال ثواب اجتماع کیانیزقبرستان میں قراٰن خوانی کی گئی۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد لیاقت عطاری نے ’’فلسفۂ موت اور ایصال ثواب ‘‘کے موضوع پر بیان کر کے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی۔اس اجتماعِ پاک میں معاونِ خصوصی وزیر اعظم پاکستان شہزاد اکبر سمیت مختلف اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 7 اگست 2021ء کو قصور کابینہ بلھے شاہ ڈویژن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور تحصیل ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران لاہور ڈویژن حاجی اقبال عطاری نے سرکاری افسران، بیورو کریسی، پولیس اور پولیٹیکل کے ساتھ سرکاری عمارتوں میں شجر کاری کرنے کے حوالے سے ذہن دیتے ہوئے پاکستان کو سرسبز بنانے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کیا۔ (رپورٹ: محمد عاصم عطاری،معاون شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ قصور)


دعوت اسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات اور شعبہ FGRF زیر اہتمام 5اگست 2021ء کو ناروکی گجرانوالہ کھیالی بائی پاس میں قائم مرکزی کھال گودام میں شجر کاری کا سلسلہ ہوا۔

شجر کاری میں ریجن ذمہ دار محمد احسان عطاری، P.H.A کا عملہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حافظ وقار نے کھال گودام کے اطراف میں30 پودے لگائے۔ (رپورٹ: محمد ثاقب رضا عطاری، اکاؤنٹ آفیسر گجرانوالہ کابینہ)