2ستمبر2021ءبروزجمعرات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پی ٹی آئی ملتان کے ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ اور لاریٹس گروپ آف اسکولز کے چیئرمین چوہدری خالد جاوید وڑائچ سے ملاقات کا سلسلہ کیا۔

اس سلسلے میں انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس پر انہوں نے 2ستمبر یومِ دعوتِ اسلامی کے اس پُر مُسرت موقع پر امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ اور دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے جذبات ، احساسات اور تا ثرات ریکارڈ کروائے۔

پریزیڈنٹ نے4ستمبر2021ءبروزہفتہ مدنی مذاکرہ لاریٹس اسکول کی چار دیواری میں منعقد کرنے کی اجازت دیتے ہوئے اس میں شرکت کی نیت کی،آخر میں انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ و دیگر رسائل تحفے میں پیش کی گئی۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)