پچھلے دنوں
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےشخصیات کے تحت مختلف شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ
رہاجن میں پسرور کے SHO تھانہ سٹی ملک عرفان، بار صدر پسرور رانا
عرفان ،گجرات میں ASCR حیات گوندل اور عمران رزاق شامل تھے۔اس موقع
پر انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش
کرتے ہوئے یومِ دعوتِ اسلامی کے حوالے بریفنگ دی گئی۔
بعدازاں
شخصیات کو ماہنامہ فیضان مدینہ تحفہ میں پیش کیاگیا۔(رپوٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت شجرکاری مہم کے سلسلے میں پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے DSPکوٹ مومن ملک
غلام عباس بھسین کے ہمراہ شجرکاری کرتے ہوئے DSPآفس میں پودا
لگایا۔
انہیں دعوتِ
اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی گئی جس پر انہوں
نے اجتماعِ پاک میں حاضری دینے کی نیت اظہار کیا۔(رپوٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سابق ایم
این اے و وفاقی وزیر برائے مملکت طلال بدر چوہدری سے ملاقات کا سلسلہ
یکم ستمبر2021ءبروزبدھ دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ
داران نے سابق ایم این اے و وفاقی
وزیر برائے مملکت طلال بدر چوھدری سے ان کے گھر میں ملاقات کی اور
انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کو بیان کیا جس پر انہوں نے خدماتِ
دعوتِ اسلامی کو خوب سراہا ۔
طلال بدر
چوھدری نےدعوت اسلامی کے 40 سال مکمل ہونے
پر مبارک باد کا پیغام بھی ریکارڈ کروایا،اس موقع پران کا کہنا تھا کہ دعوت ِاسلامی
نے 400 سال کا سفر 40 سال میں طے کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔
بعدازاں دعوت
اسلامی کے بارےمیں دلچسپ معلومات اور ماہنامہ فیضان مدینہ ماہ ِاگست انگلش و ماہ ِستمبر
اردو میں پیش کیاگیا۔(رپوٹ: رابطہ
برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
سبزہ زار کے ڈی
ایس پی اعجاز احمد اور ایس ایچ اواسد عبّاس سے ملاقات کا سلسلہ
دعوت اسلامی
کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت پولیس مجلس ڈسٹرکٹ لاہور کے نگران حاجی محمد رفیق
عطاری نے پولیس مشاورت لاہور کے ماجد نور عطاری اور عمر عطاری کے ہمراہ سبزہ زار
کے DSP اعجاز احمد اور SHOاسد عبّاس سے ملاقات کی۔
اس موقع پر
انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ
کا تعارف پیش کیاساتھ ہی FGRFکے تحت ہونے
والے کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی نیزFGRFکے تحت شجر کاری کرتے ہوئے DSP ،
SHOنے پودا بھی لگایا اور اپنے تاثرات بھی دیئے۔مزید
ان کو جوہر ٹاؤن مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی، بعد ازاں مکتبۃالمدینہ
کے رسائل بھی تحفے میں دیئے گئے۔ (رپوٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ: غیاث الدین
عطاری)
سبی
پشتونخوا میں سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر سید نور احمد شاہ سے ملاقات کا سلسلہ
پچھلے دنو ں
دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دران نے سبی پشتونخوا عوامی ملی پارٹی کے صوبائی رہنما سیاسی
و سماجی شخصیت ڈاکٹر سید نور احمد شاہ سے ملاقات کا سلسلہ کیا جس میں انہیں دعوتِ
اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
انہوں نے
2ستمبر2021ء یوم دعوت اسلامی کے حوالے سے تاثرات دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کو خوب سراہا۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دعوتِ اسلامی
کے تحت گزشتہ دنوں سبی میں قبائلی سیاسی و
سماجی شخصیت ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ سبی کے صدر سردار نور احمد بنگلزئی کے
کزن ملک ساجد بنگلزئی سے ملاقات کی۔
اس سلسلے میں
انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے
بریفنگ دی جس پرانہوں نے یوم دعوتِ اسلامی کے حوالے سے مبارکباد کا پیغام ریکارڈ
کروایا۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ اور محر ر محمد ہاشم سے ملاقات کا سلسلہ
پچھلے دنوں
دعوت ِاسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دارجہانزیب عطاری نےSHO اوتھل
جان محمد جاموٹ اور محر ر محمد ہاشم سے ملاقات کی۔
اس موقع
پر انہیں یوم دعوت اسلامی پر 2ستمبر کو ہفتہ وار اجتماع اور ہفتے کو مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نےاچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا،آخر میں امیر اہل سنت دامت
برکاتہم العالیہ کے تحریر کردہ رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کوئٹہ میں
سیکرٹری انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی روشن علی شیخ سے ملاقات کا سلسلہ
دعوتِ اسلامی
کے تحت کوئٹہ میں ریجن ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات نے سول سیکرٹریٹ
میں سینئر بیوروکریٹ اورسیکرٹری انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی روشن علی شیخ سے
ملاقات کا سلسلہ کیاجس میں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے گفتگو کی۔
انہوں نے یومِ
دعوتِ اسلامی کے حوالے سے مدنی چینل کو اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کو یوم دعوت اسلامی کے حوالے سے مبارکبادبھی پیش
کی۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران
کا یوم ِدعوتِ اسلامی منانے کی سیکیورٹی کے سلسلے میں پولیس آفیسرز
کے ساتھ میٹنگ کا سلسلہ ہواجس میں اہم نکات پر گفتگو ہوئی۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی
نیو ٹاؤن ظہوراحمد،ایس ایچ او پی آئی بی انسپیکٹر شفیق آفریدی، ہیڈ محرر اور مدنی
مرکزفیضان مدینہ کے سیکیورٹی ذمہ دار رئیس عطاری موجود تھے ۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صوبائی
وزیر لوکل گورنمنٹ نوابزادہ گہرام خان بگٹی سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔
اس موقع پر
انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں سے آگاہ کیاگیاجس پر انہوں نےدعوتِ
اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا۔
نوابزادہ گہرام خان بگٹی نے 2 ستمبر2021ء کو دعوت اسلامی کو 40 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے تاثرات
بھی دیئے اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دارانِ
دعوتِ اسلامی نے گزشتہ دنوں خضدار میں DIG
جیل خانہ جات ساؤتھ بلوچستان سید عبدالرزاق شاہ کے پرسنل سیکرٹری وقاص احمد سے
ملاقات کا سلسلہ کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں
بتایا بعد ازاں انہیں تحفے رسائل بھی دیئے گئے۔(شعبہ رابطہ برائے شخصیات،،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
25اگست2021ء بروزبدھ صادق آباد میں دعوتِ اسلامی شعبہ رابطہ کےذمہ
داران نے اسسٹنٹ کمشنر کلیم یوسف سےملاقات کی ۔اس سلسلے میں ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو دعوت ِاسلامی کےمختلف شعبہ جات کےحوالے آگاہی دی نیز
2ستمبر2021ءبروز جمعرات یومِ دعوت کےموقع پرمدنی مرکزفیضانِ مدینہ وزٹ کا ذہن دیا۔(شعبہ رابطہ برائے شخصیات،،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)